نتائج تلاش

  1. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    وہ بھی شائد رو پڑے ویران کاغذ دیکھ کر میں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں ظہور نظر
  2. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    مقدر میں دونوں کے ہیں ہجر گھڑیاں ستارے ہمارے سدا ایک سے ہیں حقیقت یہی ہے محبت کی رہ میں سبھی غم کے مارے سدا ایک سے ہیں حسن رضوی
  3. شہر زاد

    ابر اُترا ہے چار سو دیکھو ۔۔۔۔۔ سعد اللہ شاہ

    ابر اُترا ہے چار سو دیکھو اب وہ نکھرے گا خوبرو دیکھو سُرخ اینٹوں پہ ناچتی بارش اور یادیں ہیں رُوبرو دیکھو پیڑ سمٹے ہیں ٹہنیاں اوڑھے بادوباراں ہے تند خو دیکھو ایسے موسم میں بھیگتے رہنا ایک شاعر کی آرزو دیکھو وہ جو زینہ پہ زینہ اُترا ہے عکس میرا ہے ہو بہو دیکھو اپنی سوچیں سفر...
  4. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    اِسے تم مشورہ سمجھو یا میرا تجربہ سمجھو یہ دِل ہو جائے گا پتھر تم اپنے سارے دُکھ رو لو مجھے خاموش اشکوں سے بہت ہی خوف آتا ہے نہ رکھو آنکھ یوں بنجر تم اپنے سارے دُکھ رو لو عاطف سعید
  5. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    خیال و خواب ہوا برگ و بار کا موسم بچھڑ گیا تیری صورت بہار کا موسم
  6. شہر زاد

    مصحفی مجھ سے منہہ پھیر لیا غیر کے دکھلانے کو - مصحفی

    واہ صاحب ۔۔۔۔۔۔ الفاظ ہی نہیں مل رہے تعریف کو خوش رہیں
  7. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    کوئی بجھتا ہوا منظر ، نہیں دیکھا جاتا اب کسی آنکھ کو پتھر ، نہیں دیکھا جاتا وہ ہمارا نہ سہی ، اور قبیلے کا سہی ہم سے پسپا کوئی لشکر ، نہیں دیکھا جاتا رضی اختر شوق
  8. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    میں نے اے دل تجھے سینے سے لگایا ہوا ہے اور توُ ہے، کہ مری جان کو آیا ہوا ہے اجمل سراج
  9. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمر دریائے غم کے پار اتر جائیں ہم تو کیا (منیر نیازی)
  10. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    پرائے پن کی وسیع و عریض دُنیا میں یہ اِک خوشی ہی بہت ہے کہ درد اپنا ہے
  11. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    جسے خرید کر آزاد کردیا جائے وہ بد حواس پرندہ پلٹ کے کیا دیکھے لیاقت علی عاصم
  12. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    تم تو غم دے کر بھول جاتے ہو مجھ کو احسان کا پاس رہتا ہے فیض احمد فیض
  13. شہر زاد

    نظم: بس تم اتنا یقین رکھنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!!!

    السلام و علیکم محترم اراکین محفل کبھی کبھار اپنے جذبات کا اظہارالفاظ کی صورت کرتا رہتا ہوں ، آج اپنے کچھ بے ترتیب الفاظ آپ سب کے ساتھہ شئیر کر رہا ہوں آپ اپنی آرا سے ضرور نوازیں۔۔۔۔ شکریہ
  14. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    بہت خوب بھائی جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیرے ماتھے کی شکن پہلے بھی دیکھی تھی مگر یہ گرہ اب کے مرے دل میں پڑی ہو جیسے احمد فراز
  15. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں کاش تجھ کو بھی اک جھلک دیکھوں (عبیداللہ علیم)
  16. شہر زاد

    محمد علی ۔۔۔۔۔ اسپرے پینٹر

    واہ زبردست جناب بہت اچھا لگا دیکھ کر آرٹسٹ کا توکام بولتا ے ک وہ فنکار ہے خوش رہیں
  17. شہر زاد

    آج کا شعر - 3

    چارہ سازوں سے الگ ہے میرا معیار کہ میں زخم کھاﺅں گا تو کچھ اور سنور جاﺅں گا احمد ندیم قاسمی
  18. شہر زاد

    محسن نقوی تن پہ اوڑھے ہوئے صدیوں کا دھواں شامِ فراق۔۔۔۔ محسن نقوی

    بہت زبردست جیا جی کمال کی شئیرنگ ہے
  19. شہر زاد

    یوں سرِ شام تری یاد میں‌ آنسو نکل آئے - ایوب خاور

    ٓیوں سرِ شام تری یاد میں آنسو نکل آئے جس طرح وادی پرخار میں آہو نکل آئے ہاتھ میں ہاتھ لئے ترے خدوخال کے ساتھ جانے کب آئینہ جاں سے لبِ جو نکل آئے دل کی چوکھٹ سے لگا بیٹھا ہے تنہائی کا چاند اور اچانک کسی جانب سے اگر تو نکل آئے برف کے ریزوں کی صورت جو نظر آتے ہیں داغ یہ تیرے ہجر کے دُکھ جو...
Top