اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہا ہا ہا ہا اس بین پر تو سنجیدہ لوگوں کا بینڈ ہی بج جائے گا۔ :ڈی
محمداحمد
محمداحمد
ویسے بلال بھائی گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر غائب ہوگئے ہیں شاید :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
وہ اپنے سر پر سینگ تو نہیں تلاش کر رہے۔۔۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
خود ہی آکر جواب دیں گے آپ کو۔ :)

اب میرے اور آپ کے جیسے "سنجیدہ لوگ" تو ان چھوٹی چھوٹی کھڑکیوں سے منہ نکال کر ہی بات کر سکتے ہیں۔ :)

ویسے میں بھی زیادہ دیر سنجیدہ نہیں رہ پاتا لیکن یہ بھی ہے کچھ پوسٹس اتنی غیر سنجیدہ اور طویل ہو جاتی ہیں کہ میں اُن کے ساتھ چل نہیں پاتا ۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یہ بات درست ہے کہ میں بھی مذاق کی طوالت سے گھبراتا ہوں اور بسا اوقات اپنا ہی جملہ حذف کر دیتا ہوں کہ اتنا لمبا جملہ۔۔۔۔ :)
یہ چھوٹی چھوٹی کھڑکیاں مست ہیں سر۔۔۔ :)
پر اسکا یہ مطلب بھی نہیں کہ ہر دھاگے کو سنجیدگی کی قبر میں اتارا جائے۔ اور صرف ان لوگوں کو بات کرنے کا اختیار ہو جو سب سے پہلے اخلاقیات کا لبادہ اتارتے :)
محمداحمد
محمداحمد
متفق ہوں۔ :)
نیرنگ خیال
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
میں بھی متفق ہوں اور اسی لیے تو اس اصول پہ سب سے پہلا تبصرہ بھی میرا ہی تھا۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اور اس اصول کو ہم کامیاب بنا کر رہیں گے۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
بلال کیا آپ اس سلسلے کی ساری تحریروں سے متفق ہیں ۔ :)

میری مراد درج بالا گفتگو سے ہے۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
غیر سنجیدہ لوگ بین کرتے ہوئے کچھ عجیب نہیں لگیں گے۔ :)

اس کے علاوہ سب سے ہی متفق ہوں۔
محمداحمد
محمداحمد
:)

ہاہاہاہا
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
مطلب بلال سینگ والی بات سے بھی متفق ہے۔ ہا ہا ہا ہا
محمداحمد
محمداحمد
ارے یہ تو ہم نے دیکھا ہی نہیں ، کیوں بلال؟

:)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اب تو وقت گزر چکا ہے۔ اور بلال اپنا جواب ریکارڈ بھی کروا چکا ہے۔ :ڈی
محمداحمد
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
یہ غلط ہے، آپ دونوں نے اتنے مراسلوں سے مجھے پھنسا لیا ہے، اب میں احتجاج کروں گا۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
تو پڑھ کر متفق ہونا تھا نہ :)
محمداحمد
محمداحمد
بالکل پڑھ کر متفق ہونا چاہیے تھا۔ یہ کوئی سوفٹ وئیر کی ٹرمز تھوڑی تھیں کہ آئی ایکسیپٹ پر چیک لگایا اور نیکسٹ :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہا ہا ہا :)
Top