انیس الرحمن بھائی کے گھر 14 اکتوبر بروز منگل دوسرے بیٹے کی آمد ہوئی ہے۔ یوں اب ہمارے انیس بھائی دو بیٹوں کے باپ بن گئے ہیں۔ انیس بھائی آپ کو نومولود کی آمد بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ بچے کو دین و دنیا کے علوم اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ اور والدین کا فرمانبردار بنائے۔ آمین
یہ غزل بہت سے گلوکاروں نے گائی ہے۔ اور زیادہ تر نے "دیواروں سے باتیں کرنا اچھا لگتا ہے" کر کے گائی ہے۔ جبکہ اصل شعر "دیواروں سے ملکر رونا اچھا لگتا ہے"۔ اور دوسری بات کہ چند احباب نے انٹرنیٹ کی دنیا میں اس کے چند اشعار (خاص کر مقطع) کو ناصر کاظمی سے منسوب کر رکھا ہے جبکہ یہ اصل غزل جناب...
اب کے سال پُونم میں جب تو آئے گی ملنے، ہم نے سوچ رکھا ہے رات یوں گزاریں گے
دھڑکنیں بچھا دیں گے، شوخ ترے قدموں میں، ہم نگاہوں سے تیری، آرتی اتاریں گے
تو کہ آج قاتل ہے، پھر بھی راحتِ دل ہے، زہر کی ندی ہے تو، پھر بھی قیمتی ہے تو
پَست حوصلے والے، تیرا ساتھ کیا دیں گے!، زندگی اِدھر آجا! ہم تجھے...
جب میرے راستے میں کوئی میکدا پڑا
مجھ کو خود اپنے غم کی طرف دیکھنا پڑا
معلوم اب ہوئی تری بیگانگی کی قدر
اپنوں کے التفات سے جب واسطا پڑا
ْ
اک بادہ کش نے چھین لیا بڑھ کے جامِ مَے
ساقی سمجھ رہا تھا سبھی کو گرا پڑا
ترکِ تعلقات کو اک لمحہ چاہیے
لیکن تما م عمر مجھے سوچنا پڑا
یوں جگمگا رہا ہے مرا...
اج میں تکیا اکھاں نال،
وچ گودڑی لکیا لال ۔
سر دے اتے پھٹا پرولا،
ٹھبی جتی گنڈھیا جھولا ۔
چھجے کپڑے ہوئے لنگارے،
وچوں پنڈا لشکاں مارے ۔
حسن نہ جاوے رکھیا تاڑ،
نکل آؤندا کپڑے پاڑ !
نہیں ایہہ انگر، نہیں لنگارے
ایہہ تاں پھٹّ نصیباں مارے ۔
یا پھر لٹن مارن ڈاکے،
وڑی غریبی سنھاں لا کے ۔
حسن اوس دا میں...
سسی سوہنی سکیاں بھیناں برہوں دے گھر جائیاں
وکھّو وکھ نصیبےدونویں دُھروں لکھا لیائیاں
ایہدے ہتھوں دور بریتہ ، اوہدی تھلیں وَہانی
اوہ پانی نوں سکدی مر گئی ، ایہہ موئی وچ پانی
ایہہ پانی وچ غؤطے کھائے ، اوہ پئی پھکے ریتاں
لیکھ اوہدے وچ ہُسڑ گُمیں ، بھاگ ایہدے وچ سیتاں
باگاں دے وچ کھیڈدیاں نے ،جیہا...
"صرف مشترکہ کوششوں اور مقدر پر یقین کے ساتھ ہی ہم اپنے خوابوں کے پاکستان کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔"
یہ آخری ریکارڈ شدہ الفاظ تھے اس عظیم لیڈر کے جس نے پاکستان کے قیام کے لیے چلنے والی تحریک کی قیادت کی تھی۔ جو اس تحریک آزادی کا روح رواں تھا۔ ایک انگریز مفکر نے کہا تھاتم خوش قسمت ہو اگر بلند...
بے دِلی کیا یونہی دن گزر جائیں گے
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
رقص ہے رنگ پر رنگ ہم رقص ہیں
سب بچھڑ جائیں گے سب بکھر جائیں گے
یہ خراباتیانِ خردِ باختہ
صبح ہوتے ہی سب کام پر جائیں گے
کتنی دلکش ہو تم کتنا دل جُو ہوں میں
کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم
بے خبر آئے...
عمران اکرم صاحب سے ہماری ملاقات ہونی ہی تھی۔ ہو ہی گئی۔ ہم دونوں دفتری ساتھی تھے اور ہیں۔ ابتدا میں جن عادات و خصائل نے ہمیں ان کی طرف متوجہ کیا۔ وہ ان کی خوش خلقی اور ملنساری تھی۔ موصوف کو تصاویر کھینچنے کا شوق تھا۔ شوقیہ فوٹو گرافر تھے۔ جب ہمیں اس بابت علم ہوا تو "ہم چپ رہے ہم ہنس دیے" والے...
زندگی ہماری بھی کیا اداؤں والی ہے
تھوڑی دھوپ جیسی ہے ، تھوڑی چھاؤں والی ہے
پھر لہو میں ڈوبا ہے ، آدمی کا مستقبل
یہ صدی جو آئی ہے ، کربلاؤں والی ہے
سب سے جھک کے ملتا ہے ، سب سے پیار کرتا ہے
یہ جو ہے ادا اس میں ، یہ تو گاؤں والی ہے
اس کے ذرے ذرے میں ، حسن ہے محبت ہے
یہ ہماری دھرتی تو...
جب ہے دریا تو عصا بھی چاہیے
خواہشوں کو راستہ بھی چاہیے
صرف راحت بے حِسی کا نام ہے
زندگی کو حادثہ بھی چاہیے
پاس ہو تم پھر بھی باقی ہے حجاب
اِک اِجازت کی ادا بھی چاہیے
سر بلندی ہے مقدر سے مگر
کچھ بزرگوں کی دعا بھی چاہیے
کیوں خزانے کی طرح محفوظ ہو
ذہن کو تازہ ہوا بھی چاہیے
پاؤں پھیلانے...
نہیں !
لوگوں سے کیا شکوہ
اور اِن لوگوں سے کیا شکوہ
یہ بے چارے تو ویسے بھی
یونہی عیسیٰ کی بھیڑیں ہیں
جنہیں کوئی بھی چرواہا
محبّت،امن اور تعمیر کا چارہ دکھا کر جس طرف بھی ہانک لے جائے
یہ جائیں گے
تمنّا کی "نظر بندی" تو یوں بھِی سخت ھوتی ہے
خیالوں اور نا پختہ ارادوں کی جہاں بھگدڑ مچی ہو
پھر وہاں کس...
دنیاں بھر دے کالے چٹے چور لٹیرے
سوچیں پے گئے - کی ہویا رات جے مکّ گئی
جے دھرتی دے کامیاں اگے گردن جھکّ گئی
کی ہووےگا ؟
رات نوں روکو
روشنیاں دے ہڑ دے اگے
اچیاں اچیاں کندھاں چقو
رات نوں روکو
ہڑ دی گونج تے گھوکر سن کے
تاجاں تے تختاں دی دنیاں کمب اٹھی اے
اک مٹھی اے
جدوں ایہناں دی لٹکھسٹّ نوں خطرہ...
حضرت عمرؓ نے مدائن کے لیے نئے امیر کا تقرر فرما کر اُنھیں مدائن کی طرف روانہ فرمایا،تواہل شہرنئے امیر کی آمد کی خبر سن کر اُن کے استقبال کے لیے گروہوں کی شکل میں باہر نکل آئے۔ اُن کا شوق و رغبت انھیں اس صحابی جلیل کی ملاقات کے لیے کشاں کشاں لیے جا رہا تھا جس کے زہد وورع کے بارے میں انھوں نے بہت...
ان صاحب کا تعارف لکھنے بیٹھوں تو صبح سے شام ہو جائے۔ بزرگ صورت جوان سیرت بہت دلچسپ آدمی ہیں۔ فرماتے مجھے دہرا فائدہ ہوتا ہے۔ بزرگوں کے سامنے چھوٹا اور جوانوں کے سامنے تجربہ کار کی حیثیت ہے۔ ہم نے جب عرض کیا کہ جملے میں جوانوں کے مقابلے بزرگ کا لفظ آنا چاہیے تو گرم ہوگئے۔غصے سے کہنے لگے ابھی تو...
یوں تو دنیا میں بڑے بڑے منحوس گزرے ہوں گے۔ لیکن ہماری تو بات ہی الگ تھی۔ پیدائش سے لے کرجوانی تک ایسا کون سا کارنامہ تھا جو ہم نے کر نہیں دکھایا۔ یا کون سا ایسا کارنامہ تھا۔ جو ہم نے ہونے دیا ہو۔ ہردوصورت میں ہم نے ہمیشہ ستاروں کو گردش میں دیکھا۔ اس بات پر اعتبار اس حد تک بڑھ گیا کہ کبھی کسی نے...
راستی، راستائی اور راستینی تلاش کرنے والوں کے لیے یہ ایک پُر آشوب زمانہ ہے۔ دلوں میں تاریکی پھیلی ہوئی ہے۔ دلیلوں پر درہمی کی اُفتاد پڑی ہے اور دانش پر دیوانگی کے دورے پڑ رہے ہیں۔ نیکی اور بدی اس طرح کبھی خلط ملط نہ ہوئی تھیں۔ اِدھر یا اُدھر، جدھر بھی دیکھو، ایک ہی سا حال ہے۔ تیرہ درونی نے اپنی...
کل رات میرا بیٹے مرے گھر
چہرے پر منڈھے خاکی کپڑا
بندوق اٹھائے آن پہنچا
نوعمری کی سرخی سے رچی
اس کی آنکھیں جان گئی
اور بچپن کے صندل سے منڈھا
اس کا چہرہ پہچان گئی
وہ آیا تھا خود اپنے گھر
گھر کی چیزیں لے جانے کو
ان کہی کہی منوانے کو
باتوں میں دودھ کی خوشبو تھی
جو کچھ بھی سینت کے رکھا تھا
میں ساری...
شام ڈھلنے کے قریب تھی۔ سامنے ٹی وی پر ایک ہی چینل بہت دیر سے چل رہا تھا۔ ہم کبھی ٹی وی پر نگاہ ڈالتے تو کبھی چند گز دور پڑے ریموٹ پر۔ دل چاہ رہا تھا کہ اٹھ کر ریموٹ اٹھا لیں۔ لیکن اس سے ہماری سست طبع پر حرف آنے کا شدید امکان تھا۔اگرچہ گھر میں اور کوئی نہ تھا جو کہہ سکتا کہ اس نے خود اٹھ کر...
اگر آپ لوگ بھی حساب لگانا چاہتے ہیں کہ اب تک کتنا ثواب کما چکے ہیں۔ تو فارمولا استعمال کر کے اندازہ لگا سکتے ہیں۔ بلکہ اندازہ کیا۔ بالکل ٹھیک ٹھیک مقدار پتا چل جائے گی۔