نتائج تلاش

  1. محمدکامران اختر

    خوبصورت اردو اور انگریزی بلاگ کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

    السلام علیکم میں اردو اور انگریزی میں معیاری اور خوبصورت بلاگ بنا نا چاہتا ہوں مگر طریقہ نہیں آتا۔ براہ کرم کوئی ماہر بھائی رہنمائی فرما دے یا بنا دے
  2. محمدکامران اختر

    احمد مشتاق مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے

    واہ واہ کیسی تلخ حقیقت کا قصہ چھیڑ دیا ہے آپ نے۔
  3. محمدکامران اختر

    لفظوں کے تیر سچ مچ اتنے ہی ظالم ہوتے ہیں ۔

    لفظوں کے تیر سچ مچ اتنے ہی ظالم ہوتے ہیں ۔
  4. محمدکامران اختر

    اصلاح کے لیے ایک غزل

    جزاک اللہ سر بہت شکریہ۔ سر ایک گزارش کرنے کی جسارت کرنا چاہوں گا کہ ہمارے مشترکہ بزرگ محترم الف عین صاحب نے اصلاح کے لیے پورا مجموعہ کلام آپ کو ارسال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شاید پہلے آپ کو بتایا تھا کہ پہلے مرا پورا مجموعہ چھپ چکا ہے۔ دوسرا ایڈیشن آپ کی اصلاح کے بعد ہی چھپوانا چاہتا ہوں۔ اگر آپ...
  5. محمدکامران اختر

    اصلاح کے لیے ایک غزل

    سر درست بحور اندھے کے ہاتھ بٹیر لگنے کے مترادف ہے تاہم میں نے اپنی مکمل کتاب آپ کے زانو تلمذ تہ کرنے کی غرض سے کمپوز کرائی ہے۔ اس کی اصلاح آپ سے کرانے کے لیے اگر آپ گوارہ فرمائیں تو آپ کو ای میل کر دوں تاکہ اس کے جلد ہی اس کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا جا سکے۔
  6. محمدکامران اختر

    اصلاح کے لیے ایک غزل

    چلتا ہوں مگر کیسے ، یہ در چھوڑ کے جاؤں جاں چھوڑ کے جاؤں ، کہ جگر چھوڑ کے جاؤں افکار منور کو کروں ، نذرانہ ملت کردار و عمل کا میں ، اثر چھوڑ کے جاؤں ہر میرے بیاں میں ہو صداقت کی روانی اک درس میں ایسا ، امر چھوڑ کے جاؤں تابانی جاوید ملے ، جس سے جہاں کو میں ایسا سفر ، ایسا حضر چھوڑ کے...
  7. محمدکامران اختر

    نذیر ناجی کے لیے ہلال امتیاز؟

    ویسے خوب نوازا ہے موجودہ حکومت ہے۔ ان نوازشات کی صر ف ایک ہی شرط ہے اور وہ ہے خوشامدی مردہ ضمیر اور حرص و ہوس
  8. محمدکامران اختر

    غمِ دوراں سے دور بیٹھا ہوں

    دو تین ہفتے آرام فرمانے کی وضاحت فرما کر اپنی استادی اور مری شاگردی کا افتتاح فرما دیں اور مجھے معلوم نہیں یہ خود اعتمادی کا کرشمہ ہے یا جنون کا جوش۔
  9. محمدکامران اختر

    غمِ دوراں سے دور بیٹھا ہوں

    حضرت میں نے سنا ہے آپ کا شمار استاد شعرا میں ہوتا ہے۔ سر میں اپنی شاعری کی کتا ب گلستان تخیل کا دوسرا ایڈیشن پبلش کروانا چاہتا ہوں۔ مگر فنی حوالے سے نابلد ہوں ۔ مجھے آپ جیسے استاد کی تلاش ہے ۔ اگر آپ مجھے بحیثیت شاگرد قبول فرما کر رہنمائی فرمائیں تو تا دم آخر ممنون رہوں گا محمد کامران اختر...
  10. محمدکامران اختر

    کیا بلوچستان میں عوامی بغاوت جنم لے رہی ہے؟؟؟؟؟

    مری معلومات کے مطابق بھی بلوچ عوام نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے۔ آپ کے خیال میں اس کی وجہ کیا ہےِ؟؟؟؟؟
  11. محمدکامران اختر

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    آپ نے اس بحث کو بال کی کھال اتارنے کے برابر قرار دیا ہے۔ حالانکہ ہمارا مقصد سیکھنا اور نئی معلومات آپ جیسے لوگوں کی زبان سے اگلوانا ہوتا ہے۔ تاہم مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ مزید طول نہیں دینا چاہتے ۔ اب مرا خیال ہے اس بحث کو سمیٹ ہی لینا چاہئے۔
  12. محمدکامران اختر

    کیا بلوچستان میں عوامی بغاوت جنم لے رہی ہے؟؟؟؟؟

    آج کل مسئلہ بلوچستان کے حوالے میڈیا میں خطرناک خبریں گردش میں ہیں ۔اس لحاظ سے پاکستان کے محب وطن طبقات سخت رنجیدہ ہیں ۔ تاہم 20 اپریل کو عمران خان کے جلسے میں پاکستان زندہ با د کے نعرے اور عوامی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچی عوام آج بھی پاکستان کے محب ہیں ، اور عالمی طاقتیں اس حوالے سے غلط...
  13. محمدکامران اختر

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    سر آپ شفقت فرما کر اس بحث کو درست سمت دے دیں تا کہ کوئی نتیجہ تو برآمد ہو۔
  14. محمدکامران اختر

    اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

    سر آپ کی اس فکر سے میں متفق نہیں کہ اپنی اچھی عادتوں سے صرف نظر کر کے صر ف خامیا ں ہی پیش نظر رکھنی چاہیے۔ درحقیقت اچھی یا بری عادت عطیہ خدا وندی ہے ۔ اور قرآن میں حکم بھی ہے کہ واما بنعمہ ربک فحدث یعنی اللہ تعالی کی نعمتوں کا چرچا کیا کرو۔
  15. محمدکامران اختر

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    1 سر آپ کی بات درست ہےکہ لسانیات خود ایک سائنسی مضمون ہے۔ تاہم اگر یہ وضاحت فرما دیتے کہ اس کا تعلق کون سی سائنس کے ساتھ ہے تو مزید بہتر ہوتا اور مزید یہ بھی فرما دیتے کہ مری بات میں کون کون سے تضادات پائے جاتے ہیں اور مجھے نہ کہنا پڑتا کہ آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں...
  16. محمدکامران اختر

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    1 آپ کی یہ بات درست ہے کہ ایک اچھا تخلیقی ذہن زبان دانی پر قادر ہے۔تاہم ضروری نہیں کہ ہر سائنسدان ہی زبان دانی کے ذوق سے مالامال ہو ۔جس طرح ایک ماہر لسانیات کے ضروری نہیں کہ وہ اچھا سائنسدان بھی ہو ۔اسی طر ح سائنسدان کو بھی غیر ملکی زبان میں مہارت پہ قدرت حاصل کرنے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے۔...
  17. محمدکامران اختر

    اگر اردو کو تعلیمی زبان قرار دے دیا جائے تو محنت آدھی

    مرے خیال میں کسی زبان سے جان چھڑانے کی فکر حقیقت میں کوئی مثبت سوچ نہیں ہے۔ یہاں پہ بحث سائنسی علوم کی تعلیم پہ ہو رہی ہے۔ کیوں کہ طلبہ کو بیک وقت لسانیات اور سائینسی علوم میں ماہر بنانا کوئی آسان کام نہیں۔ ویسے بھی ضروری نہیں کہ ایک سائنسی تحقیقی ذہن لسانیات میں بھی اتنا ہی ماہر ہو جتنا وہ...
Top