برزمین اعلیٰ حضرت "محمد مظہر کامل ہے حق کی شانِ عزت کا"
سایۂ زُلفِ رحمت
کلام: محمد حسین مشاہدرضوی
جبینِ مصطفیٰ پر ہے بندھا سہرا شفاعت کا
بھروسہ روزِ محشر ہے شہِ کوثر کی رحمت کا
گلے میں طوق گستاخوں کے ہوگا یارو! لعنت کا
ملے گا اُن کے دیوانوں کو سایہ زلفِ رحمت کا
مچی دنیا کے بُت خانوں...
یارسول اللہ ﷺ
کلام: محمد حسین مشاہدرضوی
بحرِغم میں ہوا غرق میں سر بسر ، مصطفیٰ مصطفیٰ یارسولِ خدا
مجھ گنہگار پر ہو کرم کی نظر ، مصطفیٰ مصطفیٰ یارسولِ خدا
ﷺ
میں نے مانا خطاوں سے معمورہوں ، بادۂ جرم پی پی کے مخمور ہوں
ہے بھروسہ شفیع الوریٰ آپ پر ، مصطفیٰ مصطفیٰ یارسولِ خدا
ﷺ
فوجِ غم بڑھ...
امام احمد رضا بریلوی کے علم وفن کا علمی خزینہ و فقہ حنفی کا جامع انسائیکلو پیڈیا
العطایا النبویہ فی الفتاویٰ الرضویہ
کی مکمل تیس جلدیں اردو محفل پر پیش خدمت ہیں
ثمر فصاحت از علامہ حسن رضا بریلوی سے انتخاب
حضرت مولانا حسن رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کا دیوان غزلیات ’ثمر فصاحت‘ کے تاریخی نام سے ۱۳۱۹ھ میں شائع ہوا تھا، جو اَب نایاب ہے۔ اس کا ایک قدیم نسخہ جو مطبع اہل سنت وجماعت بریلی میں چھپا ہے جناب احسان دانش کے کتب خانے میں موجود ہے جو موصوف نے کمال...
ماں باپ
ماں باپ دونوں ہیں اللہ کی نعمت
دل سے کرو اِن دونوں کی خدمت
جنت کے دروازہ ابو ہمارے
اور ماں کے قدموں کے نیچے ہے جنت
ماں باپ کا جو بھی مانیں گے کہنا
اللہ دے گا جنت کی دولت
ماں باپ ناخوش جن سے بھی ہوں گے
اللہ دے گا دوزخ کی کلفت ۱ ؎
بچو! کبھی بھی نا بھولنا تم
ماں باپ کی خدمت نا...
قرآن کی تلاوت
عادت بناؤ بچّو! قرآن کی تلاوت
فرمان ہے نبی کا ، افضل ہے یہ عبادت
اک حرف کے عوض میں دس نیکیاں ملیں گی
جنت کی کھڑکیاں بھی قرآن سے کھلیں گی
کیا چیز ہے جو ایسی قرآن میں نہیں ہے
پیارے نبی کے سُن لو! فرمان میں نہیں ہے
قرآن کو فقط تم طاقوں میں نہ سجاؤ
ایک ایک بات اُس کی اپنے...
نعت
کلام: محمد حسین مشاہدرضوی
نبیوں کے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دو جگ کے مختار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سب کو سیدھا رستہ چلایا ، ایک بنایا نیک بنایا
عظمت کے مینار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
وہ ہیں ہر انسا ں سے بہتر ، کوئی نہیں ہے ان سے برتر
قدرت کے شہِ کارمحمد صلی اللہ علیہ وسلم...
دُعا
کلام : محمد حسین مشاہدرضوی
خدایا! تو سن لے ہماری دعائیں
خطاکار کرتے ہیں یوں التجائیں
بنیں نیک بچّے لگیں سب کو اچھے
کبھی کبھی کسی کو نہ نا حق ستائیں
بھلوں میں رہیں اور بُروں سے بچیں ہم
بدی کو جہاں سے خدایا! مٹائیں
محبت کا جس میں رہے بول بالا
ترے فضل سے ایسی دُنیا بسائیں
رہیں جھوٹ...
ہندی اور مراٹھی ادب سے اردو میں ترجمہ کی گئی ناچیز کی کتاب"جگا ڈاکو اور جادوئی غار" کی مکمل ٹائپنگ حاضر خدمت ہے
دوست ہو تو ایسا ہو
ایک جنگل میں بندروں کی ایک ٹولی رہتی تھی ۔ اس ٹولی میں دو بچّے بھی تھے ، جو اتنے شرارتی تھے کہ ان کے ماں باپ بھی ان سے بہت زیادہ تنگ آگئے تھے۔
اسی جنگل...
مراٹھی ادب سے بچوں کے لیے ترجمہ کی گئی میری کتاب "پھنس گیا کنجوس " کی مکمل ٹائپنگ حاضر خدمت ہے ۔
ننّھا چوٗزہ
شبّو مرغی بڑے جتن سے اپنا ایک انڈہ بچا پائی تھی۔ کیوں کہ اُس کے سارے انڈے ناشتے میں کھا لیے گئے تھے۔ بے چاری شبّواُسے لے کر ایک کونے میں بیٹھ گئی ۔ بیٖس بائیس دن کی لمبی محنت کے بعد...
حمد
از قلم: محمد حسین مشاہدرضوی
حمد ہے تجھ کو خدا
تو ہے سب کا آسرا
یہ زمیں بھی تیری ہے
وہ آسمان ہے ترا
چندا ستارے کہکشاں
پاتے ہیں سب تجھ سے ضیا
انسان و جن ہر ایک شَے
تُو نے ہی تو پیدا کیا
یہ پیڑ پودے پھول پھل
ہے باغ سب تجھ سے کھِلا
تسبیح تیری گاتے ہیں
سارے پرندے یاخدا
علم و عمل کا...
کملا بائی کا نیولا
ترجمہ : محمد حسین مشاہدرضوی
کملا بائی نے ایک نیولا پالا تھا۔ جو اُس کی چھوٹی سی جھونپڑی میں کملا بائی کے آگے پیچھے گھومتا پھرتا رہتا تھا، اورکملا بائی کے چھوٹے بچّے کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔ نیولے پر کملا بائی بہت زیادہ مہربان تھی وہ اُسے بہت چاہتی تھی۔ اُس کے لیے کھانے...
اور سپنا ٹوٹ گیا
محمدحسین مشاہدرضوی
میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک گاؤں میں رہتی تھی۔ گاؤں کا نام سون پوری تھا، جوکہ ایک خوش حال گاؤں تھا ۔ گاؤں کے سب ہی لوگ مِل جُل کرایک ساتھ رہتے تھے۔ ہمارے گاؤں میں ایک غریب پُجاری رہتا تھا جواپنے چھوٹے سے گھر میں بالکل اکیلا رہتا تھا۔ وہ اتنا زیادہ...
تحفہ
محمد حسین مشاہدرضوی
پر دھڑی گاوں میں ایک غریب لکڑہارا رہتاتھا۔وہ روزانہ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور انھیں بیچ کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا۔ لکڑہارا بہت غریب لیکن ایمان دار، رحم دل اور اچھے اَخلاق والا آدمی تھا۔ وہ ہمیشہ دوسروں کے کا م آتا اور بے زبان جانوروں ، پرندوں...
النور و الضیا فی حقیقۃ بشریۃ المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
از مفتی محمد حسین شوق پپلانوی
http://www.scribd.com/doc/119323277/Al-Noor-Wal-Zia-by-Mufti-Muhammad-Hussain-Piplanvi