نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    ہر گز نہیں، مجھے تو ایک سال قبل بھی معلوم نہیں تھا کہ میں کہاں کھڑا ہوں گا اور نہ ہی اب معلوم ہے کہ اگلے سال کہاں کھڑا ہوں گا۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں مثلاً ایک تو یہ کہ تعلیم کی امپرومنٹ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور دوسرا یہ کہ مختلف قسم کی جابز بھی ساتھ ساتھ چلتی رہی ہیں جن سے مستقبل اور حال...
  2. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    مایوسی طاری ہونے لگے تو بس یہی سوچتا ہوں کہ یہ میری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہے اور مجھے کم از کم لازمی عبادات پر ضرور دھیان دینا چاہیے۔ لازم عبادات کا پورا نہ کر پانا میرے لیے سب سے بڑی مایوسی ہے اس لیے دیگر مایوسیاں اگر کبھی ہوں بھی تو اس کے نیچے دب جاتی ہیں۔
  3. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    ایک تو استادِمحترم اعجاز عبید صاحب ہیں۔ دوسرے نایاب بھائی جن کا جو بھی مراسلہ پڑھیں اتنی دعائیں ملتی ہیں کہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔پھر تابش بھائی اور سید ذیشان صاحب کو اس لیے پسند کرتا ہوں کہ انھوں نے اردو کو ڈیجیٹلائز کرنے میں بے مثال خدمات دی ہیں ۔ ان کے علاوہ ہر وقت ہنسی بکھیرتے دوستوں میں...
  4. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    اگر بچے نہ ہوتے۔ بچے زندگی کا سرمایہ ہیں بلکہ اب تو جینا مرنا سب انھی کے لیے ہے۔ جب آپ باہر سے تھکے ہارے آتے ہیں اور آپ کی گاڑی کی آواز سن کر پھولوں جیسے بچے بابا کہتے ٹانگوں سے لپٹ جاتے ہیں، معصوم خواہشات منوانے کے لیے آپ سے پیار جتاتے ہیں اور آپ کے ڈیوٹی پر جاتے وقت دکھی ہو کر ہاتھ پکڑ لیتے...
  5. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    بیٹا "محمد عارش" ابھی پری نرسری میں ہے اور بیٹی ابھی دو سال کی ہونے والی ہے اس لیے بس ہنستی کھیلتی رہتی ہے۔ گھر میں والدِ محترم بڑے ریگولر قاری تھے اور اخبارات و رسائل منگواتے تھے اس لیے دیگر بہن بھائی بھی پڑھنے لکھنے کے شوق میں گرفتار ہوئے۔ والدِمحترم کی ڈائریوں میں بہت کچھ ایسا ہے جسے الگ الگ...
  6. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    اپنے دکھ تو اپنے ہوتے ہیں وہ کم نہیں ہوتے البتہ ایسی روحانی سرشاری کی کیفیت طاری ہوتی ہے کہ اپنے دکھ درد سب اس سرشاری تلے دب جاتے ہیں۔ زندگی میں جب کسی کی جان بچانے کی کوشش کی اور اللہ تعالیٰ نے اس بندے پر اپنا کرم فرمایا یعنی وہ بچ گیا تب ایسی خوشی محسوس ہوئی جو الفاظ میں بیان ہی نہیں ہوسکتی۔...
  7. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    ایم اے کے دوران کی بات ہے استادِ محترم کے ساتھ تھا اور ہم ایک کتاب کے ترجمے پر کام کررہے تھے۔ انھوں نے ایک مصرعہ دے کر کہا اس کا مصرعہ ثانی کہو۔ میں نے کوشش کی اور کہا کہ یہ نہیں ہو پارہا البتہ کچھ اور کہہ دوں ۔ بولے "کہہ دو" میں نے فی البدیہہ کہا جب سے گئے ہو چینی کڑوی لگنے لگی ہے انھوں نے بہت...
  8. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    زندگی نے اتنی کلابازیاں لگوائی ہیں کہ اب بہت کچھ قابلِ برداشت ہوگیا ہے۔ وہ باتیں جن پر کسی دور میں بڑا جی جلتا تھا اور ساری دنیا کو بدل دینے کے جذبات جنم لیتے تھے، اب روٹین کا حصہ لگنے لگے ہیں بہرحال تا حال خود پر یا کسی پر بھی بے جا طنز و تنقید بہت ناگوار گزرتی ہے بالخصوص جب یہ طنز و تنقید محض...
  9. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    اردو محفل کی ایک خوبی تو یہ ہے کہ یہاں ہر قسم کےتھریڈز موجود ہیں جن میں آپ کا کلام، آپ کی گفتگو اور دیگر شیئرنگز مرتی نہیں ہیں، جب چاہیں مطلوبہ زمروں میں جاکر تلاش کر لیجیے جب کہ ایسا فیس بک وغیرہ پر نہیں ہوتا۔ آپ نے ایک کمنٹ کیا اور نجانے کہاں گیا ، کس کی تصویر پر کیا تھا، کہاں پوسٹنگ کی تھی...
  10. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    اگر خواتین ناراض نہ ہوں تو ۔۔۔حقیقت یہی ہے کہ ہمارے ہاں بالخصوص شعر میں مشہور ہونے والی خواتین کی بڑی تعداد مرد حضرات سے لکھواتی ہیں۔یہ پبلک فورم ہے اس لیے یہاں نام لینا اخلاقیات کے منافی ہے ورنہ میں ایسی بہت سی خواتین کے نام لے سکتا ہوں اور یہ بھی بتا سکتا ہوں کون کس سے لکھواتی ہے۔ اب ذرا سوال...
  11. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    دونوں اصناف میں وقتاً فوقتاً پسند کی ترجیحات بدلتی رہی ہیں پھر مسئلہ کلاسیک اور عصرِ حاضر کا بھی درپیش ہو تو پسند نا پسند بتانا اور زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔بہر حال اگر کلاسیک کی بات کی جائے تو غزل میں مرزا اسد اللہ خان غالب اور نظم میں علامہ محمد اقبال۔ تقسیم کے بعد کے شعرا میں نظم میں فیض احمد فیض...
  12. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    میری سب سے بڑی کامیابی اور ناکامی دونوں ہی اللہ تعالیٰ کے رضا سے مشروط رہیں۔کامیابی کا تذکرہ چھیڑوں تو والدہِ محترمہ کا ہیپاٹائٹس علالج شروع کروایا ، اس دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی، دو بار خون بھی لگا اور دیگر کئی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔چھ ماہ کے علاج کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ...
  13. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    کسی بھی شخصیت کو تین الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا بالخصوص مجھ ایسے عام شخص کو تو بالکل بھی نہیں ۔میرے خیال میں ایسا کرنے کی کوشش بھی کروں تو یہ دروغ گوئی ہی ہوگی۔ اس لیے معذرت۔ :)
  14. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    غیر نصابی کی تو تفصیل بہت لمبی ہے کیوں کہ اس میں ایسی بہت سی ایکٹیوٹیز آجائیں گی جن کا میں حصہ رہا ہوں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ میں نصابی سرگرمیوں کا حصہ ہی بہت کم رہا ہوں۔ کھیل کے میدان میں کرکٹ اور چڑی چھکا میرے محبوب رہے اور ان میں بھرپور حصہ بھی لیا ایف ایس سی تک (البتہ فٹبال کے میچز دیکھنے کا...
  15. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    عطا الحق قاسمی، کشور ناہید، عبداللہ حسین، مستنصر حسین تارڑ، انور مسعود، انور مسعود صاحب کی ہمشیرہ (شاید زہرہ جبیں صاحبہ ) ہیں ان کا نام صحیح طرح یاد نہیں بہت اچھی شاعرہ ہیں ، انتظار حسین، امجد اسلام امجد، افسر ساجد، ڈاکٹر انعام الحق جاوید،انجم سلیمی، مقصود وفا، ڈاکٹر ریاض مجید اور اگر صحافیوں کے...
  16. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    میں جب معلم نہیں تھا تو تب بھی پیسے کمانے کا ہنر جانتا تھا اور میرا اپنا پرنٹنگ پریس بھی تھا جہاں گرافکس ڈیزائننگ کا شعبہ میری خصوصی دلچسپی کا مرکز تھا۔ میں اگر معلم نہ بھی ہوتا تو پرنٹنگ پریس ہی چلاتا۔ اس شعبے کے ذیلی کئی شعبے ہیں جیسے ڈیزائن کی تیاری کے بعد اس کے پازیٹو، پھر پرنٹنگ پلیٹ، پھر...
  17. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    میری زندگی میں تعلیم کو ہمیشہ ثانوی حیثیت رہی، تیسری جماعت میں تھا تو کام کیا، چھٹی میں پہنچا تو کام کیا، آٹھویں میں بورڈ میں پوزیشن لی اور بڑے بھائی کے کاروبار میں شرکت کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع ہوگا، لیکن سکول انتظامیہ نے آٹھویں کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے نویں دسویں (اس وقت امتحان اکٹھا...
  18. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    الحمد للہ میں نے اپنی زندگی پر اپنے نام کے بہت اثرات دیکھے اور تا حال خوش و خرم ہوں ۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ والدین چوں کہ ہمارے لیے بہترین انتخاب کرتے ہیں اس لیے نام سے زیادہ اثر ان کی اس محبت کا رہا جو نام اور اس کے اثرات کی صورت سرمایہ زندگی ہے ۔
  19. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین بھائی کا انٹرویو

    حاضرین و ناظرین آپ سب کی آمد اور میزبانانِ محفل کی محبت کا تہہ دل سے شکریہ۔ میں سراپہ ممنون ہوں کہ مجھ ایسے بے کار اور سست رو، کم کم فعال رکن کو اس انٹر نیشنل فورم پر عزت افزائی کا موقع عطا کیا۔ میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں اردو محفل میں چلا آیا ہوں مصاحبے کے آداب سے واقفیت ہےاور نا ہی...
Top