اگر سپریم کورٹ میں جا کر خارج ہو گئے تو پچھلے فیصلوں پر برداشت کی گئی صعوبتوں کا ازالہ کون کرے گا؟ بات جس پہلو سے بھی کی جائے تو ایک ہی نتیجہ پر پہنچتی ہے اور وہ ہے "انصاف"۔
اچھا اب تک یہ تعین نہیں ہوا کہ کتنا انصاف ہوا ہے ؟ اس سے تو پھر سارے فیصلے مشکوک ہو جاتے ہیں یعنی آپ انسان کی عزت کا جنازہ نکال کر کہیں کہ ابھی انصاف کی صحت کا تعین ہونا باقی ہے۔ اگر انصاف کا مطلب سیدھی دھاری تلوار نہیں تھا تو اس وقت کے منتخب شدہ وزیر اعظم پہ کیسے چلا دی گئی؟
اس ملک میں بہترین دماغوں کی کوئی کمی نہیں۔ یہ بدقسمتی ہے کہ ملک پر اس وقت عیاش پرست طبقہ قابض ہے اور جب تک وہ قابض ہے برین ڈرین کو کوئی نہیں رہ سکتا۔ کئی ماہر کاریگر محض بیس سے پچیس ہزار پہ مارکیٹ میں ذلیل ہو رہے ہیں۔ اللہ اس قوم پہ رحم فرمائے۔