نتائج تلاش

  1. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    ظہیر بھائی ، آپ کا اِخْتِلاف رائے سَر آنكھوں پر . :) عام طور پر آپ كے دلائل سننے كے بعد اِتِّفاق كے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا ، لیکن بصد معذرت عرض ہے کہ اِس مرتبہ آپ كے دلائل مجھے متاثر نہیں کر سکے . وجہ حسب ذیل ہے . تجریدی ( abstract) خیال باندھنے کا کوئی نپا تلا اصول نہیں ہے . ہَم یہ نہیں کہہ...
  2. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    ساگر صاحب ، آپ کی داد ہمیشہ کی طرح باعث صد مسرت ہے . بہت بہت شکریہ !
  3. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    عاطف بھائی ، بہت نوازش ! جزاک اللہ .
  4. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    صابرہ بہن ، ذرہ نوازی کا بہت بہت شکریہ ! یہ تو آپ جیسے فراخ دِل قارئین ہیں جنہیں میری تکبندیاں پسند آ جاتی ہیں ، ورنہ میں تو احباب کی اعلیٰ شاعری پڑھ کر کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ شاعری چھوڑ کر کوئی اور کام کروں . :)
  5. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    ظہیر بھائی ، آپ کی گراں قدر داد کا دلی شکریہ ! میری نگاہ سے ’میں جھجکنا‘ اور ’سے جھجکنا‘ دونوں گزرے ہیں . ’میں جھجکنا‘ کی ایک مثال دیکھیے : اسے معلوم تھا اک موج مرے سَر میں ہے وہ جھجکتا تھا مجھے حکمِ سفر دینے میں ( راجندر منچندا بانیؔ ) لیکن غور کرنے پر احساس ہوا کہ ’سے جھجکنا‘ زیادہ روا ہے ...
  6. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    محترم اعجاز صاحب ، حوصلہ افزائی كے لیے ممنون ہوں . بہت بہت شکریہ !
  7. ع

    عربی شاعری ۔ترجمہ : قصیدہ علی بن ابی طالب رض ۔

    عاطف بھائی ، عمدہ اشعار ہیں ! داد حاضر ہے . ترجمے کا پُورا لطف تب آتا ہے جب قاری کو دونوں زبانوں پر عبور حاصل ہو . افسوس کہ میری عربی بس کام چلاؤ ہے . لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ نے اصل اشعار کا مزاج اور مفہوم ترجمے میں بر قرار رکھا ہے .
  8. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    احباب گرامی ، سلام عرض ہے ! صابرہ امین بہن کی ایک حالیہ غزل نے مجھے اپنی ایک غزل کی یاد دلا دی جو میں نے سال ۲۰۰۴ء میں کہی تھی . ان کی فرمائش پر وہ غزل پیش ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے . آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے مجھ میں خامی ہے تو کہنے میں جھجکتا کیوں ہے جستجو جس...
  9. ع

    ہم نے خیالِ خام کا چرچا نہیں کیا

    بہت عمدہ غزل ہے ، لا المیٰ صاحبہ ! داد حاضر ہے . ظہیر بھائی كے مشورے قابل غور ہیں . ویسے ’ کھٹکا کرناٰ‘ میری نگاہ سے گزرا ہے ، لیکن کسی مستند شاعر كے یہاں نہیں .
  10. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    صابرہ بہن ، مجھے خوشی ہے کہ آپ نے میری خامہ فرسائی کو خوش دلی سے لیا . اپنی ناچیز غزل پابند بحور شاعری والے خانے میں پیش کر رہا ہوں . دیکھ لیجئیگا . آپ نے دلچسپ سوال پوچھے ہیں . حسب لیاقت جواب دے رہا ہوں . قوافی كے انتخاب کا بنیادی اصول شعر کا معیار ہونا چاہیے . اگر اچھا شعر تخلیق نہیں ہو سکتا...
  11. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    اکمل صاحب، نگاہ کرم اور ذرہ نوازی كے لیے بے حد متشکّر ہوں . جزاک اللہ .
  12. ع

    الف عین اسٹوڈیو-1

    سب سے پہلے تو یہ سلسلہ شروع کرنے كے لیے محترم الف عین صاحب کا اور جاسمن بہن کا، اور خاکسار کو یہاں مدعو کرنے كے لیے محمد عبدالرؤوف بھائی کا شکریہ ! میں خود کو تنقید کا اہل نہیں سمجھتا . لیکن یہ کام اِس امید پر کر رہا ہوں کہ شاید اِس کوشش میں مجھے خود اپنی غلطیوں کا احساس ہو جائے . صابرہ...
  13. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    ظہیر بھائی ، آپ کی داد سے بے حد خوشی ملتی ہے . عنایت كے لیے ممنون ہوں . جزاک اللہ .
  14. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    عاطف بھائی ، قدر افزائی كے لیے احسان مند ہوں . بہت شکریہ !
  15. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    عدنان صاحب ، حوصلہ افزائی کا شکریہ ! جزاک اللہ .
  16. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    محترم اعجاز صاحب ، آپ کی شاباشی میرے لیے بہت بڑا انعام ہے . بہت بہت شکریہ !
  17. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    ساگر صاحب ، ذرہ نوازی اور دعا كے لیے بے حد ممنون ہوں . اللہ آپ کو بھی ہمیشہ خوش رکھے . آمین .
  18. ع

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    یاسر بھائی ، آپ کی غزل دیکھ کر دو ایک نکات ذہن میں آئے تھے ، لیکن ان پر پہلے ہی گفتگو ہو چکی ہے لہٰذا میری جانب سے صرف داد حاضر ہے .
  19. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    احباب گرامی ، سلام عرض ہے ! ایک غزل پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے . دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے دن میں سپنے دیکھنے والا اندھا بھی ہو سکتا ہے اوپر سے تو سیرابی کا دھوکا بھی ہو سکتا ہے ڈوب كے دیکھو دریا میں وہ پیاسا بھی ہو سکتا ہے پیڑ گھنا ہو کتنا بھی ،...
Top