نتائج تلاش

  1. حیدرآبادی

    کبھی دریا نہیں کافی ، کبھی قطرہ ہے بہت

    اک غزل اُس پہ لکھوں دل کا تقاضا ہے بہت اِن دنوں خود سے بچھڑ جانے کا دھڑکا ہے بہت رات ہو دن ہو غفلت ہو کہ بیداری ہو اُس کو دیکھا تو نہیں ہے اُسے سوچا ہے بہت تشنگی کے بھی مقامات ہیں کیا کیا یعنی کبھی دریا نہیں کافی ، کبھی قطرہ ہے بہت میرے ہاتھوں کی لکیروں کے اضافے ہیں گواہ میں نے پتھر...
  2. حیدرآبادی

    "آنند نرائن ملا" کا منتخب کلام

    آنند نرائن ملا سرِ محشر یہی پوچھوں گا خدا سے پہلے تو نے روکا بھی تھا مجرم کو خطا سے پہلے اشک آنکھوں میں ہیں ہونٹوں پہ بُکا سے پہلے قافلہ غم کا چلا بانگِ درا سے پہلے اُڑ گیا جیسے یکایک میرے شانوں پر سے وہ جو اک بوجھ تھا تسلیمِ خطا سے پہلے ہاں یہاں دل جو کسی کا ہے...
  3. حیدرآبادی

    جدہ کی عالمی اردو کانفرنس : تجزیہ ، تنقید

    جدہ (سعودی عرب) میں اسی ماہ کی 6 اور 7 تاریخ کو ایک کانفرنس بنام "عالمی اردو کانفرنس" منعقد ہوئی تھی۔ حیدرآباد کے معروف اردو اخبار روزنامہ "اعتماد" کے سعودی عرب کے نمائیندے محترم جناب "غوث ارسلان" نے اس کانفرنس کا تجزیہ کیا ہے جو مذکورہ اخبار کے اتوار ایڈیشن 15۔جون۔2008 کی اشاعت میں شائع ہوا۔...
  4. حیدرآبادی

    دیوناگری رسم الخط سیکھنا اب بہت آسان

    ہندی زبان ہندوستان / بھارت / انڈیا کی قومی زبان ہے۔ حکومتی سطح پر جو زبان بولی جاتی ہے وہ زیادہ تر سنسکرت آمیز ہے لہذا ہندوستانی معاشرے میں مقبول نہیں ہے۔ عوامی سطح پر جو زبان مقبول عام ہے عموماً اسے ہی ہندی یا ہندوستانی زبان کا لقب دیا گیا ہے۔ اور یہی زبان درحقیقت عام بول چال کی اردو زبان...
  5. حیدرآبادی

    کچھ گلزار کے بارے میں

    گلزار - سمپورن سنگھ 'گلزار' سمپورن سنگھ گلزار(پیدائش: اگست 1936ء) ، " گلزار " کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے معروف شاعر، فلم میکر ، ہدایتکار، اور پلے رائٹر ہیں۔ آپ اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں لکھتے ہیں۔ ہندوستانی فلموں کے بہت سے مشہور نغمے آپ ہی کے قلم کا شاہکار ہیں۔ " چاند...
  6. حیدرآبادی

    یہ لکھنؤ کی سرزمیں ۔۔۔ یہ لکھنؤ کی سرزمیں

    نغمہ : یہ لکھنؤ کی سرزمین ۔۔۔ فلم : چودھویں کا چاند (1960 ء‫) نغمہ نگار : شکیل بدایونی گلوکار : رفیع موسیقار : روی یہ لکھنؤ کی سرزمین ۔۔۔ یہ لکھنؤ کی سرزمین، یہ لکھنؤ کی سرزمین یہ رنگ و روپ کا چمن یہ حسن و عشق کا وطن یہی تو وہ مقام ہے جہاں اودھ کی شام ہے جواں جواں ہنسی ہنسی یہ...
  7. حیدرآبادی

    ہندوستان میں اُردو

    عموماً کہا جاتا ہے کہ : ہندوستان میں اُردو مر رہی ہے۔ جبکہ حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔ یہ دراصل دورِ حاضر کے ہندوستانی مسلمانوں کی اپنی سوچ ہے جن کی سیاسی ، سماجی اور علمی شناخت مردہ سی ہو گئی ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں کی مثال اُس نوجوان کی سی ہے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود ملازمت کے لیے سرگرداں...
  8. حیدرآبادی

    کیا سعودی عرب پاگل خانہ ہے ۔۔۔۔ ؟‫!

    روزنامہ جنگ کے انٹرنیٹ یونیکوڈ ایڈیشن کی ایک خبر کسی نے جو بتائی ، وہ یوں ہے سعودی عرب پاگل خانہ اور وہاں کے قوانین غیراسلامی ہیں : جمائما خان آج سے کچھ ماہ قبل (غالبا ماہ مئی میں) بی۔بی۔سی کی ایک خاتون رپورٹر نے بھی اسی طرح کا زہر اگلا تھا : ۔۔۔ سعودی عرب اب بھی ایک ایسی مملکت ہے جہاں...
  9. حیدرآبادی

    دکن کے معروف و منفرد شاعر جناب غیاث متین کا انتقال

    پرفیسر غیاث متین سابق صدر شعبہ اردو ، جامعہ عثمانیہ ، حیدرآباد ، انڈیا کا انتقال پُر ملال السلام علیکم معزز قارئین ابھی کچھ دن قبل ہم نے پاکستان کی لال مسجد سانحے کے متعلق ایک نظم ’زمین والوں کے نام‘ ، اردو محفل پر یہاں لگائی تھی۔ حیدرآباد کے جس معروف اور منفرد قادر الکلام شاعرِ محترم...
  10. حیدرآبادی

    انتخاب : مخدوم محی الدین

    مخدوم محی الدین (پ:1908 ، م:1969) سابق آزاد ریاست حیدرآباد دکن کے انقلابی شاعر تھے۔ آپ محیر العقل شاعرانہ تخیلات و جولانی طبع کے مالک تھے۔ مارکسی سوشلسٹ خیالات کے تحت آپ نے ترقی پسند تحریک کی حمایت کی اور کمیونسٹ پارٹی کے زیر اثر نظام کی حکومت کے خلاف مسلح جدودجہد میں حصہ لیا۔ آپ کا شائع شدہ...
  11. حیدرآبادی

    زمین والوں کے نام !!

    نظم : زمین والوں کے نام !! ( شاعر : پروفیسر غیاث متین ، سابق صدر شعبۂ اردو جامعہ عثمانیہ ، حیدرآباد دکن ۔ بحوالہ شعری مجموعہ : دھوپ، دیواریں، سمندر، آئینہ ) پیش لفظ : ایک (نام نہاد) سیکولر دیس میں رہ کر ہم نے ’غیروں‘ کے ہاتھوں بہت دکھ جھیلے ہیں۔ ہم نے وہ سیاہ دن بھی دیکھا جب ہماری...
  12. حیدرآبادی

    PhpBB انگریزی سے اردو منتقلی

    السلام علیکم ہمارے بعض دوست پی۔ایچ۔پی۔بی۔بی کا انگریزی فورم چلاتے ہیں۔ فورم تو اردو کا ہے مگر رومن اردو استعمال ہوتی ہے۔ کیا اس فورم کو اردو محفل ہی کے طرز پر اردو فورم میں‌ اس طرح منتقل کیا جا سکتا ہے کہ سارا سابقہ ڈاٹا ضائع نہ ہو ؟؟ اگر کوئی دھاگہ اس ضمن میں‌ پہلے سے یہاں‌ موجود ہو تو...
  13. حیدرآبادی

    برقعہ ، پگڑی - تسلیمہ نسرین ، خشونت سنگھ

    خشونت سنگھ ، ہندوستان کے ایک معروف صحافی ، ادیب اور دانشور ہیں ۔ لگتا ہے اب ان کی عمر کے زوال نے ان کی سوچوں پر بھی یلغار کر دی ہے ۔ ورنہ آج سے کچھ سال قبل تک بھی آپ جناب ایک ایسی اعتدال پسند اور انسانیت نواز شخصیت کے طور پر متعارف تھے جس کا ایقان تمام مذاہب کے یکساں احترام پر رہا ہو ۔ کچھ عرصے...
  14. حیدرآبادی

    انتخابِ غیاث متین

    (پروفیسر) غیاث متین ... ایک تعارف ١٩٦٠؁ء کے بعد حیدرآباد دکن سے اُبھرنے والے جدید لب و لہجے کے شعراء میں غیاث متینؔ کا نام بڑا اہم اور نمایاں ہے۔ ١٩٦٦؁ء میں شائع ہونے والی جدید شعراء کی انتھالوجی ''آبگینے'' میں ان کی سات نظمیں شامل ہیں، جسے ہندوستان اور پاکستان کے ادبی حلقوں میں بے...
  15. حیدرآبادی

    گناہوں کی راتیں

    افسانہ ’ لحاف ‘ کے سلسلے میں عصمت چغتائی پر مقدمہ دائر ہوا تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ مقدمہ کی پیروی کے لیے بمبئی سے لاہور پینچیں اور میاں ایم۔اسلم کے ہاں قیام کیا ۔ میاں صاحب نے حسبِ عادت نہایت خندہ پیشانی سے ان کا خیر مقدم کیا ۔ رات کو کھانے کے بعد عصمت سے انتہائی مشفقانہ لہجے میں کہنے لگے ...
  16. حیدرآبادی

    آدمی کا ارتقاء

    آدمی کا ارتقاء :D ۔۔ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی ارتقائی منزلیں ۔۔ :wink: شادی سے پہلے : ہیرو نمبر وَن شادی کے بعد : قلی نمبر وَن شادی سے پہلے : مَیں نے پیار کیا شادی کے بعد : یہ مَیں نے کیا کیا ؟ شادی سے پہلے : جان ، مت جاؤ ! شادی کے بعد : جان مت کھاؤ ! شادی سے پہلے : تم...
  17. حیدرآبادی

    " آزاد نظم " اور " نثری نظم "

    معروف دانشور و ادیب سلیمان اریب مرحوم کا قول ہے : اگر اردو کے لکھنے وا لوں کی فہرست مرتب کی جائے تو ان میں شاعروں اور افسانہ نگاروں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی ۔ اور ان میں بھی کُل تعداد کا دو تہائی صرف شاعر ہوں گے ۔ اللہ کی پناہ ۔۔۔۔۔ ! اب تو ہونے یہ لگا ہے کہ ہر وہ موزوں طبع شخص جو دو چار...
  18. حیدرآبادی

    اخبارات - مقصدِ اشاعت ؟

    اخبارات - مقصدِ اشاعت ؟ ۔۔۔ انگریزی سے اردو تک ! مضمون نگار : قیصر تمکین ، لندن ۔ ہندوستان میں اردو کا مجموعی طور پر جو حال ہے وہ اظہر من الشمس ہے ۔ اس کے باوجود لوگ رسالے نکالتے ہیں ، کتابیں لکھتے اور اخبارات کا اجراء کرتے رہتے ہیں ۔ بہت سے ادیبوں کو وقتاً فوقتاً خطوط ملتے رہتے ہیں کہ ایک...
  19. حیدرآبادی

    مجتبیٰ حسین کو پدم شری اعزاز

    معروف مزاح نگار مجتبیٰ حسین کو پدم شری اعزاز حکومتِ ہند نے شہرہء آفاق مزاح نگار جناب مجتبیٰ حسین کو باوقار ہندوستانی سرکاری اعزاز پدم شری کے لیے منتخب کر کے اردو ادب اور بالخصوص مزاحیہ ادب کو بھی اعزاز بخشا ہے ۔ ایک اور معروف ہندوستانی مزاح نگار یوسف ناظم نے بہت پہلے کہا تھا : " مزاحیہ ادب...
  20. حیدرآبادی

    ایک نام دو شہر - حیدرآباد سندھ

    حیدرآباد ایک طلسماتی نام شہرِ محبت تہذیب و ثقافت کا آئینہ ! ساری دنیا میں ایک نام کے دو خوبصورت شہر ۔ ایک ہندوستان میں اور دوسرا پاکستان میں ۔ دونوں کی بنیادیں تاریخی ۔۔۔ دونوں کا ماضی عظیم الشان ۔۔۔ تہذیب و ثقافت پسند و انتخاب و نیز کئی امور میں یکسانیت و مماثلت ۔ ۔۔۔۔ پاکستانی شہر کا...
Top