ناسا نظام شمسی سے ماورا نئے سیاروں کو دریافت کرنے کی کو ششوں میں مگن ہے۔ سنا ہے تمام جدید دور بینیں بنانے کے منصوبے ختم کر دیے گئے ہیں جب سے پشاور کا ایک پٹھان ناسا میں بھرتی ہوا ہے۔
چند ماہ قبل جاپان میں اپنے قیام کی تصویری یاداشتیں شریکِ محفل کرنے کے لیے اس لڑی کا آغاز کیا تھا۔ آج کافی عرصے بعد دیکھا تو تمام تصویروں کے ربط غیر مؤثر ہو چکے تھے۔ کوئی صاحب اس فنی خرابی کا حل بتا سکتے ہیں؟
ہم سمجھے کہ یہ داستان اب اختتام پذیر ہو چکی ہے لیکن ایک سوال اور داغ دیا گیا۔
آخری چھکا ۲۰۰۹ میں جرمنی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے لگایا تھا۔ اس کے بعد کرکٹ کھیلنا نصیب نہیں ہوا۔
اب اگر کھیلا بھی تو چھکا لگانے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے، عمر کے اس حصے میں ہمارا ہی چھکا نہ لگ جائے۔
سوچ رہا ہوں عید کے دن کیا بنے گا؟
"عید کے دن کیا کھایا۔کیا پیا؟" کے نام کی لڑی ہے محفل میں؟ تابش بھائی کے لیے جو کچھ آئے گا، پھر اگلی عید پر ہی لکھ پائیں گے