اک چٹائ ہے ، مصلّیٰ ہے، کتب خانہ ہے
رہنا سہنا ترے درویش کا شاہانہ ہے
رونے والوں کی صدا آتی ہے دن رات مجھے
دل نہیں ہے مرے سینے میں ، عزا خانہ ہے
صبح تک مجھ کو خرابے میں لیے پھرتا ہے
چاند سے کتنا کہا تھا ، مجھے گھر جانا ہے
یہ جو دنیا ہے تعاقب میں ، سمجھ والی ہے
یہ جو زنجیر لیے پھرتا ہے ، دیوانہ...