واپسی پر پشاور کے دو معروف نجی ہسپتالوں North West اور RMI کی دور سے ایک جھلک ۔
تصویر میں سامنے نارتھ ویسٹ ہسپتال اور اسکے عقب میں RMI کی بلڈنگ۔
یہ تصویر اسلئے یہاں پوسٹ کی کہ یہاں پوری زمین ہی گردش میں ہے،ورنہ تو اس اندھیرے سے ایک آدھ گھنٹہ قبل سورج کی روشنی موجود تھی۔
ہی ہی،فقط ایک مزاح
ایک ضروری کام کے سلسلے میں آج پشاور کے انتہائی مغربی حصے اور بالکل خیبر ایجنسی سے متصل معروف کاروباری مرکز کارخانو مارکیٹ گیا۔
کام کی تکمیل کے بعد جب دیکھا تو جی ٹی روڈ پر ٹریفک آ جا رہی تھی۔جس میں سے بعض گاڑیاں افغانستان کی طرف جارہی تھی ،اور بعض پشاور کی طرف۔
رات کی تاریکی اور ٹریفک کی روانگی...
جس طرح ہم نے کیمرہ کی عدم موجودگی میں گیم میں شرکت سے معذوری ظاہر کی تھی،اسی طرح اب نئے کیمرے کی بدولت اب واپس اس گیم میں شرکت کی جاتی ہے۔
تو لیجئے جناب ہماری طرف سے متحرک تصویر،
گڑیا ان ایکشن
ہماری بٹیا ان آف بٹن کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے
اب نام اتنا بھی بھاری نہیں ہے۔ اچھا نام تو ہے ،دلاور خان
بلاوجہ اتنے پیارے نام کو بگاڑا ہے۔
ویسے اس نام سے مین بہت مانوس ہوں کہ نمائندہ بی بی سی دلاور خان وزیر کی خبریں سنتا ہوں۔
واہ زبردست
بلکہ اب تو اور ایڈوانس ہوگئی ہے،شائد ہی میرے اسباب ہوں جو اسکے ہاتھ سے بچ کر رہ جائیں،رہا موبائل اور لیپ ٹاپ،تو اس پر تو ہے ہی اسکی اجارہ داری۔
اور عجب یہ کہ سمارٹ فون کیلئے بھی اسکی ننھی سی انگلی تیار رہتی ہے۔