نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    احمد محمد بھائی ، حسبِ وعدہ غزل لگادی ہے - :)

    احمد محمد بھائی ، حسبِ وعدہ غزل لگادی ہے - :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابوں کے سرورق

    محمد شعیب بھائی ، حسبِ معمول آپ نے بہت ہی خوبصورت سرورق بنائے ہیں ۔ لیکن پچھلی کئی دفعہ سے آپ کتاب کے عنوانات میں اضافت لگانا بھول رہے ہیں ۔ شاید کام کا دبائو زیادہ ہے ۔ چونکہ یہ کتب ادبِ عالیہ کے سلسلے کے تحت شائع کی جارہی ہیں اس لئے بیحد ضروری ہے کہ سرورق پر کتاب کا نام درست لکھا جائے ۔...
  3. ظہیراحمدظہیر

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    یہ تارے تو آئے دن نظر آتے رہتے ہیں ۔ اور میں "تُت ترو تارا تارا" گنگناتا ہوا آگے بڑھ جاتا ہوں ۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    آج کل تو واقعی چاند پر بڑھیا نظر نہیں آتی ۔ جب سے رویت ہلال والوں نے دوربینیں لگا کر تاکنا شروع کیا ہے خاتون نے پردہ شروع کردیا ہے شاید ۔ :D
  5. ظہیراحمدظہیر

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    ایک عمر کے بعد پڑھنے کا چشمہ اکثر لوگوں کو لگانا پڑجاتا ہے ۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھ کے عدسے میں کچھ تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں اور اس کی نرمی اور لچک آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے ۔ اسے طبی اصطلاح میں پریس بیوپیا presbyopia کہتے ہیں ۔ اس کی تصحیح کے لئے ہی پڑھنے کا چشمہ لگایا جاتا ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    یہ تو میں نے بطور مزاح لکھ دیا تھا کیونکہ راحل بھائی دقیانوسی وژن کی شکایت کررہے تھے اور جاپانی جدت اور اختراع میں بہت آگے ہیں ۔ فی زمانہ جدت اور ترقی کا تقاضا تو یہ کہتا ہے کہ مجنوں اور لیلیٰ میں امتیاز کو ختم کردیا جائے ۔ :):):) یادش بخیر ، پاکستان میں ایک دوست کے گھر میں یہ رباعی فریم...
  7. ظہیراحمدظہیر

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    محمداحمد بھائی ، قرأتی عینک سے تو بہت ہی معتبر اور مقدس قسم کا تصور ذہن میں آتا ہے ۔ جب سے یہ لفظ پڑھا ہے تو عینک کو بہت احتیاط اور احترام سے دائیں ہاتھ سے اتارتا لگاتا ہوں اورپٹخنے کے بجائے بہت ادب سے میز پر رکھتا ہوں ۔ :) اس بات سے بنگلہ دیش کا ایک واقعہ یاد آگیا جو حال ہی میں کسی...
  8. ظہیراحمدظہیر

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    چار میں سے پہلے تین نکات سے پورا اتفاق کرتا ہوں ۔ چوتھے نکتے سے البتہ غیر متفق ہوں ۔ بات اعلیٰ یا ادنیٰ معیار کی قطعی نہیں ہے ۔ بس ایک دور تھا اور اس کے تقاضوں کے مطابق شاعری لکھی تھی ۔ اب وہ دور گذر گیا تو وہ شاعری مجھے کچھ سطحی سی محسوس ہوتی ہے ۔ اب اتنی ساری سنجیدہ اور "فکر انگیز"...
  9. ظہیراحمدظہیر

    خطاطی سیکھنے کی کوئی ویب سائٹ؟؟؟

    ایسی قطعی کوئی بات نہیں ہے بھائی صاحب۔ کسی بھی فن کے اساتذہ ہوں انہیں سکھانے سے کبھی عار نہیں آتی۔ بلکہ اکثر کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا فن آگے بڑھے اور ہر استاد اچھے شاگردوں پر اپنا وقت اور توانائی صرف کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے ۔ لیکن تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھئے اور دو تین باتیں شاگردوں...
  10. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    نوازش، بہت شکریہ ! بہت شکر گزار ہوں ، معان بھائی ! اللہ آپ کو فلاحِ دارین نصیب فرمائے۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت محبت ہے آپ کی راحل بھائی ! اللہ آپ کو دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، اپنی نعمتوں کوآپ پر بے زوال رکھے ۔ بہت ممنون ہوں اس پذیرائی اور قدر افزائی کے لئے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت بہت شکریہ لاریب بٹیا ! اللہ آپ کو خوش رکھے! یہ عام سا شعر خاص طور پر میں نے اس غزل میں شامل کیا تھا ۔ یہ اعترافِ نعمت ہے اور اس بات کا اظہار ہے کہ زندگی میں والدین جیسا بے غرض اور بے لوث رشتہ اور کوئی نہیں ہوتا ۔ اللہ سب کے سروں پر یہ سایہ سلامت رکھے ۔ آمین
  13. ظہیراحمدظہیر

    رکھے رب اُچیری بابا

    شکریہ تو آپ کا واجب ہے عبدالقیوم بھائی کہ آپ نے اتنی خوبصورت غزل میں ہم سب کو شریک کیا ۔ غزل اتنی سادہ اورپرکار ہے کہ نہ صرف مجھ جیسے شخص کی سمجھ میں آگئی کہ جس کی پنجابی واجبی ہی سی ہے بلکہ دل پر اثر بھی کرگئی ۔ اچھی شاعری کی خصوصیت یہی ہوتی ہے! چوہدری صاحب کے تعاون کے بغیر ان اشعار...
  14. ظہیراحمدظہیر

    گھڑی گھڑی جی بھر آتا ہے

    سبحان اللہ ! بہت خوب خلیل بھائی! طبعزاد کا گمان ہوتا ہے ۔ ماشاء اللہ!
  15. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی نعت: ہجومِ شوق اکساتا ہے نعتِ مصطفیٰؐ کہیے

    خرد کی نارسائی سے نظرؔ خاموش ہو جائے تمنا چاہتی رہ جائے کچھ اس کے سوا کہیے سبحان اللہ ! کیا بات ہے ! بہت اعلیٰ!
  16. ظہیراحمدظہیر

    میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔

    مشق ، مشق ، مشق اور مزید مشق! اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہے بہتری لانے کا ۔ اگر صاحبزادے میں واقعی آرٹ کی لگن ہےتو کبھی مشق سے نہیں گھبرائیں گے بلکہ شوق اور بڑھتا جائے گا ۔ اور اگر وقتی شوق ہے تو پھر معلوم ہوجائے گا ۔ بیٹے کو پینسلیں اور بہت سارے سادہ کاغذ یا اسکیچ بک دے دیں اور ہر...
  17. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    آداب عرض ہے! سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ سخن شناسی اور ذوق سلامت رکھے! بہت بہت شکریہ!
  18. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت بہت شکریہ خواہرم جاسمن! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔ شاد و آباد رکھے! داد و تحسین کے لئے بہت ممنون ہوں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    آداب ، آداب راحل بھائی! ذرہ نوازی ہے آپ کی ! بہت ممنون ہوں ۔ آپ کو شعر پسند آیا تو خوشی دگنی ہوئی ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے!
  20. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    :):):) ضرور، ضرور ! بالکل چھین لیجئے اعجاز بھائی ۔ اس طرح کی mugging تو باعثِ شرف ہے ۔ لوٹنے کا بہت بہت شکریہ! :)
Top