نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فیض غزل - تجھے پکارا ہے بے ارادہ - فیض

    ردیف 'عجم' کی ایجاد ہے، عربی شاعری جو کے فارسی اور اردو شاعری کی اصل ہے اس میں صرف قافیہ ہے، اور بقول مولانا شبلی نعمانی فارسی، اردو شاعری میں ردیف 'سم' اور 'تال' کا کام دیتی ہے۔ لیکن غیر مردف خوبصورت اردو غزلیں بھی ملتی ہیں، انہی میں سے فیض کی ایک خوبصورت ترین غزل پیش کر رہا ہوں، اس غزل کی بحر...
  2. محمد وارث

    برہمن، حضرت عیسٰی کا گدھا اور مکہ

    مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کو اپنی بیٹی زیب النساء کیلئے استاد درکار تھا۔ یہ خبر سن کر ایران اور ہندوستان کے مختلف علاقوں سے بیسیوں قادر الکلام شاعر دہلی آگئے کہ شاید قسمت یاوری کرے اور وہ شہزادی کے استاد مقرر کر دیئے جائیں۔ ان ایام میں دہلی میں اس زمانہ کے نامور شاعر برہمن اور میر ناصر علی...
  3. محمد وارث

    پونے تین شاعر

    میر تقی میر سے لکھنو میں کسی نے پوچھا۔ "کیوں حضرت آج کل شاعر کون کون ہے۔" میر صاحب نے کہا۔ "ایک تو سودا ہے اور دوسرا یہ خاکسار، اور پھر کچھ تامل سے بولے، آدھے خواجہ میر درد۔" اس شخص نے کہا، "حضرت، اور میر سوز؟" میر صاحب نے چیں بہ چیں ہو کر کہا۔ "میر سوز بھی شاعر ہیں؟" اس نے کہا۔ "آخر بادشاہ...
  4. محمد وارث

    صدر پرویز مشرف مستغفی

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے آج دوپہر پاکستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استغفٰی دے دیا ہے اور یوں ایک نو سالہ عہد کا باب ختم ہوا۔ ان پر پچھلے کچھ دنوں سے مستغفی ہونے کیلیئے بہت دباؤ تھا بصورتِ دیگر مواخذے اور اسکے بعد مقدمے چلانے کی دھمکی تھی۔ میں...
  5. محمد وارث

    آتش غزل - خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں‌ آرزو تیری - آتش

    خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں‌ آرزو تیری خوشا دماغ جسے تازہ رکھّے بُو تیری پھرے ہیں مشرق و مغرب سے تا جنوب و شمال تلاش کی ہے صنم ہم نے چار سُو تیری شبِ فراق میں اک دم نہیں قرار آیا خدا گواہ ہے، شاہد ہے آرزو تیری دماغ اپنا بھی اے گُلبدن معطّر ہے صبا ہی کے نہیں حصّے میں آئی بُو تیری مری طرف...
  6. محمد وارث

    نظم - میں‌ گوتم نہیں‌ ہوں - خلیل الرحمٰن اعظمی

    میں گوتم نہیں ہوں میں گوتم نہیں ہوں مگر میں بھی جب گھر سے نکلا تھا یہ سوچتا تھا کہ میں اپنے ہی آپ کو ڈھونڈنے جا رہا ہوں کسی پیڑ کی چھاؤں میں میں بھی بیٹھوں گا اک دن مجھے بھی کوئی گیان ہوگا مگر جسم کی آگ جو گھر سے لے کر چلا تھا سلگتی رہی گھر کے باہر ہوا تیز تھی اور بھی یہ بھڑکتی رہی ایک اک پیڑ...
Top