پس منظر
غالبؔ کے بعض محققین اور ان کے کلام کے بعض مرتبین نے کچھ ایسی غزلیں اور اشعار بھی مرزا غالبؔ سے منسوب کر دی ہیں جو حقیقتاً مرزا نوشہ کے نہیں ہیں بلکہ کسی دوسرے غالبؔ کے ہیں۔ یہ دھوکا محققین کو صرف اس لیے ہوا کہ انہوں نے غالبؔ تخلص کے دوسرے شعرا ء کے حالات و کلام پر تحقیقی نظر ڈالنے کی...