اس کلام کا حوالہ؟ مطلع کس کا ہے؟
اب موت کی سختی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ شعر کس کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے دیوانِ بیدم سے کچھ اشعار نہیں مل سکے۔ مہربانی فرما راہ نمائی فرمائیں۔
محترم عرفان سرور صاحب
آپ نے جو شعر درج کیا ہے ایک تو غلط ہے دوسرا یہ شعر جون ایلیا کا بھی نہیں ہے
درست شعر یوں ہے
خرچ تدفین کا بیماری پہ ہو جاتا ہے
صحن ِ غربت میں قضا دیر سے مت آیا کر
شاعر : شوکت رضا شوکت ، ملتان
بہت ہی محترم و مکرم الف عین صاحب، دلی ممنون ہوں کہ آپ نے ناچیز کے کلام کو پڑھا، میرے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ آپ نے میرے کلام پر تبصرہ کیا، اردو غزل کا ایک ادنیٰ شاعر ہوں، آپ کی بات سے ہر لحاظ سے متفق ہوں کہ ردیف "اے دوست" بھرتی ہے، یقینآ ایسا ہی ہے، کوشش کروں گا کہ ردیف تبدیل کر دوں، آپ کا...
احباب کی خدمت میں ایک غزل پیش ِ خدمت ہے۔
یہ سمندر ہے نہ صحرا کی طرح ہے اے دوست
وقت بہتے ہوئے دریا کی طرح ہے اے دوست
میرے دامن کی خدا خیر کرے، اک دنیا
میرے پیچھے تو زلیخا کی طرح ہے اے دوست
قیس و رانجھا ہے مکیں جس میں، وہ کاشانہء دل
جھنگ اور قریۂ لیلیٰ کی طرح ہے اے دوست
مہرباں حد سے زیادہ تو...
غزل
ہے کسی ماں کی طرح نخلِ ثمر دار کا دکھ
خوشہ چیں کیسے سمجھ سکتے ہیں اشجار کا دکھ
کون چاہت سے تجھے دے گا ترے فن پر داد
کس نے محسوس کیا ہے کسی فن کار کا دکھ
تم کو فرصت ملے دنیا کے مشاغل سے اگر
کبھی سوچو کسی مفلس، کسی نادار کا دکھ
مَیں نے پھر بصرہ و بغداد کو جلتے دیکھا
میں نہ بُھولا تھا...
محترم شاہین فصیح ربانی صاحب!
آپ کا دلی شکر گزار ہوں کہ حوصلہ افزائی فرمائی۔ قافیے کے متعلق آپ نے درست فرمایا ہے۔ یہ غلطی ہی ہے۔ اور قبول کرتا ہوں، یوں سمجھیے میں ایک جنگل میں رہتا ہوں۔۔ یہاں میرے نزدیک علاقے میں کوئی شاعر تو دور کی بات کوئی شعر سننے والا بھی نہیں۔ ایک ادنیٰ شاعر ہوں۔ مجھے...
محترمہ مَہ جبیں صاحبہ
آپ کا دلی ممنون ہوں کہ آپ حزیں صدیقی مرحوم کا خوب صورت کلام یہاں پوسٹ کرتی ہیں، یوں حزیں صدیقی مرحوم کا پُر نور چہرہ میرے سامنے آ جاتا ہے۔۔ ایک بار اپنے استاذِ محترم نجم الاصغر شاہیا مرحوم کے ہمراہ حضرت حزیں صدیقی کے ساتھ ان کے گھر ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔ مرحوم اعلیٰ...