انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں ہوئے فیشن اور فوڈ فیسٹیول کے دوران ڈیزائنرز نے مختلف کلیکشن پیش کیں نامور ڈیزائنرز اور خوبرو ماڈلزکی شرکت نے فیشن شو کو چار چاند لگا دئیے۔ تصاویر: اے پی فوٹو۔بہ شکریہ ڈان اردو
تصویریں بنانا یا مصوری ایک ایسا فن ہے جو زمانہ قدیم سے ہی انسانوں کا پسندیدہ رہا ہے۔ چند ایسے ہی تصاویر جو دیکھنے والوں کو مسحور کرکے انہیں بے ساختہ تعریف پر مجبور کردیں اس البم میں دیکھئے۔ تصاویر: خبر رساں ادارے۔بہ شکریہ ڈان اردو
سورج کی اس تصویر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے ایس ڈی او نے چار دسمبر سنہ 2011 کو آٹھ گھنٹے تک ہائی ریزولوشن پیئر استعمال کیا۔ جس کے بعد ان سے تھری ڈی تصویر بنائی گئی۔
سورج کی سطح پر مقناطیسی دائرے بھی قابلِ دید نظارہ پیش کرتے ہیں۔ تاہم یہ نظارہ صرف خلا ہی سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ دائرے اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب چارجڈ ذرات سورج کے فعال حصوں میں مقناطیسی لکیروں کے اندر گھومتے ہیں۔
ناسا کے خلائی جہاز ایس ڈی او میں جدید ترین کیمرے نصب ہوتے ہیں جن کی ریزولیشن ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو کی طرح ہوتی ہے۔ 31 اگست 2012 کو جاری ہونے والی اس تصویر میں گیسوں کا اخراج دیکھا جا سکتا ہے۔
سورج کے یہ شعلےسطح پر واقع مخصوص جگہوں کے نزدیک سفر کرتے ہیں، جنھیں سورج کے دھبے کہا جاتا ہے۔ یہ عارضی دھبے سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں اور مقناطیسیت کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ یہ تصویر نیو سولر ٹیلی سکوپ نے جولائی 2010 میں جاری کی