نتائج تلاش

  1. ناصر رانا

    غزل

    واہ بہت خوب۔ ہر شعر بے مثال ہے مگر مطلع لاجواب ہے۔
  2. ناصر رانا

    تعارف السلام و علیکم محفل

    محفل میں خوش آمدید۔
  3. ناصر رانا

    تعارف ایک بدنصیب لڑکاجواب تک اس محفل سے محروم رہا۔۔۔۔

    دل کے پھپھولے پھوڑنے پر تو کوئی اعتراض نہیں؟؟ فدوی تو کب کا فدا ہو چکا۔ اب تو محض راکھ باقی ہے۔ تو آپ کی خاموشی کے پیچھے یہی راز پنہاں ہے؟؟؟
  4. ناصر رانا

    تعارف ایک بدنصیب لڑکاجواب تک اس محفل سے محروم رہا۔۔۔۔

    فدوی کیلئے بھی کوئی جگہ مختص کر دیجئے عثمان بھائی۔ دیگر ممنوعات کا بھی بتا دیجئے اگر ہوں تو۔
  5. ناصر رانا

    حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

    بے شک بہترین بات کہی ہے آپ نے۔ سارا مسئلہ ہی تب پیدا ہوتا جب ہم معاملات کو اپنی محدود عقل کے پیمانے پر جانچتےاور پرکھتےیں پھر آخر میں اسلام کا ٹیگ لگا کر اسے معتبر بنانا چاہتے ہیں۔ برادر یہاں تفریق سے میری مراد صرف کھانے پینے سے متعلق تھی کہ یہ تصور ہندوؤں کا ہی پیش کردہ ہے۔ اونچی اور نچلی ذات...
  6. ناصر رانا

    تعارف اور ہوں گے جو محفلوں میں خاموش آتے ہیں۔

    مثال تو ہم دے دیں گے مگر یاد رکھئے گا کہ اس کے نتیجے میں ہونے والی کسی بھی قسم کی پھڑکن کا ذمہ دار خادم نہ ہوگا۔
  7. ناصر رانا

    تعارف اور ہوں گے جو محفلوں میں خاموش آتے ہیں۔

    بہت شکریہ عالی جناب شکریہ صدیقی صاحب شکریہ
  8. ناصر رانا

    تعارف اور ہوں گے جو محفلوں میں خاموش آتے ہیں۔

    بہت شکریہ جناب۔ بس بھائی کیا کیجئے ایسی کوشش نہ کریں تو ہماری کائنات ہی بے رنگ رہ جائے۔
  9. ناصر رانا

    تعارف اور ہوں گے جو محفلوں میں خاموش آتے ہیں۔

    بہت شکریہ افضل بھائی۔ بہت شکریہ جناب۔ وہ ہستی براہ راست میرے تعارف کے پوسٹ مارٹم سے محفوظ ہو چکی ہیں جو کہ زیدی صاحب نے کیا تھا۔ یوں آپ کا سلام براہ راست مکتوب الیہ تک پہنچا
  10. ناصر رانا

    تعارف اور ہوں گے جو محفلوں میں خاموش آتے ہیں۔

    نہیں بھائی کہاں این ای ڈی اور کہاں ہم میں ایسوسی ایٹ انجینئر ہوں بقول "شخصے" بجلی کے کھمبوں پر چڑھ کر کنڈا لگاتا ہوں۔ نوٹ: یہاں شخصے سے مراد میرے کچھ احباب بشمول میری امی جان ہیں :cry::atwitsend:
  11. ناصر رانا

    حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

    ویسے ان سب کے بیچ حقے کا قضیہ کہیں دب کر رہ گیا ہے۔ میری ناقص رائے یہ ہے کہ یہ جو ہندوؤں کے ساتھ یا کسی بھی غیر مسلم کے ساتھ کھانا نا کھانے والا معاملہ ہے وہ بھی اسی خطے کی پیداوار ہے۔ جب پیدا کرنے والے نے کوئی تفریق نہیں رکھی تو ہم تم کون ہوتے ہیں تفریق پیدا کرنے والے۔ دین اسلام اگر سکھاتا ہے...
  12. ناصر رانا

    تعارف اور ہوں گے جو محفلوں میں خاموش آتے ہیں۔

    جی بہت بہت شکریہ۔۔۔۔ اسے اجازت سمجھوں یا دعا؟؟ :eek: چلیں جی ہم نے ابتدا کردی آپ انتہا کردیں۔۔۔۔:act-up: اتفاق اس میں یہ ہے کہ اس دن اور بھی بہت سے بچے پیدا ہوئے تھے ۔۔۔ شاید عالم ارواح میں آپسی اتفاق ہوگا۔۔۔:meeting: اس پر تو آپ کے تخیل کو داد دینا ہوگی۔۔۔ یعنی کہ اس قدر کسرنفسی؟؟ :crying1...
  13. ناصر رانا

    تعارف اور ہوں گے جو محفلوں میں خاموش آتے ہیں۔

    محفل کے تمام اراکین و غیر اراکین حاضریں و صرف حاضرین کو آداب! مجھ نکمے نالائق و نابکار کا نام ناصر رانا ہے اور پیشے کے لحاظ سے الیکٹریکل انجینئر ہوں۔ رہنے والا کراچی کا ہوں اور اتفاق سے پیدا بھی اسی روشنیوں کے شہر میں ہوا تھا۔ عمر کے لحاظ سے زندگی کی تیس بہاریں دیکھ چکا ہوں مگر ابھی بھی خود کو...
  14. ناصر رانا

    حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

    جی سر ضرور کرواتا ہوں تعارف، فی الوقت تو تعارف کے لئے حقیر فقیر پرتقصیر ٹائپ کے الفاظ ترتیب دے رہا ہوں مگر کوئی ترکیب بن کے نہیں دے رہی۔ دریں اثناء ادھر سے ادھر مٹرگشت کرتے ہوئے اس دھاگے میں پہنچا تو اپنی چونچ اٹکائے بنا نہیں رہ سکا۔
  15. ناصر رانا

    حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

    ممکن ہے سائنس درست کہتی ہو لیکن اگر تیکنکی اعتبار سے دیکھا جائے تو حقہ قدرے بہتر لگتا ہے سگریٹ سے۔ سگریٹ میں محض فلٹر ہوتا ہے جو تمباکو کے دھویں کو فلٹر کر کے حلق تک پہنچاتا ہے مگر حقے میں تمباکو کا دھواں پرانے گڑ سے ہوتا ہوا نیچے موجود پانی میں سے گزرتا ہے اور پھر جا کر حلقوم تک آتا ہے۔
Top