اس کے بعد ہم نے اڑنگ کیل کی بہت سی تصویریں کھینچیں۔ روشنی تیزی سے کم ہو رہی تھی تو زیادہ وقت نہیں ملا تصویرکشی کا۔ سو اگلی صبح کو پھر بہت سی تصویرکشی کی۔
فی الحال شام سے پہلے پہلے بنائی گئی تصاویر
اس پہاڑ کی بابت وہاں ایک مقامی شخص نے بتایا کہ یہ نانگاپربت ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ نانگاپربت کی بلندترین چوٹی نہ ہو، لیکن سمت کے لحاظ سے یہ واقعی نانگاپربت گروپ کے ہی پہاڑ ہیں۔