نتائج تلاش

  1. خاورچودھری

    قائداعظم کے نظریات اور اندازِ سیاست کی تفہیم از:۔خاورچودھری

    ]قائداعظم کے نظریات اور اندازِ سیاست کی تفہیم از:۔خاورچودھری آج مجھے قائداعظم محمدعلی جناح شدت سے یادآرہے ہیں۔اُن کے فرمودات،اندازِ سیاست اورنظریات کے کئی ایک گوشے دماغ کے نہاں خانوں سے نکل کرآنکھوں کے سامنے لہرا نے لگے ہیں۔اُن کی اس یادآوری کاسبب امریکی صدرباراک حسین اوباما کا تازہ بیان بنا...
  2. خاورچودھری

    فرصت نگاہ کی اشاعت

    راولپنڈی بورڈ کے کنٹرولر شاعر اور ادیب پروفیسر ملک محمد اعظم خالد کا سفرنامہ انگلستان’فرصت نگاہ‘ کے نام سے شائع ہوگیا ہے۔ اس سفرنامے کا دیباچہ اوپن یونی ورسٹی شعبہ اردو کے استاد محقق،ادیب،شاعر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے لکھا ہے۔ کتاب تشکیل بک ڈپو اٹک اور سحرتاب پبلی کیشنز حضرو سے150روپے کے عوض...
  3. خاورچودھری

    حدیث دیگراں کی اشاعت

    اردو کے شاعر اور افسانہ نگار سید نصرت بخاری کی مرتبہ کتاب’’ حدیث دیگراں‘‘ شائع ہو چکی ہے۔ یہ کتاب خاکسار کے حوالے سے ہے۔ خاکسار کی چار کتابوں، اخبارات اور رسالے کے حوالے سے مشاہیر کے لکھے گئے تاثرات اس میں شامل ہونے کے علاوہ اردو محفل پر چھپنے والا انٹرویو اور منتخب کلام بھی اس کا حصہ ہیں۔ کتاب...
  4. خاورچودھری

    شناخت (افسانہ)

    افسانہ شناخت خاورچودھری دماغ کے اندرچیونٹیاں سی رینگ رہی تھیں۔یوں لگتا تھا جیسے اُس کی کھوپڑی میں پیوست ہڈیاں اورنسیں ریل کی پٹری ہوں اور ان پرطویل مسافت طے کرنے والی ریل کا سفر جاری ہو۔خیالات منتشر اوربے سمت۔دو ایک مرتبہ تواُس نے اپنی نشست بدلی مگراُس کی بے قراری میں کمی ہوکر ہی نہ...
  5. خاورچودھری

    سمت کا نیا شمارہ کہاں ہے

    اعجاز عبید صاحب سمت کا نیا شمارہ کہاں ہے؟
  6. خاورچودھری

    1623 کا شیکسپیئر کا مجموعہ مل گیا

    یہ مجموعہ سن 1623 میں شائع ہوا تھا انگلینڈ میں ولیم شیکسپیئر کے ایک مجموعے کی پہلی اشاعت کی چوری کے الزام میں ایک شخص کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس مجموعے کی قیمت لگ بھگ تیس ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ شیکسپیئر کی تصانیف کا یہ پہلا فولیو ایڈیشن سن 1623 میں شائع ہوا تھا اور شمالی انگلینڈ میں سن 1998...
  7. خاورچودھری

    روشنی (افسانہ)

    روشنی( افسانہ خاورچودھری کوٹھی کے دالان میں زمردیں گھاس پر شبنمی قطرے ہلکی ہلکی ہوا سے رقص کناں تھے۔وجہی حسبِ معمول ننگے پاوٴں ٹھنڈی گھاس کا لمس اپنے وجود میں اُتاررہاتھا۔ابھی سورج پوری طرح بلند نہیں ہوا تھا۔مشرق کی طرف سے اُٹھنے والی لالی کوٹھی کے چھت پر پھیلے ہوئے سفید جنگلے کواپنے رنگ...
  8. خاورچودھری

    مبارکباد تمام ساتھیوں کاشکریہ

    میں اُن تمام ساتھیوں‌کا شکر گزار ہوں جنھوں‌نے مجھے بہترین لکھاری کے لیے ووٹ دیا اور پھر مبارک باد کے پیغامات۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے
  9. خاورچودھری

    دیوانہ( افسانہ)

    دیوانہ (خاورچودھری) یہ خلافِ معمول ہی تھاکہ میں صبح سویرے اُٹھتے ہی حجام کے پاس چلاآیا۔شیوتومیں گھرپرہی بنا لیتا ہوں مگربال بنانے کے لیے حجام کے پاس آنا ہی پڑتا ہے۔صبح آنے کا ایک فایدہ یہ ہوا کہ حجام بالکل فارغ بیٹھا تھاالبتہ تین آدمی لکڑی کے بنچ پرپاوٴں لٹکائے یوں بیٹھے تھے جیسے زندگی...
  10. خاورچودھری

    مولانا محمد علی جوہر،حیات و خدمات ۔۔۔۔آصف جیلانی

    مولانا کی شخصیت خود ان کی تحریراور تقریر سے اجاگر کی گئی ہے یہ سن نوے کے عشرے کی بات ہے میں جب بھی انڈیا آفس لائبریری جاتا جو اس وقت دریائے ٹیمز کے کنارے اوربٹ ہاؤس کی عمارت میں واقع تھی تو دارالمطالعہ میں ایک صاحب کو ایک میز پر فائلوں کے ڈھیر کے پیچھے نہایت جانفشانی اور لگن کے ساتھ نوٹس لیتا...
  11. خاورچودھری

    سن ری چنچل مادھوی

    دوہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاور چودھری سن ری کوئل باوری ہردے آج سمائی میٹھے سُر میں کوک تو میں رووں سودائی باجے سیٹی ریل کی ہردے منہ کو آئے آشاوں کی گور پر خاور نیر بہائے ماریں پاتھر بالکے کھویا اپنا ہوش کڑوے شبد ہیں ساچ کے اور نا کوئے دوش اجیارے کی آس ماں جیون مورا ماند دھن والوں کی بھور...
  12. خاورچودھری

    تذکرہ ایک اقبال شناس کا

    ڈاکٹرصابرحسین کلوروی،محقق،اقبال شناس از ملک حق نوازخاں 21 /مارچ2008کوڈاکٹرصابرکلوروی صاحب کوفون کیا۔فون ان کے بڑے بیٹے شہزادنے اٹھایااورکہاکہ ہولڈکریں۔اباجی ابھی ابھی باہر گئے ہیں۔میں دیکھتا ہوں۔تھوڑی دیربعدواپس آکربتایاکہ وہ تودُورنکل گئے ہیں۔آپ بعدمیں ان سے رابطہ کر لیجیے۔میں نے...
  13. خاورچودھری

    آشاوٴں کی ہاٹ پر تن بکتا ہے آج

    دوہے خاور چودھری آشاوٴں کی ہاٹ پر تن بکتا ہے آج من بھیتر ماں ساچ ہو آوے جگ کو لاج اوگُن دھو دے گات کے ٹوٹا من کا ماد دونوں پاوٴں بیڑیاں سیاں کر آزاد باہر کڑکے دامِنی بھیتر آگ لگائے اَگنی جیسی کامنی شیتل ہوتی جائے رُوپ رسیلا بھور ہے آنکھ ہوئی سیراب مُکھڑا تیرا آد سے کرتا ہے بے...
  14. خاورچودھری

    ماں میں تھک گیا ہوں

    ”ماں !میں تھک گیا ہوں“ خاورچودھری اُردو اَدب خصوصاً نثری ادب میں داستان گوئی ،رپورتاژنگاری ،سفرنامہ نگاری کے ساتھ ساتھ آپ بیتیاں لکھنے کاچلن بھی عام ہے۔اگرچہ اس صنف کی طرف آنے والوں کی تعداد کم ہے مگرپھر بھی اُردو اَدب کو اس حوالے سے”غریب “ نہیں کہا جا سکتا۔قدرت اللہ شہاب کی”شہاب نامہ“...
  15. خاورچودھری

    قیصرسلیم کا نئے ناول پر ایک نظر

    قیصرسلیم کے نئے ناول ”نیانگربسالیا ہم نے“ پرایک نظر (خاورچودھری) جب دُنیا اس قدرنہیں پھیلی تھی اورلوگ آپس میں دیواروں کی طرح جڑے ہوئے تھے تو ان کے دُکھ درد بھی سانجھے تھے۔کسی ایک کی خوشی میں اگر سب شریک ہوتے توغم میں بھی برابرموجود ہوتے۔ان دنوں میں غم ہائے زمانہ کاپھیلاوٴ بھی یوں...
  16. خاورچودھری

    ہائیکو سے متعلق نوشینہ سحر کا مضمون

    ٹھنڈاسورج پر گفتگو نوشینہ سحر ”شاعری جذبات واحساسات کے اظہارکانام ہے۔شاعراپنی تخلیق کے ذریعے اظہارِذات کرتاہے اور تخلیقی عمل سے گزرکرنہ صرف خوداپنی ذات کاعرفان حاصل کرتاہے بلکہ دوسرے لوگوں پربھی اپنے آپ کومنکشف کردیتاہے یہی نہیں بلکہ خیالات کی انفرادیت زبان وبیان کاسلیقہ اورقرینہ اسے...
  17. خاورچودھری

    قرآن کریم کے نسخوں کی شہادت کی ظالمانہ کارروائی

    زمین اور آسمان بھی پھٹتے ہوں گے مگر ہماری آنکھیں ایسا کچھ نہیں‌دیکھ پائی ہیں۔۔۔۔۔ میرے آقا محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی پر اُترنے والی کتاب پاک کو ظالموں‌نے دریوں‌میں لپیٹ کر جلا دیا ہے۔۔۔۔ یہ واقعہ کہیں اور نہیں‌اسلام کے نام پرحاصل کیے گئے ملک کے ایک علاقہ جنڈ کے تین دیہاتوں...
  18. خاورچودھری

    ٹھنڈا سورج (ہائیکو/ماہیا) - از خاور چودھری

    ٹھنڈا سورج خاورچودھری (مطبوعہ جنوری 2006)
  19. خاورچودھری

    اپنے خطوط یا مضامین کا خاتمہ

    محترم اپنے مضامین (خطوط مکمل طور پر) اردو محفل سے ہٹانے کا کیا طریقہ ہے۔۔۔ مثلا بعض‌موضوعات کوختم کرنا چاہوں تو؟
  20. خاورچودھری

    خوب صورت چہرہ

    میں اردو محفل کی انتظامیہ کو اپ گریڈیشن کی تکمیل پر مبارک کہتا ہوں۔۔۔ بلاشبہ اس کا چہرہ پہلے سے زیادہ خوب صورت اور بھلا دکھائی دے رہا ہے البتہ سرنامہ " اردو محفل" جو اب لکھا ہوا ہے اس سے پہلے والا مجھے زیادہ پسند تھا۔۔۔۔ اس سرنامے میں محفل میں لفظ " ح " بہت کم جب کہ " ف " ضرورت سے زیادہ بڑا...
Top