نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    شکیل عادل زادہ کا سب رنگ ڈائجسٹ کیوں بند ہوا؟ اس میں کسی حد تک جنرل ضیاء الحق کا بھی ہاتھ تھا۔ بقول حامد میر: یہ ماضی کی ایک ایسی کہانی ہے جس میں آپ کو آج کے پاکستان کے سب رنگ ملیں گے ۔یہ جنرل ضیاء الحق کا مارشل لا دور تھا ۔ اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای )...
  2. شاہد شاہنواز

    برائے اصلاح: یہ نہیں، کوئی بھی خودسر نہیں دیکھا ہم نے

    یہ نہیں ہے کوئی خود سر نہیں دیکھا ہم نے ہاں، مگر تیرے برابر نہیں دیکھا ہم نے ۔۔۔ دوسری صورت بھی اچھی ہے: یہ نہیں ہے کوئی خود سر نہیں دیکھا ہم نے ہاں مگر آپ سے بڑھ کر نہیں دیکھا ہم نے جان لی یار نے ایسے کہ پتہ تک نہ چلا اس کے ہاتھوں میں بھی خنجر نہیں دیکھا ہم نے ان کو دیکھا ہے تو دیکھا ہے بھلا...
  3. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    سب رنگ ڈائجسٹ بند کیو ں ہوا؟
  4. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    نثری اردو مجھے آسان لگتی ہے، شاعری کیلئے بہتری چاہئے۔ اس کیلئے میں نثر نگاروں اور شاعروں دونوں سے استفادہ کرتا ہوں۔۔۔
  5. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    متفق ۔۔۔ فیض صدی منائی جاتی ہے۔ مرزا غالبؔ اور اقبال ؔ صدی نہیں۔ ترقی پسند شاعری کے چار ستون کہلانے والے فانی، جگر، حسرت اور اصغر گونڈوی سمیت کتنے ہی شعراء ایسے ہیں جن کی صدیاں آج تک نہ منائی گئیں۔ سو میڈیا ہو یا ادب کا میدان، من پسند شعراء اور من پسند شخصیات کو ہی نوازا جاتا ہے۔
  6. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    ناول نگاروں کو صحیح مقام نہیں مل سکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ پردے کے پیچھے رہتے ہیں۔ بالکل پلے بیک سنگر کی طرح۔ جب تک اسٹیج پر نہ آئیں، ان کو کوئی نہیں پہچانے گا۔ ڈائجسٹ اور ماہنامے اگر اپنی پالیسیاں بدلیں اور مصنفین کا تعارف، ان کی زندگی کے نت نئے واقعات اور خبروں کو بھی اپنا موضوع بنائیں...
  7. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    ادب کے لوگ؟ میڈیا کے لوگوں نے بھی یہی کیا ہے۔ محی الدین نواب اور کاشف زبیر کے انتقال کی خبریں میڈیا چینلز پر آنی چاہئیں تھی، وہ آن لائن ویب سائٹس پر بھی دستیاب نہیں۔۔۔ اس میں کسی حد تک بہتری میں لاسکتا ہوں۔ کیونکہ میڈیا کا معیار ایک ہی ہے کہ ان کی خبر کتنے لوگ پڑھتے ہیں۔ ایسی کوئی خبریں اگر میرے...
  8. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    شکیل عادل زادہ اور سب رنگ ڈائجسٹ، دونوں ہی میرے لیے نامانوس ہیں ۔۔۔ میں جاسوسی اور سسپنس ڈائجسٹ پڑھا کرتا تھا ۔۔۔ لیکن اب شکیل عادل زادہ کو پڑھ کر دیکھنا چاہتا ہوں۔ شاید میری اردو کچھ بہتر ہوجائے !
  9. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    ایک صاحب نے عمران سیریز کے ابنِ صفی کے ناول بھی یوٹیوب پر آڈیو کی صورت میں اپ لوڈ کررکھے تھے۔ ہم نے بڑی دلجمعی سے جمع کیے اور جب سننا شروع کیا تو سنانے والے کا انداز پسند نہیں آیا۔ پھر بھی ایک کہانی سن کر چھوڑی ۔۔۔ لیکن پھر کچھ نہیں سنا۔
  10. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    پھر کچھ یوں ہوا کہ یو ٹیوب پر ایک پلے لسٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا جو دیوتا کی پہلی قسط سے شروع ہوتی ہے اور اب تک اس کی 500 سے اقساط آڈیو میں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔ شروع شروع میں کچھ اقساط ہم نے سن لیں اور ایک ربط و تسلسل بننا شروع ہوا۔ پھر کچھ مصروفیات آئیں اور پھر جب کہانی سنی تو الگ لگی۔ پھر کچھ...
  11. شاہد شاہنواز

    کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

    دنیا کی طویل ترین کہانی، دیوتا کی آخری قسط بھی میں نے پڑھ ڈالی۔ یہ الگ بات کہ 70ء کی دہائی میں شروع ہونے والی یہ کہانی جب ہم نے پڑھنا شروع کی تو یہ 75 فیصد سے زائد لکھی جاچکی ہوگی۔
  12. شاہد شاہنواز

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    فی الحال تو ہم ہی ہم ہیں۔۔۔ مردہ گھوڑا دفن بھی نہیں ہو پارہا، نہ کوئی اس کی قبر بنانے دے رہا ہے۔۔۔
  13. شاہد شاہنواز

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    نیوز ایڈیٹنگ تو ہم بھی کرتے ہیں۔ معاشقہ سے کام چلائیں تو اوپر سے آواز آجاتی ہے: بد ترین اردو۔ مطلب تو بہت پیچھے رہ گیا ۔۔۔ اب زور نیا مطلب ایجاد کرنے پر نہ ہوگیا ہو۔۔
  14. شاہد شاہنواز

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اپنے بارے میں احمد اقبال کا فرمانا یہ ہے: ایک اور موقعہ پر سوال ہوا ”دن میں آپ کتنی سگرٹیں پیتے ہیں اور چائے کے کتنے کپ۔ شراب سے تو شغل کرتے ہوں گے“ میں نے کہا ”سگرٹ میں نے 1964 کے بعد ایک بھی نہیں پی۔ صبح ناشتے میں چائے اور شام کو ایک مگ کافی ضرور پیتا ہوں۔ اور کچھ نہیں۔ نہ شراب نہ چرس نہ...
  15. شاہد شاہنواز

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ہم سب پر شائع، احمد اقبال کے ایک مضمون میں جون ایلیا کا ذکر کچھ اس طرح ملتا ہے: مجھے یاد ہے جب جون ایلیا مجبوراً گلشن گئے تو پہلے دن میں نے انہیں چھت پر گھٹنوں پر سر رکھے اداس دیکھا۔ گھر میں بجلی کا کنکشن نہیں تھا جو اگلے دن مل گیا۔ میں نے اداسی کا سبب پوچھا تو آہ بھری ”میاں ایک زندگی میں دو بار...
  16. شاہد شاہنواز

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ایک فیس بک پروفائل پر احمد اقبال کا، اگر وہ اصلی احمد اقبال ہوں تو، فرمانا یہ ہے کہ میں تقریبا"50 سال سےمیں کہانیاں لکھ رہا ہوں۔ موضوعاتی،قسط وار،مزاحیہ ۔شاعری کرتا ہوں۔ موسیقی، فلموں اور کرکٹ کا شوق ہے۔ یار باش آدمی ہوں۔
  17. شاہد شاہنواز

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    محی الدین نواب نے دیوتا لکھی ۔۔۔ کہا کرتے تھے کوئی 100 صفحے پڑھ لے تو اسے چھوڑ نہیں پائے گا۔ میں نے سیکڑوں صفحات پڑھ ڈالے، لیکن چھوڑنی پڑی۔ لیکن اس میں لکھنے والے کا قصور نہیں تھا۔ آج بھی جہاں سے وہ کہانی پڑھو، آپ کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ دیوتا ہی کیا، محی الدین نواب کی تمام ہی کہانیاں دلچسپ...
  18. شاہد شاہنواز

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کاشف زبیر کی زندگی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔ یہ بات بھی کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ معذور تھے۔ بڑی مشکل زندگی گزاری اور ابھی بہت سی خوشیاں دیکھنی باقی تھیں کہ زندگی نے ساتھ چھوڑ دیا۔ شاید ان کو خود بھی احساس ہو، اسی لیے اتنا زیادہ کام بھی کیا۔ تحریریں دیکھ کر نہیں لگتا کہ ان کی زندگی مختصر...
  19. شاہد شاہنواز

    برائے اصلاح: یہ نہیں، کوئی بھی خودسر نہیں دیکھا ہم نے

    یہ نہیں ہے کوئی خود سر نہیں دیکھا ہم نے ہاں، مگر تیرے برابر نہیں دیکھا ہم نے ۔۔۔ بہتر ہے ۔۔۔ جان لی یار نے ایسے کہ پتہ تک نہ چلا اس کے ہاتھوں میں بھی خنجر نہیں دیکھا ہم نے ۔۔۔ دوسرے مصرعے میں ۔۔۔ بھی ۔۔۔ زائد لگ رہا ہے ۔۔۔ اس پر بھی اعتراض آئے شاید۔۔۔ میرا ذاتی اعتراض اس پر کچھ نہیں۔۔۔ ہوئے...
  20. شاہد شاہنواز

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جاسوسی اور سسپنس ڈائجسٹ میں کہانیاں لکھنے کے بعد لگتا ہے کہ احمد اقبال نے ہم سب پر کالم نگاری شروع کردی ہے۔۔۔ گزشتہ ماہ تک تو ان کی تحریریں اس لنک پر شائع ہوتی نظر آرہی تھیں۔ کاشف زبیر نے جو اندازِ تحریر اپنایا، وہ مختلف تحریروں میں مختلف نظر آتا ہے۔ احمد اقبال کا اسلوب زیادہ تر کہانیوں میں ایک...
Top