نتائج تلاش

  1. N

    اقبال اقبال کی نظم شمع اور شاعر سے انتخاب

    وعدہء دیدارِ عام بہت خوب۔ :lol:
  2. N

    فراز نوحہ گر چُپ ہیں ۔۔۔ کلامِ احمد فراز

    نوحہ گر چُپ ہیں ۔۔۔ کلامِ احمد ف نوحہ گر چُپ ہیں نوحہ گر چُپ ہیں کہ روئیں بھی تو کِس کو روئیں کوئی اس فصلِ ہلاکت میں سلامت بھی تو ہو کونسا دل ہے کہ جس کے لئے آنکھیں کھولیں کوئی بِسمل کسی شب خوں کی علامت بھی تو ہو شُکر کی جا ہے کہ بے نام و نسب کے چہرے مسندِ عدل کی بخشش کے سزاوار ہوئے...
  3. N

    مصطفیٰ زیدی روکتا ہے غمِ اظہار سے پِندار مُجھے

    روکتا ہے غمِ اظہار سے پِندار مُجھ روکتا ہے غمِ اظہار سے پِندار مُجھے مرے اشکوں سے چُھپا لے مرے رُخسار مُجھے دیکھ اے دشتِ جُنوں بھید نہ کُھلنے پائے ڈھونڈنے آئے ہیں گھر کے در و دیوار مُجھے سِی دیے ہونٹ اُسی شخص کی مجبوری نے جِس کی قُربت نے کیا مِحرمِ اسرار مُجھے میری آنکھوں کی طرف...
  4. N

    ناصر کاظمی کسی کلی نے بھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے مجھے

    کسی کلی نے بھی دیکھا نہ آنکھ بھر کسی کلی نے بھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے مجھے گزر گئی جرس گل اداس کرکے مجھے میں سو رہا تھا کسی یاد کے شبستاں میں جگا کے چھوڑ گئے قافلے سحر کے مجھے میں تیرے درد کی تغیانیوں میں ڈوب گیا پکارتے رہے تارے ابھر ابھر کے مجھے تیرے فراق کی راتیں کبھی نہ بھولیں گی مزے...
  5. N

    ہار، جیت

    ریحانہ بہن، آداب، اردو کی اس نئی بزم میں آپکی تشریف آوری کا شکریہ چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد آپکا کلام نظر نواز ہوا، ماشاءالّلہ بہت خوبصورت کلام ارشاد فرمایا ہے۔ اس ناچیز کی جانب سے اس حسین تخلیق پر دلی مبارکباد اور ڈھیروں داد قبول فرمائیں۔ نیازمند نذرانہ
  6. N

    ابن انشا دیکھ ہمارے ماتھے پر یہ دشتِ طلب کی دھول میاں - ابن انشا

    دیکھ ہمارے ماتھے پر یہ دشتِ طلب کی دھول میاں ہم سے عجب ترا درد کا ناتا، دیکھ ہمیں مت بھول میاں اہلِ وفا سے بات نہ کرنا، ہوگا ترا اصول میاں ہم کیوں چھوڑیں ان گلیوں کے پھیروں کا معمول میاں یونہی تو نہیں دشت میں پہنچے، یونہی تو نہیں جوگ لیا بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پھول میاں یہ تو...
  7. N

    ایک تازہ حمد

    محترم مہتاب قدر صاحب السلام علیکم، آج آپ سے اردو کی اس نئی بزم کے توسّط سےملاقات کا شرف حاصل ہونے پر دلی مسرت ہوئی۔ ماشاالّلہ حمد باری تعالٰی کا حق ادا فرما دیا۔ جزاک الّلہ۔ امید ہے جلد ہی اپنی دیگر تخلیقات سے بھی نوازیں گے۔ نیازمند نذرانہ
  8. N

    نجات

    نجات حسین فردا کی آرزو میں، مرا یقیں کب سے زندگی کی صلیب پر انتظار کی گرد ہو چکا ہے یہ شعلہِ اعتبار فانوسِ زیست میں، سرد ہو چکا ہے مرے خدا !!! دل کی سرزمیں پر کوئی مسیحا اتار، جو قتل گہہ جاں میں ۔ امید کا معجزہ دکھائے نہیں تو اے آسمان والے زمیں سے جسطرح تونے ساری مسرتوں،...
  9. N

    افتخار عارف آسمانوں‌ پر نظر کر انجم و مہتاب دیکھ - افتخار عارف

    آسمانوں پر نظر کر انجم و مہتاب دیکھ صبح کی بنیاد رکھنی ہے تو پہلے خواب دیکھ دوش پر ترکش پڑا رہنے دے پہلے دل سنبھال دل سنبھل جائے تو سوئے سینہِ احباب دیکھ بوند میں سارا سمندر آنکھ میں کُل کائنات ایک مشتِ خاک میں سورج کی آب و تاب دیکھ افتخار عارف کے تند و تیز لہجے پر نہ جا افتخار عارف کی...
  10. N

    پروین شاکر صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔۔۔ کلامِ پروین شاکر

    بہت خوب محترم نبیل صاحب، آداب، گو کہ آپ نے اشارتًا بھی مجھے پوسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ نہ دیا، لیکن محض اس خیال سے کہ آئندہ کوئی دوست اس پوسٹ کو جواز بنا کر اسی غلطی کا اعادہ نہ کرے میں نے پوسٹ ازخود تبدیل کردی ہے۔ میری جانب سے اس خوبصورت اور حقیقی معنی میں اردو کی محفل سجانے پر دلی...
  11. N

    پروین شاکر صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔۔۔ کلامِ پروین شاکر

    صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔ صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔۔۔ کلامِ پروین شاکر صیّاد تو امکان سفر کاٹ رہا ہے اندر سے بھی کوئی مرے پر کاٹ رہا ہے اے چادر منصب، ترا شوقِ گلِ تازہ شاعر کا ترے دستِ ہُنر کاٹ رہا ہے جس دن سے شمار اپنا پناہگیروں میں ٹہرا اُس دن سے تو لگتا ہے کہ گھر...
  12. N

    ایک نظم --------

    آداب دوستو، گزشتہ دنوں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے یہ نظم انٹرنیٹ پر نظر آئی، سوچا کہ آپ دوستوں کی دلچسپی کیلئیے اسے اس فورم میں چسپاں کروں۔ نظم: ایک پودا ایک اسکول کے آنگن میں تھا اک پھول کا پودا گرما کی لمبی رخصت میں پھول کھلا اک اس میں پہلے پہل جب وہ غنچہ تھا آنکھیں...
  13. N

    عبیداللہ علیم عبیدالّلہ علیم کی نظم۔ چاند چہرہ

    زیبی جی، آداب، نوازش نامہ کیلئیے آپکا ممنون ہوں۔ عبیدالّلہ علیم کی نظم آپ نے پسند فرمائی، یہ جان کر خوشی ہوئی، شکریہ۔ جی بجا فرمایا، گزشتہ ٢-٣ سال کے دوران میں نے متعدد اردو فورمز میں شرکت کی ہے، اور بہت ممکن ہے اس دوران آپ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہو۔ انشاالّلہ اس خوبصورت فورم کے...
  14. N

    عبیداللہ علیم عبیدالّلہ علیم کی نظم۔ چاند چہرہ

    چاند چہرہ، ستارہ آنکھيں ميرے خدايا ميں زندگي کے عذاب لکھوں کہ خواب لکھوں يہ ميرا چہرہ، يہ ميري آنکھيں بُجھے ہوئے سے چراغ جيسے جو پھر سے جلنے کے منتظر ہوں وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھيں وہ مہرباں سايہ دار زلفيں جنہوں نے پيماں کيے تھے مجھ سے رفاقتوں کے، محبتوں کے کہا تھا مجھ سے...
Top