نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    کچھ کے ساتھ واحد کا صیغہ ٹھیک نہیں، شکیل صاحب نے اچھی تجویز دی ہے. دوسرے مصرعے کی بنت دیکھیں، اک کا مکرر آنا مجھے کھٹکا. ساز دل اور جل ترنگ کا جوڑ بھی کچھ مناسب معلوم نہیں ہوتا. یہ تو گویا مگرمچھوں کی بارش کروا دی آپ نے!پھر موج تھم بھی جائے تو نہنگ تو پھر بھی موجود رہیں گے. پہلےمصرعے کی روانی...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    استاذی، آپ کی یہ نصیحت اس خاکسار کو سن 2002 سے یاد ہے، جب آپ نے ebazm نامی ویب سائٹ پر اس بابت متنبہ کیا تھا، الحمداللہ تب سے اب تک میں ہمیشہ سب کا ممنون و متشکر ہی رہا ہوں :) ویسے مجھے یاد پڑتا کہ اس محفل میں کسی دھاگے پر مکرمی ظہیر بھائی نے اس حوالے سے کچھ لکھا تھا شاید.
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    تو گویا یہ سپر نووا اور بلیک ہول کی تشکیل کے درمیانی عرصہ کا بیان ہوا :) لیکن یہ عرصہ تو اس قدر مختصر ہوتا ہے کہ اس کا مشاہدہ کرنا ہمارے شعرا کے بس کی بات نہیں :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    ایسا تو کوئی بھی نہیں چاہے گا ۔۔۔ آپ بھرپور طریقے سے سرگرم رہیں۔۔۔ پرانے دھاگے ابھی نہ بھی کھنگال سکیں تو کبھی کسی نے حوالہ دیا تو آپ کو ڈھونڈنے میں آسانی رہے گی۔
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    مطلقا ایسا کہنا میری ناقص رائے میں ٹھیک نہیں۔ ہر تجربہ ایک سا تو نہیں ہوتا، کئی تجربات کو پذیرائی ملی بھی ہے، آزاد نظم اس کی مناسب مثال معلوم ہوتی ہے۔ تجربے کو پذیرائی ملنے کے مختلف عوامل ہوتے ہیں، کلاسیکی اصولوں سے قربت بھی ان میں سے ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ آپ یہاں قوافی کی بحث کو املا کے ساتھ...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    اس کی حد (ز، ظ، ذ،ض) ، (س، ص، ث) اور (ت،ط) تک ہی ہے کہ ان کی آوازوں کی انفرادیت اردو میں مطلقا ختم ہو چکی ہے. ع اور ق اب بھی کسی حد تک اپنی اصل آوازیں برقرار رکھے ہوئے ہیں، بلکہ ق کا اہتمام تو اردو والے خود اہل عرب سے بھی زیادہ کرتے ہیں. یہ قافیہ بہر صورت غلط ہوگا، یہاں صرف حروف کی آوازوں کا...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    فورم کو سمجھنے کی ایک اور کوشش

    سلیکان ویلی میں زین فورو فورمز استعما نہیں ہوتے؟
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بے وفائی تری اور تیرے ستم

    یہ بیان یوں بھی بھی غلط ہے کہ دل سے بھُلایا جاتا ہے.
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف من آنم

    نظائر نظیر کی جمع ہے غالباً جس کی شاید اب ضرورت نہیں :)
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف من آنم

    خوش آمدید ... اپنے حصے کے موم کے نظائر عنایت فرمائیے گا.
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    راہ و رسم ِ الفت میں کچھ کمی سی لگتی ہے

    واہ، کیا مصرع ہے! سبحان اللہ.... ماشاء اللہ پوری غزل ہی کمال ہے مگر اس مصرعے کو بار بار پڑھ کر سر دھن رہا ہوں. استاذی اللہ تبارک و تعالی آپ کے قلم کو مزید برکتوں سے نوازے. آمین.
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عاطف بھائی، یہ کشتی نہیں "جہاز" ہوگا... :)

    عاطف بھائی، یہ کشتی نہیں "جہاز" ہوگا... :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رسمی عبارات میں رومن اردو کا استعمال

    اب تو بالی ووڈ کی ہندی بھی وہ نہیں رہی جس کو اردو کی بہن کہا جا سکے. شعوری کوشش کے ذریعے اس کی شکل بگاڑ دی گئی ہے . زیادہ پیچھے نہ جائیں، اگر 90 کی پہلی نصف دہائی تک کی فلمیں ہی دیکھ لیں تو یوں لگتا کہ جیسے مرزا ہادی رسوا نے اسکرپٹ لکھا ہو :) 70 کی دہائی کی فلموں کو تو جانے ہی دیں، وہ تو شاید...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رسمی عبارات میں رومن اردو کا استعمال

    بد قسمتی سے اس بات سے اتفاق ممکن نہیں ... محدود اس کے برعکس سوچ رکھنے والے ہیں اور ایسے مشاہیر کو انگلیوں ہر گنا جا سکتا ہے ... اس سوچ والوں کی تعداد کا اندازہ مودی کی تقریبا دو تہائی اکثریت سے لگایا جاسکتا ہے.
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ظہیراحمدظہیر بھائی، تجربے سے معلوم ہوا کہ دیکھنے کے لیے "سطح دوز" جہاز کے سفر میں بھی کچھ خاص...

    ظہیراحمدظہیر بھائی، تجربے سے معلوم ہوا کہ دیکھنے کے لیے "سطح دوز" جہاز کے سفر میں بھی کچھ خاص نہیں ہوتا :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رسمی عبارات میں رومن اردو کا استعمال

    سہل پسندی ... اس پر اچھا خاصا کلام تو کیا ہے انہوں نے. سب سے بڑی آسانی املا سیکھنے کی مشقت سے اور غلط املا کی خفت سے بچنا ہے. بڑے بڑے گیانی آج بھی سوشل میڈیا پر واضح کو واضع لکھتے نظر آتے ہیں.
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف اپنی ذات میں انجمن: سرور عالم راز

    ہمارا آپ کا اتنا متفق ہوجانا بھی غنیمت ہی ہے :)
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وضاحت: یہ شکرپارہ انور مقصود کے پروگرام شو ٹائم کی دین ہے جس میں رئیس امروہوی، جون ایلیا، اقبال...

    وضاحت: یہ شکرپارہ انور مقصود کے پروگرام شو ٹائم کی دین ہے جس میں رئیس امروہوی، جون ایلیا، اقبال عظیمی وغیرہم کی زبر دست پیروڈی کی گئی تھی ... بصد کوشش بسیار میں وہ پروگرام یوٹیوب وغیرہ پر تلاش نہیں کر سکا :(
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہو سکتا ہے وہ سطح والے جہازوں پر ہوتے ہوں :)

    ہو سکتا ہے وہ سطح والے جہازوں پر ہوتے ہوں :)
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف اپنی ذات میں انجمن: سرور عالم راز

    اس پوسٹ سے اتفاق رائے رکھنے والے احباب سے ہمارا سوال ہے کہ انہیں اتفاق انتظار کی شدت سے ہے یا پھر ہمارے ماضی پرست ہونے سے؟ :)
Top