نتائج تلاش

  1. امین عاصم

    غزل: کیسے بھولوں میں مقدر کی ستم رانی کو: محمد حفیظ الرحمٰن

    گھِر کے آئی تھی گھٹا ، کھل کے برستی بھی رہی تشنہ لب پھر بھی ترستے ہی رہے پانی کو بہت خوب محترم محمد حفیظ الرحمان صاحب، دلی داد قبول کیجیے، والسلام امین عاصمٓ
  2. امین عاصم

    غزل: مجھے تو اپنی ہی پس ماندگی نے قتل کیا ۔۔۔ از امین عاصمٓ۔

    محترم محمد خلیل الرحمان صاحب آپ کا دلی ممنون ہوں ، آپ نے میری حوصلہ افزائی فرمائی، جی درست لفظ بچھاتی ہے، مجھ سے غلطی ہو گئی، احباب کو پڑھنے میں دشواری ہوئی ہو گی ، مُعافی کا طلب گار ہوں۔ والسلام امین عاصم
  3. امین عاصم

    غزل: مجھے تو اپنی ہی پس ماندگی نے قتل کیا ۔۔۔ از امین عاصمٓ۔

    محترم جناب ِ م ۔ م۔ مغل صاحب (مغزل) السلامُ علیکم میں آپ کا اور دیگر احباب کا دلی شکر گزار ہوں جنہوں نے ناچیز کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ میں نے غزل کو ایک بار پھر پڑھا ہے ، مگر املا کی غلطی میری نظر سے نہیں گزری، آپ سے درخواست ہے کہ آپ نشان دہی فرما دیجیے، تا کہ میں درست کر دوں۔ آپ کا اشارہ لفظ "...
  4. امین عاصم

    غزل: مجھے تو اپنی ہی پس ماندگی نے قتل کیا ۔۔۔ از امین عاصمٓ۔

    السلام ُ علیکم محمد احمد صاحب، سارہ خاں صاحبہ، محمد وارث صاحب اور عین عین صاحب،،، میں آپ احباب کا دلی شکر گزار اور ممنون ہوں کہ آپ نے میری حوصلہ افزائی فرمائی۔۔ اللہ آپ کہ سلامت رکھے۔ والسلام مخلص امین عاصم
  5. امین عاصم

    غزل: مجھے تو اپنی ہی پس ماندگی نے قتل کیا ۔۔۔ از امین عاصمٓ۔

    احباب کی خدمت میں ایک غزل حاضر ہے۔ مجھے تو اپنی ہی پس ماندگی نے قتل کیا میں روشنی تھا مجھے تیرگی نے قتل کیا یہ بت بھی آج ہمارے لہو کے پیاسے ہیں ہمیں تو اپنے فن ِ آزری نے قتل کیا اجل بچھاتی رہی کیسے کیسے دام ِ فریب '' قدم قدم پہ مجھے زندگی نے قتل کیا'' یہ کون شخص ہے چھایا ہُوا زمانے پر...
  6. امین عاصم

    ونڈوز علم الاعداد کی رو سے اپنے نام کا عدد معلوم کیجئے

    السلام علیکم محترم عرفان الٰہی فاروقی صاحب میں آپ کا دلی ممنون ہوں کہ آپ نے میری راہ نمائی فرمائی۔۔ والسلام امین عاصم
  7. امین عاصم

    ونڈوز علم الاعداد کی رو سے اپنے نام کا عدد معلوم کیجئے

    محترم فاتح صاحب میں انفرادی طور پر آپ کا دلی شکر گزار ہوں کہ آپ نے ایک عمدہ سافٹ ویئر عنایت کیا،، اس طرح کا سافٹ ویئر میں تلاش کرتا رہا تھا۔ میں نے ایکسل میں اس کو ایک دوست سے بنوایا تھا،، لیکن وہاں ہر حرف الگ سیل میں لکھنا پڑتا تھا ۔ جو کہ اس سافٹ ویئر کی نسبت مشکل تھا۔۔ ایک بار پھر آپ کا...
  8. امین عاصم

    ونڈوز علم الاعداد کی رو سے اپنے نام کا عدد معلوم کیجئے

    السلام علیکم علم الاعداد کے حوالے سے مجھے ایک راہنمائی درکار ہے، یہ کہ ایک لفظ '' جھیل '' یا ایک لفظ جیسے '' دکھ '' ۔ ان الفاظ کے اعداد نکالنے کا کیا طریقہ ہے؟ مثلاً جھیل = جیم ، یا اور لام کے اعداد لیے جائیں گے یا جیم ، ہا، یا اور لام کے اعداد لیے جائیں گے، ایسے ہی لفظ دکھ کے اعداد نکالنے ہو تو...
  9. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    نیر ِ صبح کی وہ ایک کرن ہو جیسے اتنی نازک ہے کہ پھولوں کا بدن ہو جیسے (امین عاصم)
  10. امین عاصم

    گزرا آنکھوں سے مری وہ گلِ لالہ اکثر

    محترم الف عین صاحب آپ کا دلی شکر گزار ہوں کہ آپ نے غزل پڑھی اور غلطی کی نشاندہی کا شکریہ پہلے مصرعے میں لفظ " وہ " نہیں لکھا گیا تھا۔۔ میں نے درست کر دیا ہے۔ ایک بار پھر آپ کا شکریہ خیر اندیش امین عاصم
  11. امین عاصم

    گزرا آنکھوں سے مری وہ گلِ لالہ اکثر

    گزرا آنکھوں سے مری وہ گل ِ لالہ اکثر میں نے شعروں میں دیا جس کا حوالا اکثر میں نے جس خاک پہ پیر اپنے جمانے چاہے اس نے گیندوں کی طرح مجھ کو اچھالا اکثر موسمِ گل میں دریچے سے در آتیں کرنیں کھول دیتی ہیں مرے ذہن کا تالا اکثر چند باتوں کو خفی جان کے رکھا ورنہ جو بھی محسوس کیا شعر میں ڈھالا اکثر...
  12. امین عاصم

    غزل : محبتوں کا تری اعتراف میں نے کیا

    محترم قارئین! آپ کی خدمت میں اپنی ایک غزل ارسال کر رہا ہوں، ہو سکتا ہے کچھ احباب نے دیگر فورمز میں اس غزل کو پڑھا ہو۔ اپنی رائے سے نوازیے گا، والسلام مخلص امین عاصم
Top