نتائج تلاش

  1. غدیر زھرا

    اپیل ( نظم) - محمد عثان جامعی

    اپیل گولی، راکٹ نہ بم بھیجیں نہ چاول اور گندم بھیجیں نہ دینار و درہم بھیجیں پٹی نہ کوئی مرہم بھیجیں نہ حرفِ مذمت کے تحفے نہ لفظوں کا ماتم بھیجیں غربائے غزہ کی لاشوں کو کفنانے کی کچھ صورت ہو بس اقوامِ عالم ساری اپنے اپنے پرچم بھیجیں (محمد عثمان جامعی)
  2. غدیر زھرا

    آدم زاد ( علی زریون )

    آدم زاد ! اے آدم زاد ! اے مٹی کی اوّل خوشبو ! اے آتش بنیاد ! اے پانی کی پہلی بندش ! اے رحمان آباد ..! کیا تکرار ہے ؟ جو ہوتی ہے شام و شب تجھ میں تو جو باہر ڈھونڈھ رہا ہے ،وہ ہے سب تجھ میں . دم بھرتا پھرتا ہے تیرا سوہنا رب تجھ میں ! غم سے ہو آزاد ! تیرے ہی اندر ہے تیرا فائدہ اور نقصان ! آدم تو اک...
  3. غدیر زھرا

    تصویریں بولتی ہیں

  4. غدیر زھرا

    جب سے لاگے تورے سنگ نین پیا (سید مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ)

    جب سے لاگے تورے سنگ نین پیا نیند گئی آرام نہیں ساری ساری رین پیا دکھ آئے سکھ بھاگ گئے سب عیش مٹا سارا چین پیا تن من دھن سب تجھ پر واروں صدقہ حسن حسین پیا و صل علی کیا شانن ہے لا مثلک فی الدارین پیا مہرعلی ہے حب علی اور حب نبی ہے مہر علی لحمک لحمی ، جسمک جسمی ، فرق نہیں مابین پیا سید مہر...
  5. غدیر زھرا

    غزل ۔۔ سکوتِ شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کو (علی زریون)

    سکوتِ شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کو میں رنگ ہوں سو کسی موج سے ملا مجھ کو میں ان دنوں تری آنکھوں کے اختیار میں ہوں جمال ِ سبز ! کسی تجربے میں لا مجھ کو میں بوڑھے جسم کی ذلت اٹھا نہیں سکتا کسی قدیم تجلی سے کر نیا مجھ کو میں اپنے ہونے کی تکمیل چاہتا ہوں سخی سو اب بدن کی حراست سے کر رہا مجھ کو...
  6. غدیر زھرا

    وہ قتل گاہ، وہ لاشے، وہ بے کسوں کے خیام (مجید امجد)

    وہ قتل گاہ، وہ لاشے، وہ بے کسوں کے خیام وہ شب، وہ سینہ کونین میں غموں کے خیام وہ رات، جب تری آنکھوں کے سامنے لرزے مرے ہوؤں کی صفوں میں، ڈرے ہوؤں کے خیام یہ کون جان سکے ، تیرے دل پہ کیاگذری لٹے جب آگ کی آندھی میں ، غمزدوں کے خیام ستم کی رات، کالی قنات کے نیچے بڑے ہی خیمہ دل سے تھے عشرتوں کے...
  7. غدیر زھرا

    بانو قدسیہ کے افسانے "سمجھوتہ" سے اقتباس

    پی فار پیس ۔۔۔ ایسا امن جو بڑے ملک چھوٹے چھوٹے ملکوں کو پیکٹ بند خوبصورت پھول لگا کر کچھ عرصہ کے لئے اپنا توازن برقرار رکھنے کےلئے دیتے ہیں- ڈبلیو فار وار۔۔۔ ایسی جنگ جو چھوٹے ملک بڑے ملکوں کے ایماء پر اپنے ہی ملک کو تباہ کرنے کےلئے لڑتے ہیں- ہم تو پرزنر آف وار تھے--- ایسے قیدی جو جنگ میں...
  8. غدیر زھرا

    جوش ہاں اے حسینِ تشنہ و رنجور ، السّلام - جوش ملیح آبادی

    ہاں اے حسینِ تشنہ و رنجور ، السّلام اے مہمانِ عرصۂ بے نور ، السّلام اے شمعِ حلقۂ شبِ عاشور ، السّلام اے سینۂ حیات کے ناسور ، السّلام اے ساحلِ فرات کے پیاسے ترے نثار اے آخری "نبی" کے نواسے ترے نثار ہاں اے حسین بیکس و ناچار ، السّلام ! اے کشتگانِ عشق کے سردار ، السّلام اے سوگوارِ یاور و...
  9. غدیر زھرا

    تعارف تعارف

    السلامُ علیکم ! :aadab: مجھے غدیر زھرا کہتے ھیں ابھی سیکھنے کے مرحلے میں ھوں مجھے یہاں اپنے ذوق کی تسکین کا کافی مواد نظر آیا اس لئے محفل کا حصہ بننا چاہا :)
Top