نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی...

    ضیا محی الدین صاحب پی ٹی وی پر ایک پروگرام کیا کرتے تھے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مہمان مدعو ہوتے تھے۔ ایک روز امجد اسلام امجدؔ صاحب آئے ہوئے تھے۔ انھوں نے ایک مصرع پڑھا۔ فرماتے تھے کہ یہ جادوئی مصرع ہے۔ ہر مصرعے کے ساتھ بطورِ مصرعِ ثانی چپک جاتا ہے اور نقش ہائے رنگ رنگ پیدا کرتا ہے۔ مصرع...
  2. راحیل فاروق

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    اے مجسم شرحِ قرآنِ حکیم قافلہ سالارِ راہِ مستقیم باز بنگر بر غریبانِ حرم ما سراغِ منزلت گم کردہ ایم زندگی کا پہلا نعتیہ کلام ہے۔ فارسی دان اربابِ ذوق سے دست بستہ مدد کی درخواست ہے۔
  3. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے حُسن سے عشق ہو گیا ہے مجھے بندہ پرور! جُنوں کی بات نہیں ایک صحرا پُکارتا ہے مجھے کچھ مَقامات پر نظر کر کے راستوں نے بھی طے کیا ہے مجھے بڑی بھٹکی ہوئی نِگاہ سہی سامنے کوئی دیکھتا ہے مجھے توُ نے، اے بوُئے آرزُو! تُو نے تُو نے بَرباد کر دیا ہے مجھے عِشق ہے یا بَلا ہے...
  4. راحیل فاروق

    تو الٰہی! حساب مت لیجو

    آداب۔ عرصہ بیتا کسی سے اصلاح لیے ہوئے۔ ابھی بیٹھے بیٹھے ایک خیال آیا۔ اسے موزوں کیا ہے۔ اہلِ نظر کی خدمت میں پیش ہے۔ اصلاح کی درخواست ہے! روزِمحشر عذاب مت دیجو اور مجھ کو خراب مت کیجو تیرے بندوں نے گن لیا سب کچھ تُوالٰہی!حساب مت لیجو
  5. راحیل فاروق

    اردو ناموں کا وکی

    آج محفل پہ ناموں اور تخلصوں وغیرہ سے متعلق کچھ دھاگے دیکھ رہا تھا۔ خیال آیا کہ کتنا اچھا ہو اگر ایک وکی قائم کر دیا جائے جس پر لوگ ہر قسم کے اردو میں استعمال ہو سکنے والے بچوں اور بچیوں کے نام مع مطالب لکھ دیا کریں اور ساتھ ساتھ اصلاح و استناد کا سلسلہ بھی چلتا رہے۔ مزید بہتر یہ ہو گا کہ کوئی...
  6. راحیل فاروق

    اٹھ چلے ہاتھ لگاتے ہوئے سب کانوں کو

    اٹھ چلے ہاتھ لگاتے ہوئے سب کانوں کو بولنے ہی نہ دیا تم نے تو دیوانوں کو گرچہ مشہور ہیں یوں بھی مری دیوانگیاں آپ کے نام سے پر لگتے ہیں افسانوں کو کون دے مجھ کو دعا، میری دوا کون کرے عشق کا درد نہ اپنوں کو نہ بیگانوں کو تیری دنیا میں محبت کی کمی ہے ورنہ کسی جنت کی ضرورت نہ تھی انسانوں کو اب جو...
  7. راحیل فاروق

    باؤ جی میں اک عرض کراں

    آداب، صاحبو! بہت دنوں کے بعد محفل کا منہ دیکھنا نصیب ہوا۔ آتے ہی اندھا دھند فیس بک سے دخول کیا مگر پھر ٹھٹک گیا۔ خیال ہوا کہ آج شاید معمول سے زیادہ قبیح حرکت سرزد ہو گئی۔ وہ بھی آن لائن۔ یار دوست کیا سوچیں گے۔ نہایت ندامت ہوئی۔ استغفار کا تو میں بچپن سے دھنی ہو۔ فوراً آف لائن ہو کے اللہ میاں سے...
  8. راحیل فاروق

    الفت کے گنہگار تجھے یاد کریں ہیں - مرثیہ عمران شاہدؔ

    عمران شاہدؔ مرحوم دیپالپور کے ایک نوجوان شاعر تھے۔ 10 مارچ 2014ء کو کینسر سے وفات پائی۔ موصوف کی ایک نہایت عمدہ غزل "سب بے خود و ہشیار مجھے یاد کریں گے" کا جواب اس مرثیہ کی صورت میں ہم نے دینے کی کوشش کی ہے۔ سچ کہتے تھے تم، پیارے بھائی!
  9. راحیل فاروق

    دل میں ہے دوست کا مکان بھلا

    دل میں ہے دوست کا مکان بھلا کون چھوئے یہ آسمان بھلا ؟ تیرے قدموں کی خاک چھو جاؤں اتنی ہو سکتی ہے اڑان بھلا ؟ حسن بھی تو ہے، عشق بھی تو ہے اتنی ہی ہے یہ داستان بھلا ؟ دل کی دنیا میں ہو سکون اگر دو جہانوں سے یہ جہان بھلا میرے دل سے بڑی نہیں دنیا کون دے گا...
  10. راحیل فاروق

    غمِ دوراں سے دور بیٹھا ہوں

    غمِ دوراں سے دور بیٹھا ہوں تیرے غم کے حضور بیٹھا ہوں ابھی محفل پہ اپنے بھید نہ کھول ابھی میں بے شعور بیٹھا ہوں میں نے مانگی نہیں نظر کی بھیک اس گلی میں ضرور بیٹھا ہوں پھر ہیں بینائیوں کو وہم بہت پھر سرِ کوہِ طور بیٹھا ہوں مجھے کوئی مرض نہیں راحیلؔ آرزوؤں سے چور بیٹھا ہوں (27 دسمبر 2010)
  11. راحیل فاروق

    تعارف راحیل فاروق

    السلامُ علیکم! خانیوال کے ایک نواحی قصبے عبدالحکیم سے تعلق ہے۔ چندے ریڈیو پاکستان پہ براڈ کاسٹر رہا۔ مدتے عشق کا بیمار رہا۔ کچھ عرصہ قبل مسیحا سے شادی کر لی۔ اور اب۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ہم وہاں ہیں، جہاں سے ہم کو بھی کچھ ہماری خبر نہیں آتی ! ! ! لوحِ محفوظ پہ میرے نام کے ساتھ خرابِ غزلِ ناب لکھا تھا۔ سو...
  12. راحیل فاروق

    تم مجھے بھول جاؤ گے صاحب؟

    آداب! کچھ روز پہلے ایک غزل پوسٹ کی تھی۔ بڑا مزا آیا۔ شاید آپ کو بھی آیا ہو۔ تکلیف یہ ہوئی ہے کہ اپنے کلام کو جلی حروف میں دیکھنے کی عادت سی پڑ گئی ہے۔ لہٰذا ایک قدیمی غزل آپ سب کی سابقہ، حالیہ، آئندہ محبتوں کے نام! تم مجھے بھول جاؤ گے صاحب؟ تم مجھے بھول پاؤ گے صاحب؟ میں شریف آدمی، مجھے چھوڑو...
  13. راحیل فاروق

    غزل : چھن گئے خود سے، تمھارے ہو گئے : از : راحیل فاروق ؔ

    السلامُ علیکم احباب۔ انٹرنیٹ سے واسطہ رہا مگر کبھی فورمز کی سائنس سمجھ میں نہیں آئی۔ مختلف مذموم مقاصد کے لیے گوناگوں فورمز سے علاقہ بھی رہا لیکن حاصل یہی ہوا کہ آج نہیں معلوم کہ یہ پوسٹ درست جگہ کر رہا ہوں یا نہیں۔ اس دانشمندانہ اعتذار کے بعد عرض ہے کہ ایک غزل انشا کی ہے۔ امید ہے ایڈمنز سنبھال...
Top