آپ کی بات بالکل درست ہے۔ اراکینِ پارلیمنٹ کا ہمارے نظام میں ایک ہی اہم اور مفید کام ہے۔ اور وہ ہے اپنے اپنے علاقے کی نمائندگی کرنا۔ اگر سوچا جائے تو یہ بھی اہم اور ضروری کام ہے۔
ایک خاص حد سے بڑے انفراسٹرکچر پراجیکٹ مقامی بلدیاتی اداروں کے دائرہ کار سے باہر ہوتے ہیں۔ ان کی بابت فیصلہ کرنے میں مقننہ کا کردار یا عمل دخل غلط نہیں ہے۔ تاہم گلیاں پکی کرانا یا واٹر سپلائیاں لگوانا یقیناؐ بلدیاتی لیول کا کام ہے۔