نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    اپنے گھر پر نظر نہیں آتے۔۔۔ بغرض تبصرہ و اصلاح

    حسین کے تخلص کے ساتھ ہماری ایک غزل آپ کے ملاحظے ، تبصرے اور اصلاح کے لیے پیش ہے اپنے گھر پر نظر نہیں آتے آپ اکثر نظر نہیں آتے گھر سے باہر جو آپ لگتے ہیں گھر کے اندر نظر نہیں آتے دیکھ لیتے ہیں عشق کی راہیں ہم کو پتھر نظر نہیں آتے حسن والے نظر تو آتے ہیں تم سے بہتر نظر نہیں آتے وہ بھی رستے...
  2. شاہد شاہنواز

    نمکین غزل ۔۔۔ ہماری ہزار پوسٹس مکمل ہونے پر

    فیس بک پر ہم نے ایک نیا شوشہ چھوڑ ا کہ نک نیم ’’حسین اتفاق‘‘ رکھ لیا، اصل پروفائل پر شاعری پوسٹ کرنا چھوڑ دی۔۔۔ اس کا قصہ پھر سہی کہ یہ کیا کیا اور کیوں کیا، چونکہ اس نمکین غزل میں آپ کو میرے تخلص کی جگہ لفظ حسین دکھائی دے گا، اس لیے یہ وضاحت ضروری محسوس ہوئی ، سو کردی ہے۔۔ اردو محفل کے لیے خاص...
  3. شاہد شاہنواز

    مختلف اشعار برائے تبصرہ و اصلاح

    اشعار بہت زیادہ ہیں، سو آپ کا تبصرہ ان سب پر ممکن دکھائی نہیں دیتا۔۔۔ لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ آپ مختصرا ہی سہی، اپنی رائے سے مطلع فرمائیں۔۔جن اشعار کی اصلاح فوری سمجھ میں آجائے تو کر دیجئے، ورنہ یہ دردِ سر ہم پر ہی چھوڑئیے۔۔۔ اور صرف جو اشعار قابل قبول ہوں یا اچھے ہوں، انہیں ’’پاس‘‘ کیجئے ۔۔۔ گویا...
  4. شاہد شاہنواز

    مبارکباد عید کے حوالے سے کچھ ہماری طرف سے بھی

    دل دھڑکتا ہے تو ہوتا ہے گماں عید کے دن میرے دل میں بھی امنگیں ہیں جواں عید کے دن خاک کی مثل نہیں ہوں نہ کوئی پتھر ہوں کچھ نہ کچھ میرا بھی ہے نام و نشاں عید کے دن گھر سے ہوں دُور، پریشان ہوں، بدحال ہوں میں کاش گھر میں ہو مسرت کا سماں عید کے دن مسکراتا ہے کوئی اور کوئی ہنستا ہے کوئی کرتا ہے مگر...
  5. شاہد شاہنواز

    سیّدِ کونین ہیں پیارے نبی صلّی اللہ علیہ و اٰلہ وسلّم ۔۔۔ نعتیہ اشعار برائے اصلاح

    سیّدِ کونین ہیں پیارے نبی رحمتِ دارین ہیں پیارے نبی چہرہ انور مکمل چاند ہے اِتنا روشن ہے کہ سورج ماند ہے انبیاء ہیں سارے شَیدا آپ کے ہیں ستاروں سے صحابہ آپ کے خوف میں ڈالا نہیں ہے فقر نے اپنا سب کچھ دے دیا بوبکر نے آپ کے پیچھے ہی چلتے ہیں عمر جو بھی فرمائیں، جھکا دیتے ہیں سر تابعِ فرماں...
  6. شاہد شاہنواز

    مٹائے مٹ نہیں سکتا کسی دل سے بھی نام اس کا ۔۔۔۔ برائے اصلاح

    صرف دو اشعار ہیں: مٹائے مٹ نہیں سکتا کسی دل سے بھی نام اس کا پیام اُس کا عَرَب میں کھینچ کر لایا ہے دُنیا کو وہ مُدّثّر لقب، شاہِ عَرَب، محبوبِ رَب جس نے مقامِ خالقِ کونین سمجھایا ہے دُنیا کو صلی اللہ علیہ واٰلہٍ وسلّم ۔۔۔ برائے اصلاح ۔۔۔ محترم الف عین صاحب ۔۔
  7. شاہد شاہنواز

    سلام اُس پر کہ ناداروں کی جس نے سرپرستی کی ۔۔۔ سلام بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم

    ماہر القادری کا سلام جو اسی محفل میں پوسٹ کیا گیا تھا، اس ربط پر موجود ہے۔۔۔ http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سلام-اس-پر-کہ-جس-نے-بے-کسوں-کی-دستگیری-کی-۔-ماہر-القادری.53508/ اسی طرز پر لکھا گیا یہ سلام پیش کر رہاہوں ۔۔ سلام اُس پر کہ ناداروں کی جس نے سرپرستی کی سلام اُس پر کہ جس نے لاج...
  8. شاہد شاہنواز

    میری نثری تخلیقات ۔۔۔ شاہد شاہنواز

    میں نے اردو نثر میں لکھنا غالبا اس وقت سے شروع کردیا تھا جب میں میٹرک کا طالب علم تھا۔۔۔ یہ 2000ء کی بات ہے۔۔ اس وقت سے اب تک بہت کم لکھا ہے، لیکن جو کچھ بھی ہے، جہاں جہاں سے ہاتھ لگا، اس تھریڈ میں پوسٹ کروں گا۔۔ فی الحال یہ ایک کالم ملا ہے جو اخبار میں شائع تو کیا گیا لیکن اس میں ایڈیٹنگ اتنی...
  9. شاہد شاہنواز

    ایک حمد برائے اصلاح و تبصرہ

    حمد باری تعالیٰ تُو خدائے آدمِ باصفا (علیہ السلام) تُو نصیرِ خاتم الانبیا(صلی اللہ علیہ وسلم ) تُو ہر ایک شے میں ہے جلوہ گر تری ہستی سب سے مگر جُدا تُو دلوں میں سب کے مقیم ہے تُو بڑا رحیم و کریم ہے تری ذات آنکھ سے ہے نہاں تجھے دیکھتے ہیں مگر عیاں سبھی ڈھونڈتے ہیں تجھے مگر تُو رگِ گُلُو میں...
  10. شاہد شاہنواز

    آٹھویں سالگرہ ایک اور انٹرویو ۔۔۔

    السلام علیکم! ہم جو انٹرویو لے کر حاضر ہوئے ہیں، وہ بہت سوں کو اچنبھے میں ڈال دے گا۔۔۔ اور ہوسکتا ہے آپ کو کچھ سوالات پر اعتراض بھی ہو، سو آپ وہ سوالات چھوڑ دیجئے(خواتین کو خصوصی اجازت ہے کہ پورے انٹرویو کو چھوڑ کر صرف ایک دو سوالات کے ہی جواب دے کر دستبردار ہوجائیں، اس بات پر کوئی اعتراض نہیں...
  11. شاہد شاہنواز

    ایک نعت برائے تبصرہ و اصلاح

    امام الانبیاء، شمس الضحیٰ ، بدر الدجیٰ تم ہو حبیبِ کبریا، خیرالوریٰ ، نور الہدیٰ تم ہو تمہاری عظمتیں تحریر ہیں عرشِ معلٰی پر خدا کی خاص رحمت ہے کہ محبوبِ خدا تم ہو مزمل ہو، مدثر ہو، مطہر ہو، معطر ہو ہر اِک عالم کے سرور ہو، کہ نورِ کبریا تم ہو تمہی ہادی، تمہی رہبر، تمہی آقا، تمہی مولا تمہی...
  12. شاہد شاہنواز

    ایک شعر اور خدا کی ایک صفت پر شعراء کی آراء

    آج ہم نے فیس بک پر ایک شعر پوسٹ کیا: مقامِ عرشِ اعظم پر وہی قائم، وہی قابض وہی خالق، وہی مالک، وہی یکتا، وہی دانا ۔۔۔ ظاہر ہے یہ علامہ اقبال کے ایک شعر سےبہت زیادہ Inspired ہے: نگاہِ عشق و مستی میں، وہی اول، وہی آخر وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یٰسیں، وہی طٰہٰ ۔۔۔ اس پر فیس بک سے جن افراد نے رائے...
  13. شاہد شاہنواز

    آٹھویں سالگرہ مبارک باد ۔۔۔ ہماری طرف سے بھی

    یہ فورم جسے آپ اور میں محفل کا نام دیتے ہیں، بنیادی طور پر ایک ویب سائٹ ہی نہیں بلکہ خیالات، تاثرات اور معلومات کا ایک ایسا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہے جس کی وسعت کا اندازہ شاید ہی کسی کو ہوسکے۔۔۔ ہم جو کچھ لکھتے ہیں، وہ چاہے ایک لفظ ہو یا محض سوالیہ نشان، یہ اسے ایک پوسٹ کا نام دے کر اسے آپ کے...
  14. شاہد شاہنواز

    کچھ اشعار ۔ برائے اصلاح

    عشق ہے نعرہ ء ہو سے روشن مے کدہ جام و سبو سے روشن چارہ ء ظلمت شب اور ہو کیا کر چراغوں کو لہو سے روشن تجھ سے بدلے جو تری ذات بدل اپنی اس قوم کی اوقات بدل سرجھکا کر نہ بھٹک شرمندہ غور کر، صورتِ حالات بدل جن کو حالات نے سمجھایا ہو چھوڑتے ہی نہیں اک پل محنت ہے سکوں صرف اجل پر موقوف زندگی ہے تو...
  15. شاہد شاہنواز

    یہاں تیرا گماں ہے اور ہم ہیں ۔۔۔ برائے اصلاح

    یہاں تیرا گماں ہے اور ہم ہیں محبت کا بیاں ہے اور ہم ہیں جلا کر خط کسی کا رو رہے ہیں یہاں اس کا دھواں ہے اور ہم ہیں تمہاری یاد آتی ہے کہاں سے؟ صدائے بے نشاں ہے اور ہم ہیں مسلسل اشک بہتے جا رہے ہیں یہ دریائے رواں ہے اور ہم ہیں کسی دن آپ کو ہم دیکھ لیں گے یہ اک خوابِ جواں ہے اور ہم ہیں یہ...
  16. شاہد شاہنواز

    مانا کہ اعتبار کے قابل نہیں ہوں میں ۔۔۔ برائے اصلاح۔۔۔

    مانا کہ اعتبار کے قابل نہیں ہوں میں یہ مت کہو کہ پیار کے قابل نہیں ہوں میں تجھ کو مرا سلام ہو اے لمحہء وصال اب تیرے انتظار کے قابل نہیں ہوں میں اُلفت کی رہگزار کا اِک سنگِ میل ہوں نفرت کے ریگزار کے قابل نہیں ہوں میں بے فیض رفاقت تو بنی ہے مرا نصیب بے سود کاروبار کے قابل نہیں ہوں میں مجھ...
  17. شاہد شاہنواز

    نہیں کہ تجھ سے بچھڑنے کا حوصلہ ہے مجھے ۔۔اور ۔۔۔ عشق ہو زندگی کا گزارہ نہ ہو، برائے اصلاح

    نہیں کہ تجھ سے بچھڑنے کا حوصلہ ہے مجھے تو ساتھ رہ نہ سکے گا، یہ بس پتہ ہے مجھے جنون و عشق ترا دیکھ چکا ہوں کب کا فریبِ راہِ محبت تری وفا ہے مجھے بدل کے بھیس ترے ساتھ ساتھ پھرتا ہوں چراغ لے کے ترا شہر ڈھونڈتا ہے مجھے جہان بھر میں تو ڈھونڈوں مگر کوئی تجھ سا ترے ہی شہر میں کوئی نہیں ملا ہے...
  18. شاہد شاہنواز

    ایک شعر اور اس کی تقطیع کا مسئلہ

    ایک شعر ذہن میں آیا ہے، معنی کے حوالے سے مجھے تو ٹھیک لگتا ہے، اگر کوئی مسئلہ ہو تو ضرور بتائیے۔ بڑا مسئلہ اس کی تقطیع کا آن پڑا ہے۔۔۔ شعر ہے: خیالِ ترکِ محبت ہی دسترس میں نہیں ہم اپنے بس میں نہیں آپ اپنے بس میں نہیں دوسرا شعر جو کہنے کی کوشش کر رہا ہوں اور جس سے مطمئن نہیں ہوں، وہ یہ ہے: کرے...
  19. شاہد شاہنواز

    اپنے دیوار و در نہیں بھولے ۔۔۔ بغرض اصلاح

    اپنے دیوار و در نہیں بھولے ہم ابھی اپنا گھر نہیں بھولے سنگ جتنے تھے ہم سفر اپنے زندگی بھر سفر نہیں بھولے ہوش تو کھو چکے جہاں بھر کا چوٹ کھا کر نظر نہیں بھولے اس نے پل میں بھلا دیا ہم کو ہم جسےعمر بھر نہیں بھولے تیری قاتل نگاہ کا عالم تیرے آشفتہ سر نہیں بھولے اے ہمیں راہ دکھانے والے ہم...
  20. شاہد شاہنواز

    غم ہجر و لطف وصال کیا ۔۔۔ برائے تنقید و اصلاح

    غمِ ہجر و لطفِ وصال کیا ہمیں عاشقی کا خیال کیا وہی روز و شب ہیں غریب کے یہ عروج کیا ہے زوال کیا تو قضا بھی دے تو قبول ہے ہمیں زندگی کا ملال کیا تری کائنات میں گنگ ہے مرا ذوقِ حسن و جمال کیا فقط ایک مشتِ غبار ہے تری شہنواز مثال کیا ۔۔۔۔ اس کا ایک زائد مقطع اور دیگر اشعار لکھے جو مجھے ناقص...
Top