امی آرام کر رہی ہیں اور آج ان کے پی سی میں کچھ خرابی ہو گئی ہے جسے ہم ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے ابھی۔۔۔۔ :)
زخم ویسا ہی ہے فی الحال تو، کچھ دن لگیں گے بھرنے میں۔۔۔
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔ اپیا ہمارا بننا سنورنا تو آج تک فئیر اینڈ لولی سے آگے نہیں بڑھا۔۔۔ وہ بھی اس زمانے میں استعمال کرتے تھے جب کڑی دھوپ میں کرکٹ کھیلتے تھے :) ۔۔۔
ارے شگفتہ باجی۔۔۔کس بات کی معذرت؟ یہ بات میں نے اپنی طرف سے کی تھی اور واقعی کوئی برا نہیں لگا۔۔ میں نے تو یہ بتانا چاہا تھا کہ میری امی زیادہ عمر کی تھوڑی ہیں :)
ارے واقعی۔۔۔ مجھے تو اچھا لگتا ہے سب لوگ امی سے اتنی اپنائیت سے بات کرتے ہیں۔۔ میں نے تو واقعی ایسے ہی پوچھا تھا :) اور امی کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں۔۔