شاعری کے مدیر ہیں ہم لوگ
وارث درد و میر ہیں ہم لوگ
بات کرتے ہیں ہم محبت کی
اس لیے دل پذیر ہیں ہم لوگ
خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے
ہاں انیس و دبیر ہیں ہم لوگ
بانٹتے ہیں دعائیں دنیا کو
دیکھنے میں فقیر ہیں ہم لوگ
مٹ نہ پائیں گی رہتی دنیا تک
پتھروں کی لکیر ہیں ہم لوگ