نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت بہت شکریہ فاخر بھائی ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ ہر سائے کو سر پر سلامت رکھے !
  2. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    آداب ، بہت نوازش ہے رضوی صاحب ! بہت ممنون ہوں ۔ پہلی غزل مسلسل ہے سو اشعار کی فضا میں خاصی ہم آہنگی آگئی ہے ۔ پذیرائی اور تبصرے کا بہت شکریہ !
  3. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت نوازش ، بہت شکریہ فرحان بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ پذیرائی پر ممنو ن ہوں ۔ فرحان بھائی ، بہت دنوں بعد نظر آئے ۔ امید ہے سب کچھ بخیر و عافیت ہوگا ۔ اللہ کریم آسانیاں پیدا فرمائے ۔ آتے جاتے رہا کیجئے ۔ بہت دن ہوئے آپ کی کوئی تازہ غزل بھی نظر سے نہیں گزری ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت بہت شکریہ سیما آپا! بہت ممنون ہوں ! اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    احمدمحمد بھائی ، اس میں معذرت کی تو قطعی کوئی بات نہیں ۔ شاعری پر تبصرہ آپ کا حق ہے ۔ کسی بھی شاعر یا مصنف کے لئے قاری کا تبصرہ رہنما کا کام دیتا ہے ۔ نقد و نظر سے تو تخلیق سنورتی ہے ۔ سو اس کے لئے الگ سے آپ کا شکریہ ۔ بہت ممنون ہوں ۔ غزل کی خاص بات یہ ہے کہ اشعار میں نظم کی طرح تسلسل نہیں...
  6. ظہیراحمدظہیر

    گزشتہ روز معروف قاری الشیخ نورین محمد صدیق کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے !!!

    اِنَّ للہِ وَ اِنَّا اِلیہِ رَاجِعُوْن ٍ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرمائے ۔ مراحل کو آسان فرمائے ۔ آمین شیخ نورین صدیق طریقہ ورش عن نافع کے اچھے قاری تھے ۔ ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے ۔ قابلِ رشک بات ہے کہ وہ اپنے پیچھے قراتِ قرآن کا صدقۂ جاریہ چھوڑ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    آپ تو "کافیہ" تنگ کر نے لگے ہیں ، بھائی ۔

    آپ تو "کافیہ" تنگ کر نے لگے ہیں ، بھائی ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    اور یہ والی گردان بھی فائدہ دیتی ہے Look دیکھو آسمان Sky Pigeon کبوتر اُڑن Fly
  9. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    تابش بھائی کی فتوراللغات کے مطابق ڈاؤن لوڈ کا مطلب ہے نیچے لادنا ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    یوُ مِین انگلش اسپائسز کوشش کرنا مانگتا
  11. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    ضال یعنی بھٹکا ہوا ۔ مضّل یعنی بھٹکانے والا ۔ دونوں الفاظ ایک ہی مادے سے مشتق ہیں ۔ مغضوب ایک الگ مادے سے مشتق ہے اور اس کے معنی ہیں وہ جس پر غضب یا غصہ نازل کیا گیا ہو۔ فاخر بھائی ، آج کل آپ اردو کی دال میں انگریزی کا تڑکا خوب لگاتے ہیں ۔ :):):)
  12. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    بالکل ٹھیک ۔ انہیں رہنما نہیں بلکہ سیاسی رہنما کہا جاتا ہے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    تابش بھائی ، آپ کی اس راہ گمائی کے قربان! انعام میں فتوراللغات کی دونوں جلدیں آپ کی ہوئیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    جبکہ " یونیورسل فیکٹ" تو اس کے برعکس ہے ۔ یعنی باظرف انسان جھک جاتا ہے ،کم ظرف نہیں جھکتا ۔:):):) ویسے آپ کہہ رہی ہیں تو مان لیتے ہیں ۔ ایسا ہی ہوتا ہوگا ۔:)
  15. ظہیراحمدظہیر

    استخارہ کیا ہے اور کیا نہیں ہے

    ٌ جناب@سید عمران صاحب ، میں عربی کا ایک ادنیٰ سا طالب علم ہوں بلکہ مبتدی ہی کہئے ۔ :) اپنی کم علمی کا مجھے اعتراف ہے لیکن ادب کے ساتھ اختلاف کی جرات کروں گا۔ "اِن شرطیہ" کی جو تشریح آپ نے کی اور جو ترجمہ لکھا وہ تو درست نہیں ہے ۔گرامر کے لحاظ سے درست ترجمہ تو وہی بنتا ہے جو میں نے اوپر لکھا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    محمل ابراہیم ، اچھی کاوش ہے ۔ آپ کو شاعری کا شوق ہے اور اکثر روایتی غزلیہ مضامین باندھنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ چونکہ آپ نو آموزی کے دور سے گزر رہی ہیں اس لئے ایک چھوٹا سا نکتہ میں بھی آپ کی رہنمائی کے لئے گوش گزار کرتا ہوں ۔ قافیے یا ردیف کو نبھانے یا وزن پورا کرنے کی خاطر اپنی طرف سے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    میرا خیال ہے کہ ایسے موقع پر ہیلمٹ والا شتونگڑا فٹ ہوتا ہے فاخر بھائی لیکن اسے ڈھونڈنا پڑتا ہے ۔ میری شتونگڑا پروری تو ابتدائی تین نمونوں تک محدود ہے ۔:):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    ضروری نہیں ہے کہ ہر لفظ کا ایک ایسا نقیض یا متضاد ہو جو ہر محل یعنی ہر سیاق و سباق میں استعمال کیا جاسکے ۔ جیسا کہ احمد بھائی نے کہا گمراہ کن کا لفظ کسی شخص کے بارے میں استعمال نہیں کیا جاتا ۔ چانچہ رہنما اصول ، عقیدہ ، مقولہ وغیرہ کی ضد گمراہ کن اصول ، مقولہ وغیرہ تو درست ہوگی ۔ لیکن...
  19. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    کچھ اسی طرح کے قولِ زریں پر عمل کیا تھا ۔ بس غلطی یہ ہوئی کہ چَھپنا کو چُھپنا پڑھ لیا تھا ۔ سو آج تک وہ شاعری چُھپی ہوئی ۔ :) اب آپ اچھے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی بدولت شاید منظرِ عام پر آجائے ۔ اس قدر افزائی کا بہت شکریہ خواہرم جاسمن۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔
Top