عرصہ ہوابزرگوار محترم جنابسید شہزاد ناصرنے ایک دھاگہ"سب سنگی ساتھی بھید بھرے کوئی ماشہ ہے کوئی تولہ ہے" شروع کیا تھا ۔جس میں انھوں نے کئی محفلین کے خاکے لکھے تھے اس سلسلہ کو بھی آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔
یہ خیال تو بہت اچھا ہے ۔لیکن اس پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیسے کیا جائے اس بارے میں سوچا جائے اس لئے کہ ارکان کی تعداد بہر حال ہزاروں میں ہے ۔اگر ہزار شخصیتوں کے بارے میں ہمیں ایسا کرنا ہوا تو ہزار ہفتے لگ جائیں گے اس کا کوئی متبادل اور بہتر طریقہ سوچا جائے ۔میرے خیال میں جونیر حضرات کو...
غضب طبیعت خوش کر دیا لگتا ہے رگ قلم آج کچھ زیادہ ہی پھڑک گئی تھی :) ماشائ اللہ بہت خوب لکھا ۔مجھے آپ کی اس خوبصورت مضمون پر لالچ آ گیا ۔ پہلے اگر آپ بھیجے ہوتے تو میں چرا کے اپنے مضمون میں شامل کر لیتا ۔:)
جزاکم اللہ خیر خیر الجزائ
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
ہاں یہ بھی اچھا ہی رہے گا :)
شاعر صاحب اپنے پیچھے ڈھیر سارا قرض،ایک پرانی سائیکل مرزا صاحب والی جو مرزا صاحب انھیں آخری وقت میں ہدیہ کر گئے تھے اور ساتھ میں ایک کھٹارا چار چکے کی گاڑی بھی چھوڑ گئے ہیں وہ بھی آپ کے نام کر دیا جائے ابھی تک کوئی دعوے دار نہیں ہوا ہے:)
ہر انسان ہر کام نہیں کر سکتا اسے دیکھنا چاہئے کہ وہ کیا کر سکتا ہے اور جو وہ کر سکتا ہےاسی کو ڈھنگ سے کرنا چاہئے اس سے خود اس کا بھی فائدہ ہوگا اور کام کا بھی بھلا ۔
خوبصورت الفاظ میں بول کر، کسی خاص لفظ پر زور دے کر، یا آنکھ کے اشارے سے بھی جھوٹ بولی جاتی ہے اوراس طرح کی جھوٹ واضح الفاظ میں بولے گئے جھوٹ سے کہیں بری ہے۔