جاسمن صاحبہ اپنے کیفیت نامہ میں فرماتی ہیں۔
کہاں ہے آئینے کی راست گوئی
یہ چہرہ تو ہمارا ہی نہیں ہے
تاریخ شاہد ہے کہ انسان نے بھی جب بھی اپنے آپ کو آئینے میں دیکھا ہے۔ آئینے کو جھوٹا اور پتا نہیں کیا کیا کہا ہے۔ کہ بھئی اماں تو ہماری ہمیں چاند کہے ہے، اور یہ آئینہ کیا بکواس کرے ہے۔ لو بھئی! اب...