میرے خیال میں فونٹ کریئیٹر میں ہی اگر درج ذیل فائل میں نشان زدہ حصے کا ای پی ایس شاکر القادری بھائی فراہم کر دیتے ہیں تو کورل ڈرا کی ضرورت نہیں پڑےگا۔ (جہاں تک میری چھوٹی سی سمجھ ہے(
اور اس کے لئے میرے خیال سے جمیل نستعلیق کے لیگیچر منتخب کئے جائیں تو اچھا رہے گا۔
فنڈنگ والی تجویز سے میںبھی مکمل اتفاق رکھتا ہوں۔ اور اس میں بیرون ممالک میں مقیم اراکین کی تھوڑی مدد بھی زیادہ کے برابر ہوگی۔ لہذا اس سلسلے میں مزید دیر نہیں ہونی چاہئے۔
نبیل بھائی آپ کی بات واقعی قابل غور ہے۔ میں تو چھ سال سے فونٹ سازی سے دور ہوں اب بلکل بھول چکا ہوں تقریبا۔
اگر نوری نستعلیق کے 86 سے زائد فونٹ محفل کے دوستوں کی محنت سےاوپن ٹائپ میں تیار ہوسکتے ہیں تو اس کا بھی کوئی راستہ ضرور نکالا جاسکتا ہے۔
فرحان صاحب آپ کی بات درست ہے کہ علماء کرام اپنا کردار ادا کریں۔
لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی علماء کرام نے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے تو ان پر طالبان اور انتہاپسندی کا الزام عائد کیا گیا ہے