روئے سخن کسی کی طرف ہو تو رٰو سیاہ
سودا نہیں، جنوں نہیں ، وحشت نہیں مجھے
غزل اُردو کی تمام اصناف سخن میں مقبول ترین صنف ہے اورہمیشہ رہی ہے۔ ادب و شعر کاکوئی دور ایسا نہیں گذرا ہے جب اس کی بے پناہ مقبولیت میں کوئی کمی واقع ہوئی ہو۔ آج بھی جب اردو پر عمومی اضمحلال اور جمود طاری ہے اور اہل...