ظہیراحمدظہیر بھائی نہایت سنجیدہ انسان ہیں۔ آپ نے شاید ان کی لکھی کسیری حلوے کی ترکیب نہیں پڑھی۔ اس حلوے کی خاص بات یہ ہے کہ دسیوں محفلین آج تک پنساریوں کی دکانوں کے چکر کاٹتے نظر آتے ہیں!
پہلی بات یہ کہ آپ نے دو ردیفیں خلط کردی ہیں۔
میں تھا ( میں ضمیر کے ساتھ)
میں تھا ( میں بمعنی اندر)
دونوں میں یا کی مختلف حرکت کے باعث دونوں کا وزن مختلف ہے۔ کوئی ایک ردیف استعمال کیجیے۔
مصرع وزن میں نہیں۔ چاہ کو آپ نے چہ باندھا ہے۔
پہلا مصرع وزن میں نہیں۔
پہلے مصرع میں مستقبل کے بجائے ماضی کی بات کی گئی ہے۔ کام آئے کے بعد 'گی' حذف ہے۔
دوسرا مصرع وزن میں نہیں۔
چاہتے کو آپ نے 'چہتے' باندھا ہے۔