نتائج تلاش

  1. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    محترم اعجاز صاحب، ایک مدّت کے بعد آپ کی شاباشی کا شرف حاصل ہوا ، اور بےحد خوشی ہوئی . بہت بہت شکریہ!
  2. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    یاسر بھائی ، میں عموماً روایت پسند ہوں ، اور اجتہاد میں بھی روایت کا پاس رکھتا ہوں . یہاں بھی میں نے جو تراکیب استعمال کی ہیں ، وہ میری ایجاد نہیں ہیں ، بلکہ معروف شعرا کے یہاں ان کی مثالیں موجود ہیں . آپ نے حال ہی میں ایک ترکیب ’نقد نگاری‘ استعمال کی تھی . میرے دریافت کرنے پر آپ نے اس کی کوئی...
  3. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    عاطف بھائی، بہت نوازش ! جزاک الله .
  4. ع

    عربی شاعری ۔ابو العتاھیة ۔ ترجمہ۔نظم۔الشباب۔

    ارشد صاحب، وضاحت کا شکریہ ! آپ نے جو فرمایا ، خاکسار اس سے واقف ہے. در اصل میرے خط میں ایک لفظ رہ گیا . میں کہنا چاہتا تھا کہ عربی شاعری کی 'چند' بحور اردو میں استعمال نہیں ہوتیں .
  5. ع

    عربی شاعری ۔ابو العتاھیة ۔ ترجمہ۔نظم۔الشباب۔

    عاطف بھائی جواب کا شکریہ ! میرے خیال میں مفاعلتن مفاعلتن فعولن کا امکان زیادہ ہے ، لیکن یقین سے نہیں کہہ سکتا کیوں کہ عربی کی تقطیع سے واقفیت نہیں ہے .
  6. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    یاسر بھائی ، اسمائلیز کا شکریہ! :) اسمائلیز کے باوجود آپ کے خط سے محسوس ہوا کہ آپ کو میرے جواب سے تشفّی نہیں ہوئی . امید ہے آپ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ کمپیوٹر کے ذریعے ڈھونڈی گئی مثالیں قابل قبول نہیں . میرے خیال میں مثال کمپیوٹر سے آئے یا کتاب سے ، اس کی مناسبت پر فرق نہیں پڑتا . اب ثقہ شاعر...
  7. ع

    عربی شاعری ۔ابو العتاھیة ۔ ترجمہ۔نظم۔الشباب۔

    عاطف بھائی، عربی شاعری سے میں قطعی بے بہرہ ہوں ، لیکن آپ کے اردو اشعار ہمیشہ کی طرح عمدہ ہیں . داد قبول فرمائیے . جہاں تک مجھے علم ہے، عربی شاعری کی بحور اردو میں استعمال نہیں ہوتی ہیں . ان عربی اشعار کی بحر کیا ہے ؟
  8. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    یاسر بھائی ، پذیرائی کا شکریہ ! جزاک اللہ .’جان‘ اور ’روح‘ ہَم معنی الفاظ سہی ، لیکن دیگر ہَم معنی الفاظ کی طرح ایک ساتھ تو آتے ہیں ، مثلاً : میں دردِ عاشقی کو سمجھتا ہوں جان و روح کمبخت وہ بھی دِل میں کبھی ہے کبھی نہیں ( بہزاد لکھنوی ) جان کا درد اور روح کا درد بھی مستعمل ہیں ، مثلاً : روح...
  9. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    صریر صاحب ، بہت نوازش ! جزاک اللہ .
  10. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    شکیل بھائی ، داد کا بہت بہت شکریہ ! جزاک اللہ .
  11. ع

    تازہ غزل

    شکیل بھائی , مختصر زمین میں خوب فصل اگائی ہے . داد حاضر ہے . دو اشعار میں مجھے کچھ دقّت پیش آ ئی . شعر #5 میں ’مقدّر کے مزاروں‘ کا مفہوم مجھ پر نہیں کھلا . اس کے علاوہ مزار پر چادر ’چڑھائی‘ جاتی ہے . بچھانے کا عمل تو فرش سے وابستہ ہے . شعر #9 میں ’محسوس...
  12. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    بہت شکریہ ، صابرہ بہن ! جزاک اللہ .
  13. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    جاسمن صاحبہ ، بہت شکریہ ! جزاک اللہ .
  14. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    المیٰ صاحبہ ، بہت شکریہ ! تعقید کی بابَت آپ کا قول بجا ہے . اِس ردیف میں تعقید ناگزیر تھی ، لیکن مجھے لگا کہ قابل قبول ہوگی .
  15. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    ظہیر بھائی ، بہت نوازش ! جزاک اللہ .
  16. ع

    غزل: تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے

    احباب گرامی ، سلام عرض ہے ! ایک تازہ غزل پیش ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے . تھک گیا تھا سفر میں لمحوں كے وقت ٹھہرا ہے گھر میں لمحوں كے بھولے بسرے تمام ماہ و سال ہَم نے دیکھے شرر میں لمحوں كے پُھر سے آتے ہیں ، پُھر سے جاتے ہیں سحر ہے بال و پر میں لمحوں كے پھول کوئی نہ پھل نہ...
  17. ع

    حرفِ گم

    ظہیر بھائی ، آپ کی اعلیٰ شاعری پڑھ کر تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ احساس اور اظہار کا جو معیار آپ كے یہاں ہے ، وہ خدا داد ہوتا ہے ، اسے مشق اور مطالعہ سے پیدا نہیں کیا جا سکتا ( ورنہ میں بھی کر لیتا ! ) :) ماشاء اللہ ، بہت عمدہ نظم ہے . داد قبول فرمائیے .
  18. ع

    غزل: کبھی نگاہ وہ مجھ پر نہ حسبِ حال رہی

    بہت شکریہ ، صابرہ بہن . جزاک اللہ . سلامت رہیے .
  19. ع

    غزل: کبھی نگاہ وہ مجھ پر نہ حسبِ حال رہی

    روفی بھائی ، آخرت والا پہلو ، جو کہ میرے ذہن میں نہیں تھا ، نکال کر آپ نے اِس ناچیز شعر کا درجہ بلند کر دیا . میں تو صرف یہ عرض کر رہا تھا کہ بعض اوقات زندگی میں لوگ لحاظ یا مطلب پرستی میں تعریف کرتے ہیں ، لیکن مرنے كے بعد لعنت ملامت کرنے لگتے ہیں .
Top