میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہو کر مولانا مودودی کا ایک کتابچہ پڑھا۔ یہ ان کی اولین تحریر تھی جو میں نے پڑھی۔ اس تحریر کا نقش آج بھی ذہن پر قائم ہے۔ یہ مضمون جہاں ایک طرف ان کے بے مثال عمق و تبحر کا عکاس ہے تو دوسری جانب ان کی بے نظیر انشاء پردازی اور سلیس و رواں اسلوبِ تحریر کا نہایت عمدہ نمونہ...