نتائج تلاش

  1. پاکستانی

    "میری پسند"

    وصل کي شب شام سے ميں سو گيا جاگنا ہجراں کا بلا ہو گيا ساتھ نہ چلنے کا بہانہ تو ديکھ آہ کے مري نعش پہ وہ رو گيا صبر نہيں شام فراق آ بھي چکو جس سے کہ بے زار تھے تم سو گيا ہائے صنم ہائے صنم لب پہ کيوں خير ہے مومن تمہيں کيا ہو گيا
  2. پاکستانی

    "میری پسند"

    اب اک عجیب سا نصاب مانگتی ہے زندگی خزاں رتوں میں‌بھی گلاب مانگتی ہے زندگی حقیقتوں کا دشت چاہے جس قدر ہو مستند کبھی کبھی حسیں‌خواب مانگتی ہے زندگی کچھ اس قدر شدید تشنگی ہے دل پہ حکمراں کہ پھر کوئی نیا سراب مانگتی ہے زندگی وہ صبح و شام و روز و شب شدید غم کی لزتیں نہ جانے کیوں‌وہی عذاب...
  3. پاکستانی

    "میری پسند"

    مشک کی خوشبو چھپاتے کس طرح عشق کو دل میں دباتے کس طرح اک بہانہ بھی نہیں باقی بچا اس کے گھر آخر کو جاتے کس طرح چار دیواروں میں ایک زنداں ہے یہ اپنے گھر اس کو بلاتے کس طرح گنگ ہوتی تھی زباں اس کے قریب جو گزرتی تھی بتائے کس طرح دور جا کر اس کو لکھا حالِ دل سامنے اس کو سناتے کس طرح ناوک...
  4. پاکستانی

    "میری پسند"

    فرض کرو! ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں فرض کرو! یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں فرض کرو! یہ جی کی بپتا، جی سے جوڑ سنائی ہو فرض کرو! ابھی اور ہو اِتنی، آدھی ہم نے چھپائی ہو فرض کرو! تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں فرض کرو! یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ہوں فرض کرو...
  5. پاکستانی

    مجاز اے غمِ دل کيا کروں، اے وحشت ِ دل کيا کروں - اسرار الحق مجاز

    نظم ۔ اسرارالحق مجاز شہر کی رات اور میں ناشاد و ناکارہ پھروں جگمگاتی جاگتی سڑکوں پہ آوارہ پھروں غیر کی بستی ہے کب تلک دربدر مارا پھروں اے غمِ دل کیا کروں اے وحشتِ دل کیا کروں جھلملاتے قمقموں کی راہ میں زنجیر سی رات کے ہاتھوں میں دن کی موہنی تصویر سی میرے سینے پر مگر چلتی ہوئی شمشیر سی...
  6. پاکستانی

    "میری پسند"

    خُدا ہم کو ایسی خُدائی نہ دے کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے خطاوار سمجھے گی دنیا تجھے اب اتنی زیادہ صفائی نہ دے ہنسو آج اتنا کہ اس شور میں صدا سسکیوں کی سنائی نہ دے غُلامی کو برکت سمجھنے لگیں اسیروں کو ایسی رہائی نہ دے خُدا ایسے احساس کا نام ہے رہے سامنے اور دکھائی نہ دے (کلام...
  7. پاکستانی

    "میری پسند"

    میں اس ادا سے بھی ہوں آشنا تجھے اتنا جس پہ غرور ہے میں جیوں گا تیرے بغیر بھی،مجھے زندگی کا شعور ہے نہ ہوس مئے ناب کی نہ طلب صبا و سحاب کی تیری چشم ناز کی خیر ہے ، مجھے بے پیئے ہی سرور ہے جو سمجھ لیا تجھے باوفا ، تو پھر اس میں تیری بھی کیا خطا یہ خلل ہے میرے دماغ کا یہ میری نظر کا قصور ہے...
  8. پاکستانی

    مزاحیہ اشعار

    میں تو شعر ہُوں کسی اور کا،مِری شاعرہ کوئی اور ہے نہ ردیف تھوڑا سا مختلف،نہ ہی قافیہ کوئی اور ہے میں تو سمجھی میرا جمال ہے،جسے شاعری میں کمال ہے مُجھے پاس جا کے خبر ہُوئی کہ یہ کلمُووا کوئی اور ہے مجھے ایک چڑیل نے آ لیا،تبھی جا کے مجھ کو خبر ہُوئی مجھے جس میں چِلاّ تھا کاٹنا وہ تو دائرہ...
  9. پاکستانی

    یہ تیرا بندہِ گنہگار اب بےحال ہے

    روگِ روح وجاں کہ عذابِ ماہ وسال ہے دیوانگیء ہجر کہ شوقِ وصال ہے لگن کی تڑپ کہ دردِ ملن کا کمال ہے کبھی بامِ عروج تو کبھی روبہ زوال ہے خود ہی جواب تو خود ہی سوال ہے یا اللہ اب استقامت فرما کہ یہ تیرا بندہِ گنہگار اب بےحال ہے اس میں‌اب اور نہیں طاقتِ استحصال ہے۔ (کلام ابن انور)
  10. پاکستانی

    میں تو شعر ہُوں کسی اور کا

    میں تو شعر ہُوں کسی اور کا،مِری شاعرہ کوئی اور ہے نہ ردیف تھوڑا سا مختلف،نہ ہی قافیہ کوئی اور ہے میں تو سمجھی میرا جمال ہے،جسے شاعری میں کمال ہے مُجھے پاس جا کے خبر ہُوئی کہ یہ کلمُووا کوئی اور ہے مجھے ایک چڑیل نے آ لیا،تبھی جا کے مجھ کو خبر ہُوئی مجھے جس میں چِلاّ تھا کاٹنا وہ تو دائرہ...
  11. پاکستانی

    صُبحدم چوں رُخ نمودی، شُد نمازِ من قضا

    یں قدر مستم کہ از چشمم شراب آید بروں وز دلِ پرسوزنم دُودِ کباب آید بروں صُبحدم چوں رُخ نمودی، شُد نمازِ من قضا سجدہ کَے باشد روا، چوں آفتاب آید بروں! (ترجمہ) میں اِس قدر مست ہوا کہ میری آنکھوں سے شراب بہنے لگی اور میرے پُرسوز دل سے کباب کی خوشبو آنے لگی علی الصبح جب تو نے دیدار...
  12. پاکستانی

    ورق ورق ہے لہُو کہانی،کہاوتوں میں

    پڑھی ہیں بہت سی باتیں،حکایتوں میں،روایتوں میں کہ وار دیتے تھےلوگ جانیں،مروّتوں میں،محبتوں میں مُباحثوں نے تو آئینوں کو مزید حیران کر دیا ہے کہ الجھے ہیں عشق کے بل،صراحتوں میں،وضاحتوں میں حرُوف میرے ہیں تلخ تر،تو ہیں زہر آلُود لفظ تیرے ورق ورق ہے لہُو کہانی،کہاوتوں میں،عِبارتوں میں ہیں ایک...
  13. پاکستانی

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    بس ایک موتی سی چھب دیکھا کر، بس ایک میٹھی سی دھن سنا کر ستارا شام بن کے آیا، برنگ خواب سحر گیا وہ اگلا حرف ‘خواب‘
  14. پاکستانی

    بات

    آشفتگی سے اُس کی اُس کو برا نا جان عادت کی بات اور ہے دل کا برا نہیں
  15. پاکستانی

    یوں

    کبھی یوں بھی آ میری آنکھ میں کہ میری نظر کو خبر نہ ہو مجھے ایک رات نواز دو پھر اس کے بعد سحر نہ ہو
  16. پاکستانی

    جدا

    جس دن سے جدا وہ ہم سے ہوئے اس دل نے دھڑکنا چھوڑ دیا ہے چاند کا منہ اترا اترا تاروں نے چمکنا چھوڑ دیا وہ پاس ہمارے رہتے تھے بے رت بھی بہار آ جاتی تھی اب پھول کھلیں زخموں کے کیا آنکھوں نے برسنا چھوڑ دیا ہم نے یہ دعا جب بھی مانگی تقدیر بدل دے اے مالک آواز یہ آئی کے اب ہم نے تقدیر...
  17. پاکستانی

    تنہا

    پسپا ہوئے تنہائی کی یلغار سے جب بھی ہم شہر میں آوارہ پِھرے رات گئے تک
  18. پاکستانی

    محبت کے موضوع پر اشعار!

    آئییے ہاتھ اٹھائیں‌ہم بھی ہم جنہیں رسمِ دعا یاد نہیں ہم جنہیں‌سوزِ محبت کے سوا کوئی بت کوئی خدا یاد نہیں
  19. پاکستانی

    "یاد" کے موضوع پر اشعار!

    آگیا گر وصل کی شب بھی کہیں ذکرِفراق وہ تیرا رو رو کے مجھ کو بھی رلانا یاد ہے
  20. پاکستانی

    بیت بازی

    فَمَا لک کُلَّما ذُکِرت تذُوبُ اَلیسَ وعدتَّنی یا قلبُ عنِّی اِذا ما تُبتُ عن لیلیٰ تتُوبُ فَھَا اَنا تائبٌ عن حُبِ لیلیٰ فَمَا لک کُلَّما ذُکِرت تذُوبُ (ترجمہ) اے دل! کیا تو نے میرے ساتھ وعدہ نہیں کیا تھا کہ جب میں لیلی (کے عشق) سے توبہ کر لوں گا تو تُو (بھی) توبہ کر لے گا بس (اب) میں...
Top