میرا بھی کسی زمانے میں دماغ الجھا تھا، مگر میں اس شعر سے زندگی کی طرف لوٹا تھا
زندگی ہمیں ہم سے پوچھ کر نہیں دی گئی کہ ہماری خواہش پر ختم بھی کر دی جائے
یہ ایک ذمہ داری ہے
دماغ تو سب ہی الجھتا ہے ایک موقع پر ، پر میرا کچھ زیادہ الجھ گیا ۔ خیر سلجھانے کی کوششوں میں مگن ہوں ، اللہ سائیں کی نظر ہوئی تو ہماری گتھیاں بھی کبھی نا کبھی سلجھ ہی جائیں گی ۔
شیور لیٹ نامی کار تو سنی تھی مگر یہ اکیلا شیور کیا بلا ہوتا؟؟؟؟
شاور کو تو شیور نہیں بول دیا؟؟؟
ایک تو شیو کرنے والا الیکٹرک شیور بھی ہوتا ہے مگر وہ تو ہمارے استعمال کی چیز ہے
فدوی کنفیوز شد
انگریزی ادب میں ایم اے کر رہی ہوں کچھ تو اثر ہونا ہی ہے ، سارا دن انگریزی بول بول کر کھپ جاتے ہیں ، اور گھر آ کر یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ کونسا لفظ انگریزی کا ہے کونسا اردو کا۔