نتائج تلاش

  1. فہد اشرف

    ناسخ واعظا مسجد سے اب جاتے ہیں مےخانے کو ہم- شیخ امام بخش ناسخ

    واعظا مسجد سے اب جاتے ہیں مے خانے کو ہم پھینک کر ظرفِ وضو لیتے ہیں پیمانے کو ہم کیا مگس بیٹھے بھلا اس شعلہ رو کے جسم پر اپنے داغوں سے جلا دیتے ہیں پروانے کو ہم تیرے آگے کہتے ہیں گل کھول کر بازوے برگ گلشنِ عالم سے ہیں تیار اڑ جانے کو ہم کون کرتا ہے بتوں کے آگے سجدہ زاہدا! سر کو دے دے مار کر...
  2. فہد اشرف

    دلاور فگار: موسیقی سے علاج

    موسیقی سے علاج اک محقق نے نئی تحقیق فرما دی ہے آج فنِ موسیقی سے بھی ممکن ہے انسانی علاج سچ ہے یہ دعوی تو رخصت ائے اطبائےکرام مسطگی کو بندگی قرص ملین کو سلام اب مداوائے مرض ہوگا نئے انداز سے اب ہو الشافی کی آواز آئے گی ہر ساز سے اب تو نوٹنکی ہی میں ہو گا علاج سامعین الفراق اے گل بنفشہ ،...
  3. فہد اشرف

    بشیر بدر یہ کسک دل کی دل میں چبھی رہ گئی

    اِک کسک دل کی دل میں چبھی رہ گئی زندگی میں تمہاری کمی رہ گئی ایک میں ایک تم ایک دیوار تھی زندگی آدھی آدھی بٹی رہ گئی رات کی بھیگی بھیگی چھتوں کی طرح میری پلکوں پہ تھوڑی نمی رہ گئی ریت پر آنسوؤں نے تیرے نام کی جو کہانی لکھی بے پڑھی رہ گئی میں نے روکا نہیں وہ چلا بھی گیا بےبسی دور تک...
  4. فہد اشرف

    تاسف اک ہوائے بے تکاں سے آخرش مرجھا گیا ۔۔۔۔۔۔۔

    انا للّہ وانا الیہ راجعون پروفیسر ملک زادہ منظور احمد اب ہمارے درمیان نہیں رہے - اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور اہل خانہ کو صبر کی توفیق دے.
  5. فہد اشرف

    جوش نعت- جوش ملیح آبادی

    نعت اے مسلمانو مبارک ہو نویدِ فتح یاب لو وہ نازل ہورہی ہے چرخ سے ام الکتاب وہ اٹھے تاریکیوں کے بامِ گردوں سے حجاب وہ عرب کے مطلعِ روشن سے ابھرا آفتاب گم ضیائے صبح میں‌شب کا اندھیرا ہوگیا وہ کلی چٹکی ، کرن پھوٹی سویرا ہوگیا خسروَ خاور نے پہنچا دیں شعائیں دور دور دل کھلے شاخیں ہلیں ، شبنم اڑی ،...
  6. فہد اشرف

    علی سردار جعفری کرشمہ

    کرشمہ مرے لہو میں جو توریت کا ترنم ہے مری رگوں میں جو یہ زمزمہ زبور کا ہے یہ سب یہود و نصاریٰ کے خوں کی لہریں ہیں مچل رہی ہیں جو میرے لہو کی گنگا میں میں سانس لیتا ہوں جن پھیپھڑوں کی جنبش سے کسی مغنئ آتش نفس نے بخشے ہیں جواں ہے مصحفِ یزداں کا لحن داؤدی کسی کی نرگسی آنکھوں کا نرگسی پردہ...
  7. فہد اشرف

    عالمی یومِ شاعری۔۔۔۔

    آج شاعری کا عالمی دن ہے اور محفلین اتنے چپ چپ ہیں کچھ تو کہو یارو- شاعری سے متعلق اشعار و اقوال ہی چپکا دو
  8. فہد اشرف

    گوہر رضا: دھرم میں لپٹی وطن پرستی

    دھرم میں لپٹی وطن پرستی کیا کیا سوانگ رچائے گی مسلی کلیاں، اجڑا گلشن، زرد خزاں دکھلائے گی یورپ جس وحشت سے اب بھی سہما سہما رہتا ہے خطرہ ہے وہ وحشت میرے ملک میں آگ لگائے گی جرمن گیس کدوں سے اب تک خون کی بدبو آتی ہے اندھی وطن پرستی ہم کو اس رستے لے جائے گی اندھے کویں میں جھوٹ کی ناؤ تیز چلی تھی...
  9. فہد اشرف

    بشیر بدر مسکراتے رہے غم چھپاتے رہے

    مسکراتے رہے غم چھپاتے رہے، محفلوں محفلوں گنگناتے رہے موت کے تیرہ و تار شمشان میں زندگی کے کنول جگمگاتے رہے غزلیں کمھلا گئیں، نظمیں مرجھا گئیں، گیت سنولا گئے ، ساز چپ ہو گئے پھر بھی اہل چمن کتنے خوش طبع تھے، نغمۂ فصلِ گل گنگناتے رہے تیری سانسوں کی خوشبو، لبوں کی مہک جانے کیسے ہوا ئیں اڑا لائی...
  10. فہد اشرف

    فرحت احساس کی شاعری

    فرحت احسا س کے شاعری کا کوئی دھاگہ ہو تو برائے مہربانی مجھے ٹیگ کریں شکریہ
Top