Data Types
ڈیٹا ٹائپ سے مراد ہے کہ جو بھی ڈیٹا پروگرام میں استعمال ہو گا وہ کسی خاص قسم سے متعلق ہوگا جس کا تعین مواد کی قیمت سے ہوگا ۔ یعنی اگر ڈیٹا نمبروں کی شکل میں ہے تو اس کی ٹائپ نمبر ہوگی اور اگر وہ حروف اور الفاظ پر مشتمل ہے تو وہ ٹائپ اسٹرنگ سے متعلق ہوگا۔ اس طرح ان کی مزید تقسیم بھی...
متغیر (Variable)
متغیر(variable) مثال ہیں شناخت کنندہ (identifier) کی۔
شناخت کنندہ (identifier) ایک نام ہے جو کسی کی شناخت یا نشاندہی کے لیے دیا جاتا ہے اور بعد میں اسی شناخت اور نشاندہی کی مدد سے اس نام کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی کے اس لفظ کا مطلب ہی اس کے مقصد کو ظاہر کرتا ہے...
سالم تقسیم (Integer Division)
سالم تقسیم (Integer Division) یوں تو عام تقسیم کی طرح ہی ہوتی ہے تاہم یہ جواب میں صرف سالم اعداد ( *Integer Values) ہی فراہم کرتی ہے۔ اور اگر اعشاریہ کے بعد کوئی رقم تو اُسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لئے ہم 2 عدد // سائن استعمال کرتے ہیں۔
مثلاً اگر ہم 5 کو...
پائتھون شیل بطور کیلکولیٹر
پائتھون شیل (IDLE) سے مانوس (Familiar) ہونے کے لئے شیل کو بطورِ کیلکولیٹر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مثال ملاحظہ کیجے:
>>> 2 + 2 # Hit enter after writing expression
4
>>> 2 * 2
4
>>> 2 / 2
1.0
>>> 2 - 2
0
>>>
پہلی مثال میں "+" کا نشان Operator کہلائے گا جب کہ 2...
پائتھون[بنیاد سے]
پائتھون کورس برائے محفلین
مری انتہائے نگارش یہی ہے
ترے نام سے ابتدا کر رہا ہوں
خوش آمدید:
کورس میں شامل ہونے والے تمام احبا ب کو خوش آمدید۔ اُمید ہےہماری اور آپ کی کاوشیں ہم سب کے لئے سود مند ثابت ہوں گی۔
کچھ کورس کے بارے میں:
پائتھون [بنیاد سے] ایک ایسا ابتدائی درجے کا...
پائتھون انسٹالیشن
اگر آپ مائیکروسافٹ ونڈوز کے صارف ہیں تو ان میں سے کوئی ایک ورژن ڈاؤنلوڈ کر لیجے۔
اپنی ونڈوز کا ورژن چیک کریں کہ آیا وہ 32 بٹ ہے یا 64 بٹ۔
1۔ My Computer پر رائٹ کلک کریں
2۔ پھر آخری آپشن properties پر کلک کریں
3۔ آپ کے سامنے کنٹرول پینل کا سسٹم صفحہ کھل جائے گا۔...
غزل
کیسا چپ چپ تھا مرے عزم سفر کو دیکھ کر
ڈر گیا میں اخری بار اپنے گھر کو دیکھ کر
میرے سر اس چار دیواری کے کتنے قرض تھے
سر جھکا جاتا تھا ان دیوار و در کو دیکھ کر
شہر سے رخصت کے منظر کا بھی اپنا کرب تھا
دل لہو روتا تھا اک اک رہ گزر کو دیکھ کر
کیا عمارت تھی کہ جس کو وقت غارت کر گیا
انکھ...
Coursera نے Learn To Program : The Fundamentals کے نام سے سات ہفتوں کا کورس آفر کیا۔ محفل کے پائتھون لرنرز کی سہولت کے لئے ان کے وڈیو لیکچرز یہاں پیش کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ اردو اسباق کے ساتھ ساتھ اگر کوئی دوست ان سے بھی سیکھنا چاہے تو اُسے آسانی رہے۔ ان وڈیوز کی شئرنگ کورسیرا سے آفیشل پرمیشن...
غزل
کہہ رہے تھے لوگ صحرا جل گیا
پھر خبر آئی کہ دریا جل گیا
دیکھ لو میں بھی ہوں، میرا جسم بھی
بس ہُوا یہ ہے کہ چہرہ جل گیا
میرے اندازے کی نسبت وہ چراغ
کم جلا تھا، پھر بھی اچّھا جل گیا
شارٹ سرکٹ سے اُڑی چنگاریاں
صدر میں اک پھول والا جل گیا
آگ برسی تھی بدی کے شہر پر
اک ہمارا بھی شناسا جل...
غزل
اک اپنے سلسلے میں تو اہلِ یقیں ہوں میں
چھ فیٹ تک ہوں، اس کے علاوہ نہیں ہوں میں
روئے زمیں پہ چار ارب میرے عکس ہیں
اِن میں سے میں بھی ایک ہوں، چاہے کہیں ہوں میں
ویسے تو میں گلوب کو پڑھتا ہوں رات دن
سچ یہ ہے اک فلیٹ ہے، جس کا مکیں ہوں میں
ٹکرا کے بچ گیا ہوں بسوں سے کئی دفعہ
اب کے جو...
غزل
سڑکوں پہ گھومنے کو نکلتے ہیں شام سے
آسیب اپنے کام سے، ہم اپنے کام سے
نشّے میں ڈگمگا کے نہ چل، سیٹیاں بجا
شاید کوئی چراغ اُتر آئے بام سے
غصّے میں دوڑتے ہیں ٹرک بھی لدے ہوئے
میں بھی بھرا ہُوا ہوں بہت انتقام سے
دشمن ہے ایک شخص بہت، ایک شخص کا
ہاں عشق ایک نام کو ہے ایک نام سے
میرے تمام...
غزل
اوپر بادل، نیچے پربت، بیچ میں خواب غزالاں کا
دیکھو میں نے حرف جما کے نگر بنایا جاناں کا
پاگل پنچھی بعد میں چہکے پہلے میں نے دیکھا تھا
اُس جمپر کی شکنوں میں ہلکا سا رنگ بہاراں کا
بستی یوں ہی بیچ میں آئی اصل میں جنگ تو مجھ سے تھی
جب تک میرے باغ نہ ڈوبے، زور نہ ٹوٹا طوفاں کا
ہم املاک...
غزل
سفر میں جب تلک رہنا سفر کی آرزو کرنا
گھروں میں بیٹھ کر بیتے سفر کی گفتگو کرنا
جنھیں روٹھے ہوئے دلدار کی بانہیں سمجھتے ہو
وہ شاخین کاٹ لانا پھر انہیں زیبِ گلو کرنا
تمہیں دیکھیں نہ دیکھیں ایک عادت ہے ، کہ ہر شب کو
تمہارے خواب کی سونے سے پہلے آرزو کرنا
غمِ نا آگہی، جب رقصِ وحشت کا خیال...