بھائی !میرا خیال ہے کہ ’’جگوں‘‘کی بجائے کوئی اور مناسب لفظ لایا جائے تو تفہیم اور سلاست کے تقاضے پورے ہو جائیں گے۔’’سرحد پر‘‘بھی ایک ناخوش گوار احساس پیدا ہوتا پے۔اسے’’سرحد پہ ‘‘ہونا چاہیے۔نصرت بخاری
فاروقی صاحب!میرے لیے یہ بات باعث طمانیت ہے کہ آپ اتنی دور بیٹھ کر بھی اپنوں کے دکھ درد میں شریک ہیں۔اللہ جزائے خیر دے۔قطعہ درد مندی کا عکاس ہے۔نصرت بخاری
اسیرِ حلقہ پیکاں ہے زندگی اپنی
رہینِ گردشِ دوراں ہے زندگی اپنی
مجھے تو ہجر کا معلوم اب ہوا معنی
بہ نوک ِ خارِ مغیلاں ہے زندگی اپنی
مثال ابر گریزاں ہیں ان دنوں احباب
بہ رنگ دیدہ حیراں ہے زندگی اپنی
کسی زلیخا کے مطلق نہیں ہوئے مقروض
مثالِ یوسفِ کنعاں ہے زندگی اپنی
حیات وقف کشاکش...