نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    بٹیا رانی ہم آپ کو نہیں بھولے . . .

    آپ کے حادثے کے بارے میں جان کر بے حد صدمہ ہوا ہے روحانی بابا جی، اللہ آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے، آمین۔
  2. تلمیذ

    بٹیا رانی ہم آپ کو نہیں بھولے . . .

    اس دھاگے پر آج ہی نظر پڑی ہے محترم۔ تین سال پیشتر اسلامی یونیورسٹی کے دھماکوں کے بارے میں خبر بڑے رنج و الم کے ساتھ پڑھی تھی لیکن اس وقت گمان تک نہ تھا کہ شہدا ٗ میں عزیزہ بھی شامل ہے۔ آپ کے دل کی کیفیت کا کون احساس کر سکتا ہے، جناب۔ وقت یقینا سب سے بڑا مرہم ہے۔ مرحومہ تو باری تعالے کے جوار...
  3. تلمیذ

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    گل جی، کتاب کا کچھ تعارف بھی تو کروائیں ناجناب، اور کیا یہ خواجہ افتخار وہی ہیں جنہوں نے امرتسر کے بارے میں بھی ایک کتاب لکھی تھی؟ (کتاب کا نام یاد نہیں آرہا)
  4. تلمیذ

    خلش...........احمد شمیم

    احمد شمیم کا مخصوص رنگ۔ لیکن چیمہ صاحب، آپ سے درخواست ہے کہ ذات کی نفی پر مبنی یاس و ناامیدی، مایوسی اورقنوطیت بھرےایسے کلام پر اپنی بیش بہا توجہات صرف کرنے کی بجائے زندگی کے گلشن سے چین، سکھ، آشتی اور امید کے گلہائے رنگا رنگ چنئے ، کیونکہ آپ نےابھی بہت آگے تک سفر کرنا ہے اورآپ جیسے جوان...
  5. تلمیذ

    ویب ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ کورس (اردو زبان میں)

    یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ لیکن آپ کے اوتار نے تو میلہ لوٹ لیا ہے ۔۔۔ آپ کے یوزر نیم کے لئے اس سے بہتر تصویر نہیں ہو سکتی تھی۔ بہت ہی اعلی، بھئی!!
  6. تلمیذ

    آپ نے پاکستان دیکھا ہے؟؟ میرا پاکستان!!

    یہ کون چتر کار ہے، یہ کون چترکار!! سبحان اللہ!!
  7. تلمیذ

    آپ نے پاکستان دیکھا ہے؟؟ میرا پاکستان!!

    چشم شوق کے ساتھ منتظر!!!
  8. تلمیذ

    ویب ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ کورس (اردو زبان میں)

    شکریہ ملک بلال اوشو جی اور محسن وقار علی مشکل حل ہو گئی ہے۔ تو کیا آپ وہاں کے منتظم ہیں؟
  9. تلمیذ

    ماں

    کیا کہیں غزنوی صاحب، یہ تحریر حرف آخر ہے۔ بے حد شکریہ۔ جزاک اللہ!!
  10. تلمیذ

    آؤ زندگی سیکھیں

    بھئی آج تو بہت اچھے اچھے دھاگے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اصل میں تو ہم ایسی ہی باتوں کے لئے اردو محفل کے شیدائی ہیں۔ سیاسی موضوعات سے تو اپنی جان جاتی ہے۔ انشا اللہ، ضرور یہاں پر لکھنے کی کوشش کریں گے، @زبیرمرزا جی!
  11. تلمیذ

    صرف سچ بیتیاں

    یہ دھاگہ تو انتہائی معیاری لگتا ہے، فراز جی۔ نہ جانے کیسے نظر سے اوجھل رہا۔ شروع سے پڑھنے لائق ہے۔، اور یہ بات فرصت سے مشروط ہے۔ لیکن آپ کا شکریہ واجب ہے۔ کہ آپ نے اس کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ باباجی
  12. تلمیذ

    ماں

    عربی نظم کا نثری ترجمہ کرنے کی آپ یہ کاوش قابل ستائش ہے، جناب۔ در اصل یہ احساسات کےمعاملے ہیں۔ اور یقینا ہم سب اپنی زندگی کئی مرتبہ ا ن کا سامناکرتے ہیں ۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ اس عظیم رشتے (جو میرے نزدیک واحد خالص انسانی رشتہ ہے) کی قدر کی جائے اس سے پہلے کہ اس سے محروم ہو جانے کا وقت آ جائے۔
  13. تلمیذ

    ویب ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ کورس (اردو زبان میں)

    شکر یہ، وہاں کی ایڈمن کو اس جانب فوری توجہ دینی چاہئے۔
  14. تلمیذ

    ماں

    کیا احساس محرومی ہے! اور کیا انداز اظہار ہے! یہ تصویر دیکھ کرعمر کے اس حصے میں اچانک بے ساختہ اپنی مرحومہ والدہ کی یاد آنے پر آنکھوں سے امڈ آنے والے آنسوؤں کو کہاں لے جاؤں، نیلم اور بٹ جی؟ کاش ان کی قبر ہی کہیں قریب ہوتی جس کی مٹی میں انہیں ملا سکتا۔ اللہم غفر لہا!! زیادہ لکھنے سے معذور ہوں،...
  15. تلمیذ

    ویب ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ کورس (اردو زبان میں)

    ٹیگ کرنے کا شکریہ بالکل، یہی ایرر میرے پاس بھی آ رہا ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے کہ یہ رجسٹریشن کے بعد اس ای میل ،جس میں دئیے ہوئے لنک پر کلک کرکے تصدیق کیا جاتا ہے، کے موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ مجھے ابھی تک ایسی کوئی ای میل موصول نہیں ہوئی۔
  16. تلمیذ

    قاتل تھا جو، وہ مقتول ہُوا ( ماجد صدیقی )

    بہت عمدہ کلام۔ اس مصرعے میں 'گنگا' مؤنث نہیں ہونی چاہئے تھی؟ گنگا بھی بہم جس کو نہ ہُوا محترم الف عین اور جناب @محمدیعقوب آسی سے توجہ کی گذارش ہے۔
  17. تلمیذ

    اپیل برائے دعائے صحت۔

    حکیم خالد صاحب، محفل کے پرانے احباب کے لئے اجنبی نہیں ہیں۔ ان کو یہ حادثہ پیش آ نے کا پڑھ کردکھ ہوا ہے۔ اللہ کریم ان پر اپنا فضل کرے اور انہیں صحت یاب فرمائے۔ آمین۔
  18. تلمیذ

    داروغہ کا لڑکا۔۔۔۔۔۔ محمد حسن معراج

    لائل پور کے بارے میں محمد حسن معراج کی پہلی دو تحاریر کی طرح یہ تحریر بھی گزرے ہوئے زمانےکےناسٹیلجیا بھرےدل موہ لینے والے واقعات پرمشتمل ہے اور انہی کی طرح دلچسپ اورمتاثر کن ہے۔ بڑا لطف آیا ہے پڑھ کر۔ جس کی ایک وجہ لائل پور میں چند سال قیام کی بنا پر اس مضمون میں مذکور مقامات سے مانوس ہونا بھی...
  19. تلمیذ

    ہندوستان سے چند کتابیں-مئی 2013

    واہ واہ، جناب عالی!۔ آپ کی محنت و شوق کے ممنون احسان اور سراپا تشکر تو ہم ہیں ہی اورانشأ اللہ ہمیشہ رہیں گے لیکن اردو کے ان چاہنے والوں کے لئے بھی ہمارا سپاس شکر گذاری واجب ہے۔ جو آپ کے ذریعے اردو کی ان نادر کتابوں کو محفوظ کروا رہے ہیں۔ ورنہ، جیسا کہ پروفیسر اطہر صدیقی صاحب نے فرمایا ہے،...
  20. تلمیذ

    ڈولفن

    بہت اعلیٰ ۔ ۔ ۔
Top