نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    ہم تو مرد ہیں جاناں بڑے بے درد ہیں جاناں

    مردوں کو حقوقِ نسواں والے بدنام کریں یہی کافی ہے۔ بے وفائی تو خواتین بھی کرتی ہیں اور رحمان فارس کا یہ شعر اکثر یاد آتاہے زباں پہ مصلحت دل ڈرنے والا بڑا آیا محبت کرنے والا اس نظم کو اور زیادہ بڑھایا جا سکتا تھا جہاں اسے کوئی ایسا ٹچ دیا جائے جو پہلے کہی گئی ساری بات کو ہی پلٹ کر رکھ دے۔
  2. محمد خرم یاسین

    آپ نے کیسا یہ سوال کیا

    اسے بحور سے آزاد لڑی میں نہ پروئیے۔
  3. محمد خرم یاسین

    ماہ دسمبر

    السلام علیکم! لگتا ہے آپ نے بحر والی نظم بے بحر لڑی میں پرودی ہے۔
  4. محمد خرم یاسین

    ٹوٹی تختی

    السلام علیکم! نظم کا مو ضو ع اچھا ہے لیکن میرے ناقص علم کے مطابق کرافٹنگ یا بنت کا مسئلہ ہے۔ اسے دوبارہ سے لکھیے۔ جہاں مصرع توڑنا ہو توڑئیے لیکن بین السطور کا رابطہ نا ٹوٹنے پائے۔
  5. محمد خرم یاسین

    ۔ ۔ ۔ ۔ وہ آخری لمحہ !!!

    السلام علیکم۔ خوب نظم ہے، معذرت کے ساتھ نجانے کیوں لگتا ہے کہ یہ کسی ایک زمانے میں نہیں لکھی گئی مطلب اس میں مستقبل، ماضی وغیرہ مکس ہو رہے ہیں۔ اور کچھ باتیں دوہرائی جا رہی ہیں۔
  6. محمد خرم یاسین

    محبت ماورا ہے

    عمدہ نظم ہے لیکن اگر کہیں کہیں پر کچھ بڑی بحر کردی جائے تو زیادہ خوبصورت ہو جائے گی۔ نثری نظم میں صوتی آہنگ بحر سے زیادہ ضروری ہوتا ہے
  7. محمد خرم یاسین

    نثری نظم : شب کو ڈھالنا ہے

    ابھی کچھ ہی دیر میں سورج کی زرد آنکھ سے سراسیمہ شبنم کے سارے قطرے پر لگائے اُڑ جائیں گے گل و گلزار سب تنہا ہی رہ جائیں گے اور مزدور سارے اپنے جسموں کی آبیاری کےلئے پسینے کا لباس اوڑھے کاموں میں جُت جائیں گے کہ شام کو انہیں بچوں کو پالنا ہے ایک بار پھر سے شب کو ڈھالنا ہے ۔۔۔! خرم
  8. محمد خرم یاسین

    نثری نظم: خواب اور حقیقت

    خواب اور حقیقت خواب اور حقیقت میں فرق صرف اتنا ہے تم ابھی تو میرے تھے تم کہاں پر میرے ہو ! خرم
  9. محمد خرم یاسین

    نثری نظم: خلاصہ

    خلاصہ تمہیں کہانی کی تلاش ہے مگر میں تو صرف خلاصہ ہوں یقین مانو اب اورپیار نہیں ہوتا ! خرم
  10. محمد خرم یاسین

    دریا کا بند ٹوٹ گیا!

    دریا کا بند ٹو ٹ گیا! پہلے پہل دل بہلانے یا پھر آنسو بہانے دریا کو جاتا تھا اب ہر طرف پانی ہے جا وں تو کہاں جاوں اور میرے حاکم! تم جھوٹے کھوکھلے وعدوں سے میرا حو صلہ نہےں بڑھا سکتے میں جانتا ہوں یہ سب پہلی بار نہیں ہوا قوم تباہی کے دہانے پر تنہا کھڑی ہے اور تم جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہو...
  11. محمد خرم یاسین

    یہ کون سا ان پیج ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔

    شکریہ ۔ اگر یہ کام بھی کرے تو
  12. محمد خرم یاسین

    نظم و نثر سے دلچسپی ہے۔ فیصل آباد کا رہائشی۔ ملک پاکستان

    نظم و نثر سے دلچسپی ہے۔ فیصل آباد کا رہائشی۔ ملک پاکستان
Top