نتائج تلاش

  1. مغزل

    بورے والا، میاں چنوں ، فیصل آباد، رحیم یار خان ، لاہور ، پنڈی ، اسلام آباد ، حسن ابدال سے ہوتا...

    بورے والا، میاں چنوں ، فیصل آباد، رحیم یار خان ، لاہور ، پنڈی ، اسلام آباد ، حسن ابدال سے ہوتا ہوا پشاور شریف کی یاترا کا قصد انشا اللہ
  2. مغزل

    آدمی (نظم از سید ضمیر جعفری)

    کیا کہنے ہیں سبحان اللہ ، کیا ہی عمدہ پیرایہ ہے کہ وجود و عدم اور لاموجود کی تثلیث میں شفتگی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے آدمی کی بے بضاعتی اور عدم تکمیلیت پر بحث کی گئی ۔ ملفوف معاشرے (ریپر سوسائٹی) کی بھر پور تشریح ہے ، ضمیر صاحب کی نظم اپنی مثال آپ ہے مگر مجھے کہہ لینے دیجے کہ جوش ملیح آبادی...
  3. مغزل

    دورہء پاک ٹی ہاؤس

    جی عاطف بھائی انشا اللہ پورا ارادہ ہے کہ بورے والا، میاں چنوں ، فیصل آباد، رحیم یار خان ، لاہور ، پنڈی ، اسلام آباد ، حسن ابدال سے ہوتا ہوا پشاور شریف کی یاترا کروں گا، اصل میں تو پشاور (کے پی کے) یاترا ہی ہے مگر راستے میں شہروں میں دوست احباب نے ہمارے سفر کو ادبی ’دورہ‘ (ہاہہاہا) بنا دیا ہے۔...
  4. مغزل

    آدمی (نظم از سید ضمیر جعفری)

    جی بھیا جی سلام دعائیں اور گلہ اسی وقت شاملِ سماعت کا شرف حاصل ہوچکا تھا مگرمراسلہ جھونکنے میں بجلی دغا دے گئی تھی۔ معاملہ صرف اور صرف عدم فراغ کا ہے جبھی تو میں نے لکھا کہ میں غائبین میں سے ہوں ۔۔۔:) رہی سہی کسر بجلی پوری کردیتی ہے۔ پھر بال بچوں سے فرصت ملے تو محفل میں آؤں نا۔ آپ کی بھابھی...
  5. مغزل

    دورہء پاک ٹی ہاؤس

    کیا بات ہے عاطف بھائی مزا آگیا میں نے سوچا تھا کہ چپکےسے لاہور آؤں گا اور پاک ٹی ہاؤس کی زیارت کرتے ہوئے 2 چار تصویراں بنوا کے محفل میں شامل کروں گا۔۔اور نیچے مصرع لکھوں گا کہ ’’ اب ہمیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر ‘‘ مگر پھر خیال آیا کہ آپ سب سے ملاقات کیسے ہوگی ؟؟؟ :) اب کیا کروں ؟؟ کوئی...
  6. مغزل

    مبارکباد پنج ہزاری محترمہ مہ جبین صاحبہ

    :) آمین ثمہ آمین خالہ جانی ، جی جی خالہ جان یہ تساہلِ عارفانہ صاحبہ رشتے میں تجاہلِ عارفانہ کی منجھلی بہن ہے ہاہاہہاہا:blushing::laughing::blushing:
  7. مغزل

    مبارکباد پنج ہزاری محترمہ مہ جبین صاحبہ

    مملکتِ اردو محفل میں پنج ہزاری منصب اور مسند پر متمکن ہونے پرہماری خالہ جان کو مجھ ناچیز اور میری ہر چیز یعنی میری پٹھانی کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش ہے گر قبول افتد:) بجلی کے تعطل اور تساہلِ عارفانہ کی وجہ کر ہمیشہ کی طرح تاخیر سے حاضر ہیں ہم :p:laugh: اور حسبِ سابق امید ہے کہ معاف کیجے...
  8. مغزل

    نایاب بھائی ، بلال میاں ، فاتح بھائی محبتوں کے لیے ممنون ہوں ۔ سعود بھیا شاد سلامت رہیں آباد...

    نایاب بھائی ، بلال میاں ، فاتح بھائی محبتوں کے لیے ممنون ہوں ۔ سعود بھیا شاد سلامت رہیں آباد رہیں گنّے سے جان چھڑالی اور چائے پر دعوت بھی نہ دی۔۔ عائشہ بٹیا ہم دونوں آپ کی شرارتوں کو بہت مس کرتے ہیں اور یاد رکھتے ہیں ۔ آپ کی آپی نے بہت لاڈ اور بہت پیار کہا ہے آپ کو۔۔ سو کیوٹ گڑیا رانی
  9. مغزل

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    موت کیا ہے سفر ہے آنکھوں کا ایک منظر میں ایک منظر سے !!! م۔م۔مغل (سفر)
  10. مغزل

    شعرائے اردو محفل فورم کے کونسے اشعار آپ کو پسند آئے؟

    دل انتظار میں ہوگا کواڑ کھولے ہوئے کسی بھی دن چلے آنا کسی بہانے سے !! :battingeyelashes: کلامِ تازہ : ناز غزل :battingeyelashes:
  11. مغزل

    شعرائے اردو محفل فورم کے کونسے اشعار آپ کو پسند آئے؟

    شکریہ اسامہ محبتوں کے لیے سراپا سپاس ہوں شاد رہو آباد رہو۔۔:) حاشیہ : مغزل میرا کلمہ اندراج ہے شہزادے اور قلمی نام (م۔م۔مغل) ہے۔:p
  12. مغزل

    غائب اراکین یا تائب اراکین

    ہمیں تو کسی نے ٹیگ ہی نہیں کیا ۔۔۔ ہاہاہاہہاہا :) اسے کہتے ہیں پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔۔:p میں غائبین میں سے ہوں اور میری پٹھانی تائبین میں سے ہے یعنی ہم دنوں ایک دوسرے کے نائبین میں ہیں ۔۔:atwitsend: یہ الگ بات کے سعود بھیا اور فاتح الافریقہ بھیا سے تمام تر غیاب میں رابطہ ضرور ہے۔۔ :p:p...
  13. مغزل

    احباب بشمول فاتح ، عاطف ، شمشاد بھائی بالخصوص سعود بھیا کی خدمت میں بندہ ناچیز اور میری ہر چیز...

    احباب بشمول فاتح ، عاطف ، شمشاد بھائی بالخصوص سعود بھیا کی خدمت میں بندہ ناچیز اور میری ہر چیز یعنی بیگم صاحبہ کی طرف سے دعائیں اور سلام۔
  14. مغزل

    آدمی (نظم از سید ضمیر جعفری)

    عاطف بھائی رسید حاضر ہے بجلی عنقا ہونے کو ہے فرصت سے حاضر ہوتا ہوں انسلاک کے لیے سراپا سپاس ہوں۔ آپ کی بھاوج نے بھی دعا سلام کہا ہے آپ کو۔۔:)
  15. مغزل

    خالد احمد صاحب ہم میں نہیں رہے

    مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم تو نے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کیے؟ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مجھے نوید صادق بھائی کے میسج سے خبر ہوئی خدیجہ صاحبہ کے انتقال پر کراچی میں ملے تو آنکھوں میں زندگی کی کوئی لہر نظر نہ آتی تھی ۔ ابتدا میں نوید بھائی کے وسیلے سے بیاض بابت گفتگو کا شرف حاصل رہا...
  16. مغزل

    تاسف معروف سوز خواں پروفیسر سبطِ جعفر زیدی صاحب فائرنگ سے جاں بحق

    انا للہ و انا الیہ راجعون! آہ ۔۔ مرحوم کیا ہی اچھے شاعر تھے گو کہ ملاقاتیں چند ایک ہی رہیں مگر بہت جلد گھل مل جانے والی شخصیت کےمالک تھے ۔ یقین ہی نہیں آتا کہ آج ہم میں نہیں رہے ، خدا لغزشوں پر معاف فرمائے اور داخلِ جناں فرمائے آمین۔
  17. مغزل

    کسی بھی دن چلے آنا کسی بہانے سے ۔۔ (میری جان کی تازہ غزل کا مصرع)

    کسی بھی دن چلے آنا کسی بہانے سے ۔۔ (میری جان کی تازہ غزل کا مصرع)
  18. مغزل

    سندباد جہازی سے ہنگامی غرقابی ملاقات

    جی بابا جانی ضرور بالضرور حاضر ہوتا ہوں ربط ذپ کر دیجے گا انشا اللہ حاضری رہے گی ۔۔ :)
Top