نتائج تلاش

  1. نعمان

    اردو ترجمہ ٹیم

    میری بھی چند تجاویز ہیں میرے خیال میں اردو وکی پر موجود اصطلاحات والے صفحے کو فعال بنایا جائے یا فورم پر ایک ایسی تھریڈ شروع کردی جائے جہاں دواران ترجمہ استعمال ہونے والی اصطلاحات پر مشورہ لیا جاسکے یا یہ بتایا جاسکے کہ فلاں لفظ کے لئیے فلاں اصطلاح بہتر ہے۔ اسطرح بہت بچت ہوگی مثال کے طور پر...
  2. نعمان

    ہمارے مسائل کے حل جمہوریت یا شریعت؟

    نبیل معذرت کہ میں اپنی بات صحیح طرح کہہ نہیں پایا۔ میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ ایسی کسی ریاست کا تصور محض خیالی ہوسکتا ہے۔ ایسی ریاست اسلامی معاشرہ تو قائم کرسکتی ہے لیکن عالمی معاشرے سے الگ تھلگ رہ کر۔ ایسی کسی بھی بحث میں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ہم تیرہ چودہ سو سال پہلے کی دنیا میں نہیں جی رہے۔...
  3. نعمان

    ہمارے مسائل کے حل جمہوریت یا شریعت؟

    دوست صاحب تو پھر اس تخیلاتی ریاست میں اور طالبان کے افغانستان میں فرق کیا ہے؟ اسلام ہم جنسیت کی اجازت نہیں دیتا، لیکن اسلام شرک کی اجازت بھی نہیں دیتا اور نہ ہی اس بات کی کہ محمد ص کے بعد کسی اور کو نبی مانا جائے۔ اگر ہمجنسوں کو اسلامی قوانین یعنی بدی کو روکو کے حساب سے سزا دی جائیگی تو...
  4. نعمان

    پاکستان کی عالمی بدنامی کا باعث؟

    تلاش ۔ ۔ ۔ اگر زیادہ تر مولوی اچھے ہوتے تو غالبا آپ یہ لفظ استعمال نہیں کرتے۔ اچھے مولوی جو قرآن کی روشنی میں ہماری مذہبی اور معاشرتی رہنمائی کرسکیں اتنے ہی نایاب ہیں کہ چراغ لے کر بھی ڈھونڈیں گے تو پانچ سات سے زیادہ لوگ نہیں ملیں گے۔ مجھے اس بات سے اتفاق نہیں کہ پاکستانی معاشرہ زوال پذیر ہے۔...
  5. نعمان

    ہمارے مسائل کے حل جمہوریت یا شریعت؟

    میرے ذہن میں بھی چند سوال ہیں وہ یہ کہ جو صاحبان خلافت یا شرعی حکومت کی بات کر رہے ہیں ان کے خیال میں اسلامی مملکت میں اظہار رائے کی آزادی کی کیا ضمانت ہوگی؟ کیا ایسی کسی اسلامی مملکت میں اقلیتوں، خواتین اور دیگر گروہوں کے لئیے برابری کے قوانین ہونگے؟ کیا پاکستان میں موجود ہندو اور عیسائی بھی...
  6. نعمان

    شہر کا نام بتائیں

    شمیل بھائی تھریڈ میں شہر کا نام جہاں ختم ہورہا اس حرف سے شہر کا نام بتانا ہے جیسے حیدرآباد کسی نے لکھا تو آپکو 'د' سے شہر کا نام بتانا ہے۔ د سے دارجلنگ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کا شہر ہے
  7. نعمان

    پاکستان کی عالمی بدنامی کا باعث؟

    میرے خیال میں مولوی کوئی مقدس گائے نہیں کہ جن پر اعتراضات نہیں کئیے جاسکتے۔ بات چند مولویوں کی ہوتی تو میرے خیال میں یہاں یہ مباحثہ چھڑتا ہی نہیں۔ بات دراصل یہ ہے سیفی صاحب کے جن مولویوں کا آپ ذکر کررہے ہیں وہ چند ہیں زیادہ تر مولوی اپنے فرائض بالکل بھول چکے ہیں۔ سیدھی سی مثال میں یوں دونگا کہ...
  8. نعمان

    سائنسی کتب

    اے بریف ہسٹری آف ٹائم دوبارہ پڑھ رہا ہوں۔ میں اپنے بلاگ پر ٹائم ٹریول کے بارے میں لکھ رہا تھا تو سوچا ایک نظر اسٹیفن ہاکنگ پر دوبارہ مار لوں۔
  9. نعمان

    اردو WYSIWYG

    یہ جو آپ دیکھتے ہیں وہی آپ پاتے ہیں ایڈیٹر فا
  10. نعمان

    شہر کا نام بتائیں

    لندن اگر کسی نے پہلے لندن بتادیا ہے تو لاس اینجیلس لندن ۔ ن لاس اینجیلس ۔ س
  11. نعمان

    اردو ترجمہ ٹیم

    میں بھی ہاتھ بٹانا چاہوں گا میرے پاس لانچ پیڈ کا اکاؤنٹ پہلے سے ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ عام استعمال کے الفاط جیسے یوزرنیم پاسورڈ اور رجسٹریشن کیلئے کونسے الفاظ استعمال کرنے ہیں۔ اگر میں یوزرنیم کا ترجمہ اسم رکن کرتا ہوں تو مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ باقی لوگ یوزرنیم کے لیے کیا لکھ رہے ہیں؟
  12. نعمان

    پاکستان کی عالمی بدنامی کا باعث؟

    پاکستان سے پہلے کی اردو میں مولوی کا لفظ پڑھے لکھے لوگوں کے لئیے استعمال ہوتا تھا۔ یعنی ایسے مسلمان جو دینی علوم کے ساتھ ساتھ معاشرتی علوم پر بھی دسترس رکھتے تھے انہیں مولوی کہا جاتا تھا۔ بعد ازاں جب انگریزوں ہی کے دور میں چند مولویوں کی ہندوستان کے مسلمانوں کے مفادات کیخلاف سازشوں کا پتہ چلا تو...
  13. نعمان

    سائنس اور مسلمان

    نبیل آپکا بہت شکریہ کہ آپ اتنی ہمت افزائی کرتے ہیں۔ میرے خیال میں خالصتا سائنسی موضوعات اتنے دلچسپ نہیں ہونگے کہ وہاں لوگ کچھ کنٹریبیوٹ کرسکیں۔ تاریخ کا بھی یہ ہے کہ اگر ہم مسلمانوں کی تاریخ کی بات کریں گے تو ہر کوئی چاہے گا کہ بات مسلمانوں کے نقطہ نگاہ سے ہو اور اگر نہیں ہوگی تو بدمزگی ہوگی۔...
  14. نعمان

    کچھ اردو جریدے کےمتعلق

    آپ میرا مطلب نہیں سمجھے میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ اگر آپ ایک ایسا صفحہ بنائیں جو اردو پلانٹ، فورم اور جریدے کی آر ایس ایس ہر دس منٹ بعد چیک کرے اور نئی فیڈز ملنے پر انہیں متعلقہ بلاک میں پبلش کرے۔
  15. نعمان

    کچھ اردو جریدے کےمتعلق

    کیا آپ لوگوں نے آر ایس ایس فیڈز کی مدد سے اپنا مین پیج تیار کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟ جیسے گوگل نیوز کا مین پیج ہوتا ہے؟ آپ الگ الگ مختلف ورڈ پریس یا کوئی بھی سوفٹ ویر استعمال کریں تو آر ایس ایس اور پی ایچ پی یا کسی اور لنگویج کے ذریعے فیڈز خودکار طریقے سے صفحہ اول پر پیش کی جاسکتی ہیں۔ جن...
  16. نعمان

    پاکستان کی عالمی بدنامی کا باعث؟

    میں نے ووٹ دیتے ہوئے گرچہ بدطینت حکمرانوں کو مورد الزام ٹہرایا ہے لیکن اس سے میری مراد فوجی ڈکٹیٹر ہیں۔ میں عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے کرپٹ ترین حکمرانوں کو انتہائی ایماندار فوجی جرنیل پر ترجیح دیتا ہوں اچھا ہوتا اس فہرست میں مولویوں کے بجائے فوج کا نام ڈالا جاتا جنہوں نے اس ملک کو...
  17. نعمان

    تعارف میرا تعارف

    میرا نام نعمان ہے قریبا چوبیس سال عمر ہے۔ کراچی کا رہا
  18. نعمان

    سائنس اور مسلمان

    السلام علیکم، میرا نام نعمان ہے میں کراچی میں رہتا ہوں۔ میرے بارے میں مزید جاننے کے لئیے میرا بلاگ دیکھیں۔ میں تو یہ سمجھ کر یہاں اس فورم پر آیا تھا کہ چلو کچھ سائنس کی باتیں پڑھیں گے۔ مگر یہاں بھی وہی بحث چھڑی ہے جس سے میں بہت دلبرداشتہ ہوں۔ اسلئیے سوچا کہ اپنے دل کی بات لکھ دوں۔ مقصد کسی کی...
Top