نتائج تلاش

  1. نعمان

    اللہ کا قانون یا انسانوں کا قانون

    افتخار احمد نے جناب ہودبھائی سے پوچھا کہ کیا آپ اس طرز فکر سے متفق ہیں کہ خدا کی مثال ایسے گھڑی ساز کی ہے جس نے ایک گھڑی تمام پرزہجات سے لیس تیار کردی ہے اور اب اسے شروع کرکے وہ لاتعلق ہوگیا ہے؟ تو ڈاکٹر صاحب نے کہا جی ہاں سائنسی نقطہ نظر سے تو یہی بات ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ خدا کی ہر چیز میں...
  2. نعمان

    اللہ کا قانون یا انسانوں کا قانون

    ڈاکٹر پرویز ہودبھائی آج شام آٹھ بجے جیو کے پروگرام جوابدہ میں افتخار احمد کے سوالوں کے جوابات دینگے۔ ڈاکٹر صاحب قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نیوکلئیر فزکس پڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ موصوف ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ درس و تدریس، تعلیمی نصاب، حقوق انسانی، مذہب اور ریاست کے دائرہ اختیار کا...
  3. نعمان

    پاکستان بمقابلہ بھارت پہلا ٹیسٹ میچ

    یونس خان اور محمد یوسف بہت ذمے داری سے کھیلے اور بہت منجھے ہوئے ٹیسٹ پلئیرز کی طرح۔ انڈیا کی ٹیم تو پہلے ہی دن سے تھکی تھکی لگ رہی ہے۔ پاکستان کا مڈل آرڈر اچھا ہے لیکن اوپننگ پر بہت توجہ کہ ضرورت ہے۔ پاکستان کے تین سو چھبیس رن ہوچکے ہیں دو وکٹیں گری ہیں۔
  4. نعمان

    ایم کیو ایم

    اظہر بھائی آپکی پوسٹ بہت جذباتی ہے۔ لفاظی میں اور حقائق پیش کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ چلیں مان لیتے ہیں قائد کے غداروں کو ایم کیو ایم قتل کروادیتی تھی۔ مگر کراچی میں تو آج بھی قائد کے کئی غدار موجود ہیں۔ یہ بھی مان لیتے ہیں کہ شاہ فیصل کالونی میں جعلی ووٹ ڈالے گئے ہونگے۔ مگر پھر بھی ایم کیو ایم کا...
  5. نعمان

    ایم کیو ایم

    وہاب صاحب یہی تو اس گفتگو کا موضوع ہے کہ اگر ایم کیو ایم قتل و غارت گری اور بھتہ خوری کرتی رہی ہے تو کیوں آج بھی وہ پاپولر ہیں؟ آنکھوں پر پردے والی بات اس لئیے ہضم نہیں ہوتی کیونکہ کراچی کی آبادی میں کافی پڑھے لکھے لوگ ہیں اخبارات پڑھے جاتے ہیں گھر گھر ٹی وی اور ریڈیو ہے۔ عوام باخبر ہیں...
  6. نعمان

    ایم کیو ایم

    مہاجر قومی موومنٹ اتنی پاپولر جماعت نہیں ہے جتنی متحدہ ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے پاس نہ کوئی اچھے وعدے ہیں اور نہ ہی کوئی واضح لائحہ عمل ان کا لیڈر آفاق احمد جیل میں ہے اور یہ صاحب بس جیل سے اخباری بیانات جاری کرتے رہتے ہیں مجھے صحیح سے معلوم نہیں مگر میرے خیال میں انہوں نے آج تک کراچی سے کسی...
  7. نعمان

    ایم کیو ایم

    اظہر صاحب جنرل کے جس جوابی الٹی میٹم کا آپ ذکر کر رہے ہیں وہ ہم نے تو کہیں نہیں پڑھا، کیا آپ کے صدر نے وہ براہ راست آپ کو ای میل کیا تھا؟ نبیل یقینا بات حقائق کی ہونی چاہئیے لیکن میرے خیال میں کم علم معاشروں میں پروپگینڈا اور جزباتی تقاریر عموما حقیقتوں پر جیت جاتی ہیں۔ جیسا کہ اوپر کی مثال...
  8. نعمان

    پاکستان میں کیبل ٹی وی پر پابندیاں!

    شعیب بھائی میں نے انٹرنیٹ پر سرچ کی مجھے تو ایسی کوئی پابندی نظر نہیں آئی۔ ایک ہندوستانی دوست سے بات ہوئی اس کا کہنا یہ ہے کہ صرف قرآن ٹی وی زیادہ تر دکھایا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سبسکرائبرز کی عدم دلچسپی ہو؟
  9. نعمان

    آج کل کی حواتین کا لباس

    اوپر وہ انڈین کونسل والے کیس کی وضاحت کرتے ہوئے ایک صاحب دارلعلوم دیوبند کے فتوے کو بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ : کیا یہاں صحبت میں زنا بالجبر بھی آجاتا ہے۔ اور یہ خواتین کے لباس پر رائے شماری تو بہت ہی عجیب بات ہے۔ اور اگر نہیں ہے تو ایک اور رائے شماری اسی فورم پر ہونی چاہئیے جس میں...
  10. نعمان

    ایڈز اور پاکستان

    بھارت کے تقریبا تمام ٹی وی چینلز، اخبارات اور ریڈیو پر ایڈز آگاہی پروگرام چل رہے ہیں۔ ٹی وی پر جو اشتہارات دکھائے جاتے ہیں ان میں ماں باپ کو ایڈز کے بارے میں اپنے بچوں سے بات کرنے سے ڈرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت ان دنوں بری طرح ایڈز سے متاثر ہوچکا ہے اور ایسی اشتہاری مہمیں بہت...
  11. نعمان

    ڈیم

    شعیب بھائی معذرت میں روانی میں پندرہ کروڑ لکھ گیا۔ کراچی کی آبادی اندازا ڈیڑھ کروڑ بتائی جاتی ہے۔
  12. نعمان

    ڈیم

    جنرل مشرف کی گارنٹی کی کیا حیثیت ہے؟ آج ایک آمر ہے کل دوسرا ہوگا۔ ایک آمر گارنٹی دے گا دوسرا اسے توڑدے گا۔ میں ایم کیو ایم کی حمایت نہیں کرتا مگر ایم کیو ایم نے کالا باغ ڈیم کی کھل کر مخالفت نہیں کی وہ یہ ہی کہتے ہیں کہ سندھ کے تحفظات دور ہونا چاہئیے۔ مجھے افسوس ہے یہ کہتے ہوئے مگر حقیقت...
  13. نعمان

    ڈیم

    نبیل بھائی میں وڈیروں کی حمایت نہیں کررہا میں صرف یہ بتا رہا ہوں کہ سندھ کی بدحالی میں سارا قصور وڈیروں کا نہیں ہے۔ محترمہ مہوش۔ مجھے کالا باغ پر اعتراض نہیں مجھے اعتراض اس بات پر ہے کہ سندھ کے اعتراضات کو دقعت نہیں دی جارہی۔ سندھ حکومت اور مختلف سندھی حلقوں نے عرصہ تیس سال میں حکومت کو...
  14. نعمان

    ڈیم

    ہمارے یہاں ایک اور خامی یہ ہے کہ اگر استحصال سے متاثر ہونے والا طبقہ حقوق کا مطالبہ کرتا ہے تو ان پر غداری کے الزامات لگا دئیے جاتے ہیں۔ اگر سندھی یہ کہتے ہیں کہ جی پنجاب پانی ہتھیالے گا تو اسے ڈیل کرنے کا صحیح طریقہ یہ نہیں کہ سندھیوں کو پنجاب دشمن سمجھ لیا جائے۔ بلکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ پہلے...
  15. نعمان

    ڈیم

    ویسے کالا باغ سے کراچی کے اتنے مفادات نہیں جتنے دیہی سندھ اور حیدرآباد کے ہیں لیکن اندرون سندھ کے لوگوں کو ہم سے یہ شکایت ہے کہ ہم وفاق میں ان کا مقدمہ نہیں لڑتے۔ اسلئیے ہم (یعنی میں اور دیگر مہاجر نوجوان ایم کیو ایم نہیں) سندھ کی بات آگے پہنچانا چاہتے ہیں۔ کیونکہ پنجاب اور سرحد کی عوام کو سندھ...
  16. نعمان

    ڈیم

    ڈیم کے حوالے سے ایک بات اور جس پر غور کیا جانا چاہئیے وہ یہ ہے کہ سندھ کو جس آئینی تحفظ کا جھانسا دیا جارہا ہے وہ آئینی تحفظ بیس سال میں فراہم نہیں کیا جاسکا۔ اسمبلی میں قانون لانے اور اس کی توثیق میں موجودہ پارلیمنٹ کو چند منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے۔ اگر سندھ کے پانی کے حصے، نئی نہروں کی تعمیر...
  17. نعمان

    ورڈ پریس اردو ترجمہ

    دوست بھائی میں نے بھی یہ اصطلاحات دیکھیں تھیں یہ s_sunday_initial والی اصطلاح شاید کلینڈر میں استعمال ہوتی ہوگی اس قسم کی اور بہت ساری اصطلاحات ہیں۔
  18. نعمان

    اردو ترجمہ ٹیم

    میرے خیال میں اصطلاحات کے لیئے مدد کے حوالے سے فورم بہتر رہے گا کیونکہ یہاں زیادہ ارکان اصطلاحات پر نظر رکھ سکیں گے اور بہتر ترجمے میں مدد کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ویب بیسڈ روزیٹا آفلائن سے زیادہ بہتر حل ہے کیونکہ اسطرح بہت وقت بچے گا۔ اگر اجازت ہو تو یہاں فورم میں ایک تھریڈ ‘ورڈ پریس ترجمہ‘...
  19. نعمان

    پاکستان کی عالمی بدنامی کا باعث؟

    میں نبیل کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی بے ایمانیاں تو اب حیران بھی نہیں کرتیں۔ خیر موضوع تھا کہ عالمی بدنامی کا سبب کیا ہے اور میں یہ کہہ چکا ہوں کہ فوجی حکمران۔ مولوی یا علمادین ہماری بدنامی کا سبب نہیں ہاں ہماری بدنامی میں حکمرانوں کے ہاتھوں استعمال ضرور ہوئے ہیں مگر...
  20. نعمان

    شہر کا نام بتائیں

    پیچھے ماورا ایک غلط جواب دے گئے ہیں ناروے ملک کا نام ہے شہر کا نہیں۔ یروشلم
Top