تاریخ یوسفی کی پروف خوانی کی پیشرفت اس دھاگے میں پیش کی جائے گی۔ اہم روابط مندرجہ ذیل ہیں۔
تاریخ یوسفی متن دھاگہ محفل پر
کتاب کا پی ڈی ایف لنک
تاریخ یوسفی آرکائیو ربط
گوگل ڈاکس پر فائلوں کے ربط
تاریخی یوسفی پروف اول (گوگل ڈاکس)
گوگل ڈاکس میں صفحات کے نمبر کتاب کے صفحات کے مطابق ہیں۔ پی ڈی...
بالکل میں نے بھی دیکھا تھا کہ وہ آئے تھے مگر شاید مصروف ہو گئے یا بھول گئے ہیں۔
چلیں انتظار کرتے ہیں، صفحات کی تعداد کا مسئلہ نہیں مگر ایک ممبر اگر ٹیم میں شامل ہو جائے تو یہ بہت مفید ہو گا۔
فاخر رضا جیسا معاملہ محمد عمر کے ساتھ بھی لگ رہا ہے کہ ان کی بھی شاید نظر نہیں پڑی اس دھاگے پر ورنہ اتنے صفحات تو وہ اس سے کہیں کم وقت میں کر دیتے تھے یا اطلاع دے دیتے تھے۔
پروف میں بھی مصروف رہے ہیں دیگر کتابوں کی، اس لیے ہو سکتا ہے اب کر رہے ہوں۔
بالکل ہو سکتی ہے۔ ابھی تاریخ یوسفی کی پروف خوانی شروع ہونے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جوہر اخلاق اور حیات شیخ چلی اکٹھے ہی شروع ہو جائیں گی۔
اس کے بعد اس کتاب کی باری آ جائے گی۔ ہفتہ بھر میں امید ہے کہ یہ کام شروع ہو جائے گا۔
ایک تجویز اور ہے کہ اس کتاب کے باقی ماندہ صفحات بھی کم تعداد میں تقسیم کریں جیسا کہ عاطف علی اور محمد عمر کو نو دس صفحات دیے گئے ہیں۔ اس کی بجائے تین چار کر دیں تاکہ صفحات چلتے بھی رہیں اور باقی صفحات دوسرے لوگ کر سکیں۔
عاطف اور محمد عمر پروف میں بھی مصروف ہیں اس لیے وہ اس وقت تھوڑے صفحات ہی...