گزشتہ کچھ دنوں سے فیس بک والوں کو پتہ نہیں کیا ہوا ہے کہ ’’واچ‘‘ کے عنوان کے تحت ہندتوا اور آریہ سماج وغیرہ کی وڈیوز ہمیں دکھائے جا رہا ہے۔ گو کہ سوشل میڈیا پر نظر آتے مباحث کی بدولت ایک عرصے سے میرا یہ تاثر ہے کہ پاک و ہند تعلقات کی سرد مہری کا بنیادی سبب محض (مبینہ) سرحد پار دہشت گردی نہیں...